انٹرویو انٹرویو وِد جیہ

جیہ

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
جیہ نے کہا:
بوچھی نے کہا:
نائس ٹو میٹ یو جیہ ‘ :)

یہ کیا باجو؟

اس کا مطلب ہے کہ آپ مجھ سے پہلے بار مل رہی ہیں :eek:

میرا مطلب تھا کہ جو کچھ پڑھکر سامنے آیا پتا چلا ، تو مل کر، جان کر آپ سے اور بھی خوشی ہوئی ہے نہ ۔ :)
اور سچ بہت اچھا لگا پڑھکر ، سارا انٹرویو پڑھا ہی کل تھا ، آدھا آدھا کر کے،
مگر بہت خوشی ہوئی اور جیہ کو زیادہ جان کر بھی بہت اچھا لگا ،

آئی فلٹ ویری نائس ، آفٹر ریڈینگ آباؤٹ یو ڈیر جیہ رئیلی نائس ، :)
تھینک یو باجو۔ تھینک یو ویری مچ
 
تیشہ

محفلین

ویلکم ڈیئر سس ،
 
ویسے بہت عمدہ انٹر ویو دیا ہے جیا تم نے ، پڑھ کر بہت لطف آیا اور مجھے یقین تھا کہ سوالوں کے جواب دینا اور ان میں نئے سوال پیدا کرنا تو تمہاری گھٹی میں پڑا ہے جیسے۔

اب سوال ہو جائے جس کا مجھے بڑا انتظار تھا۔

غالب کو مانتی ہوئے خدائے سخن میر کے بارے میں کیا خیالات ہیں۔ یاد رہے کہ

آپ بے بہرہ ہیں جو معتقدہ میر نہیں
 
امن ایمان

محفلین
اگر سوال ختم ہوگیے ہیں تو کوئ بات نہیں (جیہ)

نہیں جیہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔۔۔جس دن میرے پاس سوال ختم ہوگئے نا وہ دن شاید اس دنیا میں میرا آخری دن ہوگا :p ۔۔آپ یہ مت سمجھیے گا کہ مجھے صرف ذاتی سوالات میں ہی دلچسپی ہے۔۔۔مجھے ہر چیز جاننے کا تجسس رہتا ہے : )۔۔خیر جی ایک بار پھر۔۔۔۔۔۔۔۔اور ہاں میں نے آپ کے جوابات پڑھ لیے ہیں۔۔اور مزے کی بات یہ ہے کہ پتہ نہیں کیوں میں کمنٹس نہیں دے رہی۔۔۔یہ بھی ایک سوال ہے۔۔اگر جواب ملا تو آپ کو بتادوں گی :wink:

ہ جیہ اگر الٰہ دین کا چراغ مل جائے تو کون سی تین خواہشات کریں گیں؟ ( مزے مزے کی ہونی چاہییں )

ہ آپ کی کس عادت سے گھر والے بیزار رہتے ہیں؟

ہ کون سا موسم دل کو بھاتا ہے؟

ہ جیہ کا فیورٹ رنگ؟

ہ جیہ کی فیورٹ خوشبو؟

ہ پھولوں میں پسندیدہ پھول ؟( یا میرئ طرح پورا گلستان) :p

ہ کھانے میں پسند؟

ہ جیہ اگر آدھی رات کو آنکھ کھل جائے تو کیا کرتی ہیں؟

ہ جیہ کسی سے پہلی ملاقات میں شخصیت کی کس چیز کا جائزہ لیتی ہیں؟

باقی۔۔۔۔۔ انشاءللہ پھر : )
 
جیہ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
ویسے بہت عمدہ انٹر ویو دیا ہے جیا تم نے ، پڑھ کر بہت لطف آیا اور مجھے یقین تھا کہ سوالوں کے جواب دینا اور ان میں نئے سوال پیدا کرنا تو تمہاری گھٹی میں پڑا ہے جیسے۔

اب سوال ہو جائے جس کا مجھے بڑا انتظار تھا۔

غالب کو مانتی ہوئے خدائے سخن میر کے بارے میں کیا خیالات ہیں۔ یاد رہے کہ

آپ بے بہرہ ہیں جو معتقدہ میر نہیں

شکریہ محب صاحب انٹر ویؤ پسند کرنے کا
جہاں تک میر کا تعلق ہے آپ اور سبھی محفل والے میرے خیالات جانتے ہیں۔
 
جیہ

لائبریرین
ہ جیہ اگر الٰہ دین کا چراغ مل جائے تو کون سی تین خواہشات کریں گیں؟ ( مزے مزے کی ہونی چاہییں

ہممممم ۔ سوچنا پڑے گا۔

ہ آپ کی کس عادت سے گھر والے بیزار رہتے ہیں؟

رات گئے تک جاگنے سے سبھی گھر والے (سبھی گھر والے کیا بابا ہی تو ہیں میرے علاوہ اور تو کوئ ہے ہی نہیں) بے زار بلکہ مشتعل ہیں (جیہ)

ہ کون سا موسم دل کو بھاتا ہے؟

مجھے جاڑے کا موسم بہت پسند ہے۔ رات کا وقت ہو۔ بارش ہو رہی ہو۔میں لحاف میں گھسی ہوئ ہوں۔ ایک ہاتھ میں اچھی سی کتاب ہو اور دوسرا ہاتھ ٹرے سے خشک میوہ اٹھا کر منہ تک لانے میں مصروف ہو۔ اور سب سے بڑی بات پنکھے کا شور نہ ہو( گرمیوں میں پنکھے کا شور بہت تنگ کرتا ہے)۔ بس ہلکی سی آواز آرہی ہوں بارش کی۔ اس سے بڑی عیاشی اور کیا ہو سکتی ہے ۔

گ۔۔۔۔ر ف۔۔۔۔ردوس ب۔روئے زم۔یں اس۔۔۔۔۔۔۔ت
ہمیں است و ہمیں است و ہمیں است

ہ جیہ کا فیورٹ رنگ؟

ہلکا نیلا یا آسمانی ( جیسے بارش کے بعد آسمان کا ہوتا ہے)

ہ جیہ کی فیورٹ خوشبو؟

جیسمین اور رات کی رانی کی خوشبو بہت اچی لگتی ہے

ہ پھولوں میں پسندیدہ پھول ؟( یا میری طرح پورا گلستان)

سوات میں موسمِ بہار میں ایک قسم کا خود رو پھول اگتا ہے جسے ہم " غانٹول" کہتے ہیں (اردو میں نام نہیں معلوم) وہ میرا پسندیدہ پھول ہے۔ اس کے علاوہ کالا گلاب مجھے بہت پسند ہے ( کاش آپ کی طرح سارا گلستان پسند ہوتا۔ میں بہت choosy ہوں)

ہ کھانے میں پسند؟

کھانے میں مغز میری پسندیدہ ترین ڈش ہے ( خواہ بھینس کا ہو یا انسان کا) اس کے علاوہ گرمیوں میں علاوہ سرسوں کی ساگ مکھئ کی روٹی لسی کے ساتھ۔ سردیوں میں سواتی " لَونگئ" چاول مونگ میں پکے ہوئے ، شلغم اور دودھ کے ساتھ

ہ جیہ اگر آدھی رات کو آنکھ کھل جائے تو کیا کرتی ہیں؟

سال میں ایک یا دو دفعہ ایسا ہوجاتا ہے کہ اچانک رات کو آنکھ کھل جاتی ہے اور پھر بہت کوشش کے باوجود نیند نہیں آتی۔ تب میں کتاب کھول کر بیٹھ جاتی ہوں اور فجر تک پڑھتی ہوں۔

ہ جیہ کسی سے پہلی ملاقات میں شخصیت کی کس چیز کا جائزہ لیتی ہیں؟

کہ کپڑے کیسے پہنے ہوئے ہیں ( عورت ذات جو ہوں)
 
امن ایمان

محفلین
جواب کے لیے بہت شکریہ۔۔۔اب سوال مشکل نہیں تھے نا۔۔؟؟ :p

ہ جیہ اگر الٰہ دین کا چراغ مل جائے تو کون سی تین خواہشات کریں گیں؟ ( مزے مزے کی ہونی چاہییں
ہممممم ۔ سوچنا پڑے گا۔

ضرور ضرور جی۔۔۔لیکن سوچنے کے بعد مجھ سے شیئر ضرور کریے گا :)

رات گئے تک جاگنے سے سبھی گھر والے (سبھی گھر والے کیا بابا ہی تو ہیں میرے علاوہ اور تو کوئ ہے ہی نہیں) بے زار بلکہ مشتعل ہیں (جیہ)

اچھا تو پھر نیند کب اور کس طرح پوری کرتی ہیں۔۔؟ کیا صبح میں بہت سوتی ہیں۔۔؟

مجھے جاڑے کا موسم بہت پسند ہے۔ رات کا وقت ہو۔ بارش ہو رہی ہو۔میں لحاف میں گھسی ہوئ ہوں۔ ایک ہاتھ میں اچھی سی کتاب ہو اور دوسرا ہاتھ ٹرے سے خشک میوہ اٹھا کر منہ تک لانے میں مصروف ہو۔ اور سب سے بڑی بات پنکھے کا شور نہ ہو( گرمیوں میں پنکھے کا شور بہت تنگ کرتا ہے)۔ بس ہلکی سی آواز آرہی ہوں بارش کی۔ اس سے بڑی عیاشی اور کیا ہو سکتی ہے

ہمممم اچھا :) ۔۔۔ جیہ آپ زیادہ سوچتی ہیں یا نہیں؟

ہلکا نیلا یا آسمانی ( جیسے بارش کے بعد آسمان کا ہوتا ہے)

ایسے لوگ اندر سے بہت پرسکون ہوتے ہیں۔۔ہیں نا؟

سوات میں موسمِ بہار میں ایک قسم کا خود رو پھول اگتا ہے جسے ہم " غانٹول" کہتے ہیں (اردو میں نام نہیں معلوم) وہ میرا پسندیدہ پھول ہے۔ اس کے علاوہ کالا گلاب مجھے بہت پسند ہے ( کاش آپ کی طرح سارا گلستان پسند ہوتا۔ میں بہت choosy ہوں)

ہمم اچھا۔۔۔یقننا یہ غانٹول بہت خوبصورت ہوگا۔۔۔جیہ میں آپ کو سمجھ نہیں سکی :(۔۔۔ رنگ اتنا پرسکون اور کالا گلاب اتنا بےچین ۔۔؟

کھانے میں مغز میری پسندیدہ ترین ڈش ہے ( خواہ بھینس کا ہو یا انسان کا) اس کے علاوہ گرمیوں میں علاوہ سرسوں کی ساگ مکھئ کی روٹی لسی کے ساتھ۔ سردیوں میں سواتی " لَونگئ" چاول مونگ میں پکے ہوئے ، شلغم اور دودھ کے ساتھ

یہ چاول گول گول شکل کے ہوتے ہیں نا۔۔؟؟

سال میں ایک یا دو دفعہ ایسا ہوجاتا ہے کہ اچانک رات کو آنکھ کھل جاتی ہے اور پھر بہت کوشش کے باوجود نیند نہیں آتی۔ تب میں کتاب کھول کر بیٹھ جاتی ہوں اور فجر تک پڑھتی ہوں۔

جیہ آپ بہادر ہیں یا ڈرپوک۔۔؟؟

کہ کپڑے کیسے پہنے ہوئے ہیں ( عورت ذات جو ہوں)

ہیں اچھا۔۔۔ویسے میں نہیں مانتی کہ آپ صرف کپڑے ہی پہلی بار میں دیکھتی ہوں گی۔
 
جیہ

لائبریرین
جواب کے لیے بہت شکریہ۔۔۔اب سوال مشکل نہیں تھے نا۔۔؟؟ :p

نہیں جی ۔ مشکل تو نہیں تھے۔ مشکل سوال تو ظفری صاحب نے کیے تھے۔ انہوں نے شائد جوابات پڑھے یا نہیں۔

ہ جیہ اگر الٰہ دین کا چراغ مل جائے تو کون سی تین خواہشات کریں گیں؟ ( مزے مزے کی ہونی چاہییں
ہممممم ۔ سوچنا پڑے گا۔

ضرور ضرور جی۔۔۔لیکن سوچنے کے بعد مجھ سے شیئر ضرور کریے گا

سوچ لیا ۔۔۔ ایک تو سلیمانی ٹوپی کی فرمائش کروں گی۔ دوسرا اڑنے والا قالین۔ اور تیسری چیز جس کی مجھے اشد ضرورت ہے وہ ہے "گیدڑ کی سینگ"

اچھا تو پھر نیند کب اور کس طرح پوری کرتی ہیں۔۔؟ کیا صبح میں بہت سوتی ہیں۔۔؟

مجھے نیند بہت کم آتی ہے۔ 24 کھنٹوں میں بہ مشکل 7-8 کھنٹے نیند پوری ہوتی ہے۔ رات 12 یا 1 بجے بستر پر جاتی ہوں۔ اور آج کل کے حساب سے 5 بجے اٹھ کر تقریباً نیند کی حالت میں فجر پڑھ کر پھر سوجاتی ہوں پھر 8 بجے صبح اٹھ جاتی ہوں ْ دو پہر کو سونے کی عادت نہیں

ہمممم اچھا ۔۔۔ جیہ آپ زیادہ سوچتی ہیں یا نہیں؟

سوچتی ہوں بہت سوچتی ہوں اور بقولِ بابا " با آوازِ بلند" سوچتی ہوں۔

ہلکا نیلا یا آسمانی ( جیسے بارش کے بعد آسمان کا ہوتا ہے)

ایسے لوگ اندر سے بہت پرسکون ہوتے ہیں۔۔ہیں نا؟

میرا تو نہیں خیال۔ کہ آج کل کوئ پر سکون رہ سکتا ہے۔

ہمم اچھا۔۔۔یقننا یہ غانٹول بہت خوبصورت ہوگا۔۔۔جیہ میں آپ کو سمجھ نہیں سکی ۔۔۔ رنگ اتنا پرسکون اور کالا گلاب اتنا بےچین ۔۔؟

یہاں میں آپ سے اختلاف کروں گی۔ ان چیزوں کا انسان کی زندگی میں کوئ رول نہیں۔ اگر کسی کو آسمانی رنگ پسند ہے تو وہ پر سکون ہے یا سرخ رنگ پسند کرنے والے جذباتی یا جارحیت پسند ہوتے ہیں۔ نیلے آنکھوں والے بے وفا ہوتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ انسان ویسے بھی تضاد سے عبارت ہے۔ میں بھی اس سے استثنا نہیں رکھتی۔

کھانے میں مغز میری پسندیدہ ترین ڈش ہے ( خواہ بھینس کا ہو یا انسان کا) اس کے علاوہ گرمیوں میں علاوہ سرسوں کی ساگ مکھئ کی روٹی لسی کے ساتھ۔ سردیوں میں سواتی " لَونگئ" چاول مونگ میں پکے ہوئے ، شلغم اور دودھ کے ساتھ

یہ چاول گول گول شکل کے ہوتے ہیں نا۔۔؟؟

نہیں ۔ بلکہ لمبے ہوتے ہیں۔ لونگئ نام اس لیے پڑا کہ یہ چاول لونگ کی طرح لمبے ہوتے ہیں۔

جیہ آپ بہادر ہیں یا ڈرپوک۔۔؟؟

پتہ نہیں ڈرپوک ہوں یا بہادر؟ اب دیکھیں نا چھپکلی اور کاکروچ سے بہت ڈر لگتا ہے مگر چوہے سے نہیں :)
 
ظفری

لائبریرین
نہیں جی ۔ مشکل تو نہیں تھے۔ مشکل سوال تو ظفری صاحب نے کیے تھے۔ انہوں نے شائد جوابات پڑھے یا نہیں۔ (از جیہ)

سوری ۔۔۔ ! وہ دراصل میں نے آج ہی دیکھے ہیں ۔۔۔ میں اُن پر بھی مذید آپ سے بات کروں گا ۔۔ ویسے کیا واقعی مشکل سوال تھے ۔

سوچ لیا ۔۔۔ ایک تو سلیمانی ٹوپی کی فرمائش کروں گی۔ دوسرا اڑنے والا قالین۔ اور تیسری چیز جس کی مجھے اشد ضرورت ہے وہ ہے "گیدڑ کی سینگ"

ارے جویریہ ۔۔۔ آپ کو کہنا تھا کہ میری ہر خواہش میں مذید تین اور خواہشیں ہوں اور اُن تین خواہشوں میں پھر مزید تین اور پھر اُن تین میں مذید تین ۔۔۔۔۔۔ اور اس طرح یہ سلسلہ چلتا رہتا اور آپ کی من چاہی خواہشیں ہمیشہ پوری ہوتیں رہتیں ۔۔۔ اور الہ دین کے چراغ کا جن آپ کی خواہشیں پوری کر کر کے گِھستا رہتا ۔۔۔ آپ نےتو صرف تین خواہشوں پر ہی اکتفا کر لیا ۔ ہممم ۔۔

مجھے نیند بہت کم آتی ہے۔ 24 کھنٹوں میں بہ مشکل 7-8 کھنٹے نیند پوری ہوتی ہے۔ رات 12 یا 1 بجے بستر پر جاتی ہوں۔ اور آج کل کے حساب سے 5 بجے اٹھ کر تقریباً نیند کی حالت میں فجر پڑھ کر پھر سوجاتی ہوں پھر 8 بجے صبح اٹھ جاتی ہوں ْ دو پہر کو سونے کی عادت نہیں

اگر چارپائی سے کھٹمل وغیرہ جھاڑ لیا کریں تو نیند میں اضافے کا امکان ہو سکتا ہے ۔۔۔ باقی آپ کی مرضی ۔۔۔۔

سوچتی ہوں بہت سوچتی ہوں اور بقولِ بابا " با آوازِ بلند" سوچتی ہوں۔

اس کو سوچنا نہیں کہتے ۔۔۔ “کوسنا“ کہتے ہیں ۔

میرا تو نہیں خیال۔ کہ آج کل کوئ پر سکون رہ سکتا ہے۔

ہاں کیوں نہیں رہ سکتا اگر پُرسکون نہ رہنا چاہے تو ایسا ممکن ہے ۔

یہاں میں آپ سے اختلاف کروں گی۔ ان چیزوں کا انسان کی زندگی میں کوئ رول نہیں۔ اگر کسی کو آسمانی رنگ پسند ہے تو وہ پر سکون ہے یا سرخ رنگ پسند کرنے والے جذباتی یا جارحیت پسند ہوتے ہیں۔ نیلے آنکھوں والے بے وفا ہوتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ انسان ویسے بھی تضاد سے عبارت ہے۔ میں بھی اس سے استثنا نہیں رکھتی۔

کسی چیز میں انسان کی پسندیدگی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ اس کے اندر کے کسی حصے کو اُن چیزوں سے وابستگی کی ضرورت ہے ۔ اور جب یہ وابستگی قائم ہوجاتی ہے تو پھر انسان کے اندر کا وہ حصہ مطمئن ہوجاتا ہے ۔ لہذا انسان کے گرد جو بھی چیز اللہ نے تخلیق کی ہے وہ انسانی زندگی میں کسی نہ کسی طرح ایک اہم کردار ادا کرتیں ہیں ( میرا خیال ہے میری بات کچھ زیادہ بھاری ہوگئ ہے ۔۔۔ میں خود بھی بعد میں سمجھوں گا ۔۔۔ قکککک )

نہیں ۔ بلکہ لمبے ہوتے ہیں۔ لونگئ نام اس لیے پڑا کہ یہ چاول لونگ کی طرح لمبے ہوتے ہیں۔

یہاں میں کچھ نہیں کہہ سکتا کہ کبھی یہ چاول کھائے ہی نہیں ۔
 
ظفری

لائبریرین
اچھا اب جویریہ سے کچھ اور سوال مگر آسان سے ۔۔۔ :wink:

1) غصہ کس بات پر آتا ہے ۔ ؟
2) کوئی وہم جو آپ کو پریشان کرتا ہو ۔ ؟
3) آپ کا قیمتی اثاثہ ۔۔ ؟
4) کبھی “ آ بیل مجھے مار “ والے محاورے کا سامنا ہوا ہے ۔ ؟
5) ڈیپریشن ہو تو آپ کیا کرتیں ہیں ۔ ؟
6) آپ کی سمجھتیں ہیں کہ اگر میں یہ کام کر لوں تو میری زندگی کا مقصد پورا ہوجائے ۔ ؟
 
امن ایمان

محفلین
جیہ۔۔۔۔

سوچ لیا ۔۔۔ ایک تو سلیمانی ٹوپی کی فرمائش کروں گی۔ دوسرا اڑنے والا قالین۔ اور تیسری چیز جس کی مجھے اشد ضرورت ہے وہ ہے "گیدڑ کی سینگ"

یہ گیدڑ کے سینگ حاصل کرکے آپ کیا کریں گیں :?

یہاں میں آپ سے اختلاف کروں گی۔ ان چیزوں کا انسان کی زندگی میں کوئ رول نہیں۔ اگر کسی کو آسمانی رنگ پسند ہے تو وہ پر سکون ہے یا سرخ رنگ پسند کرنے والے جذباتی یا جارحیت پسند ہوتے ہیں۔ نیلے آنکھوں والے بے وفا ہوتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ انسان ویسے بھی تضاد سے عبارت ہے۔ میں بھی اس سے استثنا نہیں رکھتی۔

جیہ اس میں کوئی شک نہیں کہ انسان سمجھ میں آنے والی چیز ہی نہیں ہے۔۔۔ لیکن رنگوں۔۔۔پھولوں۔۔اور اس طرح کی بہت ساری چیزوں پر باقاعدہ ریسرچ کے بعد ہی اس طرح کے نتائج سامنے آئے ہیں۔۔۔ ویسے یہ ضروری نہیں کہ یہ سب پر فٹ ہوں۔۔کیوں آپ کیا کہتی ہیں؟

نہیں ۔ بلکہ لمبے ہوتے ہیں۔ لونگئ نام اس لیے پڑا کہ یہ چاول لونگ کی طرح لمبے ہوتے ہیں

اوہ اچھا۔۔۔ویسے یہ بات میں نے ایک سوات کی رہنے والی بندی سے پوچھی تھی۔۔۔اس کا مطلب ہے کہ ان محترمہ کا بھی ایک عدد جھوٹ پکڑا گیا :)

ابھی تو ظفری کے سوال آپ کے منتظر ہیں۔۔اس لیے میں کچھ زیادہ نہیں پوچھوں گی بس۔۔۔

ہ جیہ کیا آپ میں سچ اور جھوٹ پرکھنے کی صلاحیت ہے؟

ہ آپ کی چھٹی حس کس حد تک شارپ ہے؟
 
امن ایمان

محفلین
ظفری آپ کو آج سے میں اپنا اسسٹنٹ بننے کی جاب آفر کر رہی ہوں۔۔۔کیا خیال ہے اس بارے میں ۔۔؟؟؟ ویسے آپ چاہیں تو باقاعدہ باس بھی بن سکتے ہیں۔۔۔ 8) کیونکہ جتنے مزے کے کمنٹس آپ نے دیے ہیں۔۔۔میں نہیں دے سکتی۔۔اور سوال بھی اچھے ہیں۔۔۔۔ اس بارے میں سوچیے گا ضرور۔۔۔۔۔:)
 
ظفری

لائبریرین
میں تو خود تین راتوں سے بہت مصروف تھا ۔۔۔ کہ International Astronomical Union نے سیارہ پلوٹو کو نظامِ شمسی سے باہر نکال دیا ہے ۔۔۔ اب صرف 8 ہی سیارے رہ گئے ہیں ۔ 3 ، 4 دنوں سے NASA سیاروں کی کی نئی ڈیفینشین میں مصروف تھی ۔۔ جس نے مجھے بھی مصروف رکھا ہوا تھا۔ اب مجھے جیسے جیسے موقع ملے گا میں آپ کی ہیلپ کرتا رہوں گا ۔۔۔ پچھلے بھی انٹرویوز میں مجھے موقع نہیں ملا تھا کہ میں کمنٹس دیتا ۔۔۔ اب بیچاری جویریہ پھنس گئی ہے ۔ :wink: :lol:
 
امن ایمان

محفلین
ظفری نے کہا:
میں تو خود تین راتوں سے بہت مصروف تھا ۔۔۔ کہ International Astronomical Union نے سیارہ پلوٹو کو نظامِ شمسی سے باہر نکال دیا ہے ۔۔۔ اب صرف 8 ہی سیارے رہ گئے ہیں ۔ 3 ، 4 دنوں سے NASA سیاروں کی کی نئی ڈیفینشین میں مصروف تھی ۔۔ جس نے مجھے بھی مصروف رکھا ہوا تھا۔ اب مجھے جیسے جیسے موقع ملے گا میں آپ کی ہیلپ کرتا رہوں گا ۔۔۔ پچھلے بھی انٹرویوز میں مجھے موقع نہیں ملا تھا کہ میں کمنٹس دیتا ۔۔۔ اب بیچاری جویریہ پھنس گئی ہے

اوہ اچھاااااااااااا ۔۔۔ تو یہ آپ کی وجہ سے ہوا ہے۔۔۔ جب آج اخبار میں میں نے یہ خبر پڑھی تو میں خود حیران تھی کہ کسی پاکستانی شخصیت کے بغیر آئ-اے-یو نے پلوٹو کو عاق کس طرح کردیا۔۔۔اٹھا کر باہر پھینکنے میں تو ہم سب سے ماہر ہیں۔۔۔ چلیں سر دیر آید درست آید۔۔ آپ جیسے زرخیز دماغ مطلب بزلہ سنج لوگوں کی بہت ضرورت ہے۔۔:D
 
قیصرانی

لائبریرین
ظفری، بلا تبصرہ، الفاظ نہیں ہیں تعریف کے۔ کاش تمھیں پہلے ہی لائبریری ٹیم میں شامل کر لیتا :lol:
 
کوئی بات نہیں قیصرانی میں نے اور رضوان نے نگاہِ لائبریرانہ سے بھانپ لیا تھا کہ ظفری کام چور سہی پر کام کا لاحقہ تو لگا ہوا ہے نہ اس کے ساتھ :wink:

ظفری تم نے پلوٹو کو نکلوا کر اچھا نہیں کیا ، نمانہ سیارہ تمہیں کیا کہتا تھا بھلا ،،،،،،،،،،،،،،،،، اچھا وہ چاند کے بارے میں کچھ پتا چلا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تمہارا بس چلا تو وہ بھی سیارہ نہ رہے گا :p

جیا تم نے میر والے سوال پر سخت ڈنڈی ماری ہے ، اس کا صحیح جواب دو
 
Top