انٹرویو انٹرویو وِد فرحت کیانی

فرحت کیانی

لائبریرین
ضرور ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
کیونکہ ہم اسی پر بات کر سکتے ہیں
اب لوگوں کیا پتہ کہ میں اورفرحت کیانی ایس ایم ایس کہ جواب دینے میں اتنے باقاعدہ ہیں کہ چار دن بعد یاد آجاتا ہے کہ جواب دینا ہیں :) :)
:noxxx:کر لیں شرمندہ امید۔
مزید شرمندہ میں خود ہو جاتی ہوں کہ جواب دینا چار دن بعد یاد نہیں آتا بلکہ پیغام ہی چار دن بعد دیکھا جاتا ہے۔ :embarrassed:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میری محترم بہنا سدا ہنستی مسکراتی رہیں ۔ آمین
" نام " کے موضوع پر بہت لمبی بحث ممکن ہے ۔
آپ کی والدہ صاحبہ ( اللہ انہیں سلامت رکھے آمین ) کبھی تو اس نام کا ذکر کرتی ہوں گی ۔ ؟
اور اسی ذکر کے باعث آپ تک " وہ " نام پہنچا ۔ اور آپ اس حقیقت سے آگاہ ٹھہریں کہ
بزرگوں نے نام کوئی اور تجویز کیا تھا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
بہرحال دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کو سدا آپ کے اپنے پیاروں کے لیئے باعث فرحت ٹھہرائے ۔ آمین
آپ کو میرے سوالات سے ناگواری محسوس نہیں ہوئی سو راہ کھلی ہے اب بھی سوالوں والی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
بٹیا رانی " غزل نایاب " بالکل خیریت سے ہیں ۔ اور آج کل مستقبل کی پلاننگ میں مصروف ۔
اک فنکشن آ رہا ہے گھر میں اس بارے بٹیا رانی نے اپنا اک سکیچ بنا کر بھیجا ہے کہ " پاپا " پیسے چاہیئیں مجھے ۔ فراک بنوانی ہے ۔ جو پیروں تک ہوگی ۔ بالوں میں لگانے کے لیئے کلپ بھی ۔ اور پھر میں ایسی لگوں گی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
SSA41188.jpg
بہت شکریہ نایاب بھائی!
واؤ۔ ماشاءاللہ کتنا اچھا سکیچ بنایا ہے غزل نے۔ اب جلدی سے فرمائش پوری کریں غزل کی اور پھر اس فراک کی تصویر ہمیں بھی دکھانا نہیں بھولئیے گا۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت شکریہ آپی ۔ یقین جانیں مجھے اپنی کامیابی پر اتنی خوشی نہیں ہوئی جتنی محفلین کی محبت اور اپنائیت دیکھ کر
انشاء اللہ۔

آہا۔ انعام:-P ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔یاد نہیں آرہا آخری بار کب انعام وصول کیا تھا کسی سے

آپی۔ آپ کی دعائیں اور اپنائیت ہی میرے لیے انعام سے کم نہیں۔
یہی تو بات ہے زین کہ آپ خود اچھے ہوں تو جہاں جائیں دوسرے خودبخود آپ کے لئے اپنائیت محسوس کرنے لگتے ہیں۔ محفل میں تو ماشاءاللہ تمام لوگ اتنے ہی اچھے ہیں۔ :)
جی ہاں انعام :)۔ اب وصول کر لیں۔ اتنے سارے انعامات دیئے ہیں سب نے مبارکباد والے دھاگے میں۔ اور میری پیشکش تو مستقل والی ہے۔ دعاؤں کے اضافی بنڈل کے ساتھ۔ :)

اور اگر میری یاداشت گم ہوگئی
توووووووووووووووووووو

پھر میں اپنی ان کو کیسے پہچانوں گا:ROFLMAO:
اس کے لئے فکرمند نہ ہوں۔ 'اُن' آپ کو خود اپنی پہچان کروا دیں گی :openmouthed:
 

زین

لائبریرین
یہی تو بات ہے زین کہ آپ خود اچھے ہوں تو جہاں جائیں دوسرے خودبخود آپ کے لئے اپنائیت محسوس کرنے لگتے ہیں۔ محفل میں تو ماشاءاللہ تمام لوگ اتنے ہی اچھے ہیں۔ :)
جی ہاں انعام :)۔ اب وصول کر لیں۔ اتنے سارے انعامات دیئے ہیں سب نے مبارکباد والے دھاگے میں۔ اور میری پیشکش تو مستقل والی ہے۔ دعاؤں کے اضافی بنڈل کے ساتھ۔ :)
بالکل ٹھیک کہا۔۔ محفل اور محفلین کا کوئی مول نہیں
:) انعام قبول کرنے کےلیے میری بھی ایک شرط ہے پھر
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اب مزید کچھ اور سوال۔۔۔
جواب لکھ رہی ہوں امن۔ معذرت کچھ دیر ہو گئی۔

ہ فرحت کسی تقریب میں خود کو نمایاں دیکھنے کی خواہش ہوتی ہے یا چپ چاپ کونے میں بیٹھنا اچھا لگتا ہے؟
نمایاں ہونے کی خواہش بالکل بھی نہیں ہوتی بلکہ ایمبیریس ہوتی ہوں۔ مجھے خاموشی سے ایک طرف بیٹھ کر دوسروں کو دیکھنا دلچسپ کام لگتا ہے۔

ہ تقریب اگر شادی کی ہو تو آپ تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟
اتنا ہی جتنا عام دنوں میں لیتی ہوں۔ اب یہ نہیں پوچھنا کتنا :openmouthed:؟

ہ آپ کسی سے پہلی بار ملتے وقت اُس شخصیت کی کس خصوصیت پر سب سے پہلے دھیان دیتی ہیں؟
اندازِ گفتگو۔ ظاہری شخصیت کی بات ہو تو ناخن ، جوتے اور بالوں کو سنوارنے کا انداز ۔ ہے تو عجیب بات لیکن میرا دھیان اس طرف بھی جاتا ہے :jokingly:۔

ہ فرسٹ امپریشن از دا لاسٹ امپریشن۔۔کیا یہ صحیح بات ہے؟
میرا تجربہ اس کے الٹ بتاتا ہے۔ پہلا تاثر کبھی بھی دیرپا نہیں ہوتا۔

ہ کسی کے بارے میں رائے قائم کرنے میں کتنی دیر لگتی ہے؟
رائے تو شاید انسان جلدی ہی قائم کر لیتا ہو۔ مجھے حتمی رائے قائم کرنے میں کافی وقت لگتا ہے۔

ہ آئینہ دیکھ کر پہلا خیال کیا آتا ہے؟
اکثر تو یہی خیال آتا ہے کہ صفائی کرنے والی نے آئینے کی ڈسٹنگ میں پھر ڈنڈی ماری ہے :waiting:۔

ہ حسین چہرے کس حد تک متاثر کرتے ہیں؟
دِکھنے میں اچھی چیز یقیناً آنکھوں کو اچھی لگتی ہے لیکن میرے نزدیک یہ شاید متاثر ہونے کی اچھی توجیہہ نہیں ہے۔ اگر میں کبھی کسی سے متاثر ہوتی ہوں تو ذہانت ، تعلیم اور بات چیت کے انداز سے ہوتی ہوں۔

ہ اپنے چہرے کے خدوخال میں کیا چیز سب سے اچھی لگتی ہے؟
پورا چہرہ اچھا لگتا ہے :)۔

ہ فرحت آئیڈیل پر یقین رکھتی ہیں؟
بالکل نہیں رکھتی۔ :)

بالآخر لکھ لئے۔ بیچ میں بہت بار اٹھنا پڑا پھر بھی :whew:۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
خود اندازہ کیجیے :)
ویسے یہ دھاگہ آپ کے انٹرویو کا ہے ۔:-P
یعنی مجھے بھی بی اے کا امتحان دینا پڑے گا :shock:۔

کہیں انہیں بھی ہتھوڑی کا استعمال نہ کرنا پڑ جائے یاداشت واپس لانے کو:confused:
پریشان نہیں ہوں فہیم۔ یادداشت کے علاوہ بھی 'اُن' صاحبات ہتھوڑی اور بیلن کا بلا دریغ استعمال کرتی ہیں۔ اب تک تو آپ کو تیار ہو جانا چاہئیے تھا ذہنی طور پر۔ :daydreaming:
 

فہیم

لائبریرین
پریشان نہیں ہوں فہیم۔ یادداشت کے علاوہ بھی 'اُن' صاحبات ہتھوڑی اور بیلن کا بلا دریغ استعمال کرتی ہیں۔ اب تک تو آپ کو تیار ہو جانا چاہئیے تھا ذہنی طور پر۔ :daydreaming:

ذہنی طور پر کیا بھلا
آپ کو بتایا تو تھا کہ یہاں تو وہ بھوسہ۔۔۔۔۔۔:p
 

زین

لائبریرین
پریشان نہیں ہوں فہیم۔ یادداشت کے علاوہ بھی 'اُن' صاحبات ہتھوڑی اور بیلن کا بلا دریغ استعمال کرتی ہیں۔ اب تک تو آپ کو تیار ہو جانا چاہئیے تھا ذہنی طور پر۔ :daydreaming:

مجھے تو لگتا ہے کہ فہیم بھائی نہ صڑف ذہنی طور پر تیار ہیں بلکہ پریکٹس بھی کررہے ہیں :biggrin:
 

فرحت کیانی

لائبریرین

فرحت کیانی

لائبریرین
یوں سمجھیں کہ آپ نے بھی میرے ساتھ امتحان پاس کرلیا :)
اچھا۔ واؤ۔ کتنا مزہ آتا ہے ناں ایسے امتحان پاس کرنے میں :)۔
اور ایک بات مزید۔ بڑوں سے لین دین والی بات نہیں ہوتی۔
فرحت آپی اب میں ٹھیک ہوں۔ آپ مجھے کچھ بتانے والی تھیں :)
بتاؤں گی بتاؤں گی۔ انتظار فرمائیے :bighug:
ذہنی طور پر کیا بھلا
آپ کو بتایا تو تھا کہ یہاں تو وہ بھوسہ۔۔۔ ۔۔۔ :p
:openmouthed:
مجھے تو لگتا ہے کہ فہیم بھائی نہ صڑف ذہنی طور پر تیار ہیں بلکہ پریکٹس بھی کررہے ہیں :biggrin:
متفق :jokingly:
 
Top