انٹرویو انٹرویو وِد افتخار اجمل بھوپال

تیشہ

محفلین
دوسروں کی اپنے پر تنقید برداشت کرنا تو کیا میں تو گالیاں بھی برداشت کر لیتا ہو ں لیکن میرے خاندان یا میری کمیونٹی یا میری قوم یا میرے ملک کے خلاف کوئی بات کرکے تو دیکھے ۔ آزمائش شرط ہے


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


زکریا
01hmm.gif
آپ کس پر گئے ہیں ؟ :confused: کوئی کچھ بھی کہہ کر سامنے سے نکل جاتا ہے اور زکریا خاموش کے خاموش ۔ ۔
01hmm.gif
 

سید ابرار

محفلین
اجمل صاحب چند سوالا ت میری جانب سے بھی ،
آپ بھر حال سیاست کے اعتبار سے بھی اچھا ”تجربہ “ رکھتے ہییں ، جیسا کہ آ پ کی تحریروں‌ سے پتہ چلتا ہے ، نیز سیاست دانوں‌ اور صحافیوں‌ کی دھاندلیوں پر بھی آپ کی اچھی ”نظر“ ہے
1 - پھلا سوال تو یہ ہے کہ پاکستان میں وہ کونسے صحافی اور کالم نگار ہیں‌ جن کی تحریروں‌ پر آنکھ بند کرکے اعتماد کیا جاسکتا ہے ؟
2- پاکستان کے حالات صحیح طور پر جاننے کے لئے ، کس پاکستانی اخبار پر اعتماد کیا جاسکتا ہے ؟
3- ایم ایم اے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟ کیا یہ جماعت ، پاکستان میں نفاذ شریعت میں اھم رول ادا کرسکتی ہے ؟

باقی سوالات بعد میں ،
 

امن ایمان

محفلین
امن ایمان صاحبہ ۔ السلام علیکم
اچھا ۔ یہ سچی تعریف لکھی ہے اور وہ بھی کم ؟ توبہ توبہ ۔ اتنا بڑا جھوٹ وہ بھی سب کے
۔

وعلیکم السلام

جی نہیں ! میں جھوٹ بہت کم بولتی ہوں۔۔اگر کبھی بولا بھی ہے تو بلاوجہ یعنی مصلحت کے بغیر نہیں۔۔۔۔مجھے لگتا ہے کہ مجھے سارے اردو اور انگلش بلاگرز کو اکٹھا کرکے یہاں لانا پڑے گا۔۔تانکہ وہ بھی میری اس بات کی گواہی دیں کہ آپ بہت اچھے، بہت قابل، بہت حساس، intellectual شخصیت ہیں۔
smile.gif



ارے آپ نہیں جانتی کہ ایسی کونسی کمیونٹی ہوتی ہے جس کا کوئی نام نہیں ہوتا ؟ وہ کمیونٹی جس میں میں ہوں۔

نا۔۔۔ابھی بھی پتہ نہیں چل سکا۔۔۔میں بہت نالائق ہوں۔۔اس بات کا آپ کو جلدی پتہ چل جائے گا۔
embarrassed.gif



ذرا روک کے ۔ ذرا روک کے بی بی جی ۔ کیوں میرے متعلق غلط خبریں پھیلا رہی ہیں ؟ میں اخبار بھی پڑھتا ہوں اور اللہ اللہ بھی کرتا ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کمپیوٹر بھی کھیلتا ہوں ۔

:grin: انکل جی میں نے کہا تھا کہ آپ ماشاءاللہ سے بہت انرجیٹک ہیں ۔۔۔جو باقی کاموں کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کمپیوٹر بھی کھیلتے ہیں ورنہ پاکستانی لوگ اس شیطانی مشین کو ہاتھ لگاتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں۔


میری بہترین تحریر ؟ نہیں بھئی ۔ میری تو ساری تحاریر میرے جیسی ہی ہیں ۔

مطلب بہترین۔۔۔:)


ابھی ابرار صاحب کے سوالات آپ کے منتظر ہیں۔۔۔میں بعد میں پوچھ لوں گی۔
 

حیدرآبادی

محفلین
حیدرآبادی کے سوالات

محترم اجمل صاحب
یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ یہاں‌ آپ کا انٹرویو جاری ہے۔
آپ نے مجھ ناچیز کے بلاگ پر بھی کئی بار تبصرہ کر کے میری عزت افزائی اور حوصلہ افزائی کی ہے ، جس کے لیے میں آپ کا شکرگذار ہوں۔
کچھ سوالات میری جانب سے بھی :

1۔ آپ نے ایک بار میرے بلاگ پر لکھا تھا : آپ کے آباء کا تعلق حیدرآباد دکن سے رہا ہے۔ کچھ اس تعلق سے تفصیل دے دیں تو مہربانی۔ مثلاََ حکومتِ نظام اور قاسم رضوی تحریک سے متعلق وابستگی وغیرہ۔
2۔ آپ نے موجودہ دور کے ہندوستانی ادیب و شعراء کو پڑھا ہے؟ اگر ہاں تو کچھ نام ؟
3۔ انٹرنیٹ کی اردو کمیونیٹی میں پاکستانی احباب کے مقابلے میں ہندوستانی لکھنے والے بہت کم ہیں۔ آپ کو دونوں طرف کی طرزِ تحریر یا خیالات میں کوئی خاص فرق نظر آتا ہے؟
4۔ آپ نے گزشتہ دس سال کے دوران کبھی انڈیا کا دورہ کیا؟ آپ کون کون سے ہندوستانی شہر دیکھ چکے ہیں؟
5۔ حیدرآباد (دکن) کے ایک قدیم مسلم حلقے میں (جو کئی مسلم محلوں پر مشتمل ہے)، آج بھی نوجوان مسلم نسل کے دل و دماغ میں پاکستان اور اہلِ پاکستان کی محبت جاگزین ہے جس کا مظاہرہ اکثر کرکٹ کے مقابلوں کی فتح و شکست پر کیا جاتا ہے اور جس سے غیر مسلم اکثریتی کمیونیٹی (بالخصوص بی۔جے۔پی وغیرہ) کے متعصبانہ جذبات بھڑکتے ہیں ۔۔۔ اس صورتحال پر آپ کا کوئی مختصر تبصرہ ؟

فی الحال یہی پانچ سوال سہی۔
 

حیدرآبادی

محفلین
حیدرآبادی صاحب السلام علیکم
تعریف اّس اللہ کی جس نے جہاں بنایا اور مجھے اور آپ کو بھی ۔ آپ کے سوالات کے جوابات حسبِ توفیق حاضر ہیں ۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوالات کرنے سے قبل سب سے پہلے سلام تو مجھے کرنا چاہئے تھا۔ میں آپ سے سچ مچ شرمندہ ہوں‌ اور معذرت خواہ بھی۔ امید کہ معذرت قبول فرما کر شکریے کا موقع عنایت کریں‌ گے۔
آپ کے جوابات سے بڑی خوشی ہوئی۔ خاص طور پر مجھے پہلے سوال کا جواب معلوم کرنے کی بڑی آرزو تھی۔
دوسرے سوال کا جواب بھی ضروری تھا کہ مجھے انٹرنیٹ کی اردو کمیونیٹی کا اندازہ لگانا تھا جس کے لیے میں‌ اکثر اپنے پاکستانی احباب سے یہ سوال کرتا رہتا ہوں۔
اس ضمن میں‌ ، میں‌ جب چھٹی پر حیدرآباد جاؤں‌ گا تو اعجاز عبید صاحب سے رابطہ کر کے اس صورتحال کو دور کرنے کا کوئی پلان بناؤں گا ، ان شاءاللہ۔

پاکستانی ویزا کے حصول کا مسئلہ تو ہمارے ہاں بھی بہت تنگ کرتا ہے۔ اب تو خیر ہم آج کل کے حالات (دونوں‌ ممالک کے) کو دیکھتے ہوئے ایسا رسک لینے کے بارے میں‌ سوچ بھی نہیں‌ سکتے۔

آپ کا ایک بار پھر شکریہ !
 

تیشہ

محفلین
انکل کیوں شرمندہ کرتے ہیں معذرت مانگ کر ۔ ۔ :) مجھے پتا چل گیا تھا غلط لکھا گیا ہے آپ سے ۔
ویسے بھی میری دادی جان اتنی چپُ گو ہرگز نہیں تھیں کہ کسی کی سنکر آگے سے چپُ رہتیں
zzzbbbbnnnn.gif
اس لئے ذکریا یقیناً اپنی ہی دادی جان پر گئے ہونگے ۔
 

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم!

میں ایک بار پھر کچھ سوالات کے ساتھ۔۔۔

ہ اجمل انکل آپ سیاست میں بہت حد تک دلچسپی رکھتے ہیں،کچھ کرگزرنے کا جذبہ بھی موجود ہے، آپ نےعملا سیاست میں آنے کا کبھی کیوں نہیں سوچا؟

ہ سیاست اور مذہبی امور پر تو آپ گہری نظر رکھتے ہیں یہ بتائیں کہ اس کے علاوہ اور کون سے موضوعات ہیں جن پر لکھنے اور بات کرنے کو جی چاہتا ہے؟

ہ ہمارے سسٹم کی بنیادی خامیاں آپ کی نظر میں؟

ہ پاکستان کا دوہرا نظام تعلیم جس میں پڑھایا تو اردو میں جاتا ہے لیکن ملازمت کے لیےامیدوار سے انٹرویو انگریزی میں لیا جاتا ہے کیا آپ سمجھتے ہیں اس سے نوجوان نسل میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے؟


ہ آپ کے بیٹے امریکہ میں رہائش پذیر ہیں، آپ کو کبھی وہاں مستقل رہنے کا خیال کیوں نہیں آیا؟

ہ اپنے بلاگ پر لکھنے کے لیے آپ نے باقاعدہ روٹین سیٹ کر رکھی ہے یا جب جب وقت ملے آپ کمپیوٹر سنبھال لیتے ہیں؟ : )

ہ کسی سے متاثر ہونے میں جلدی کرتے ہیں یا سرے سے متاثر ہی نہیں ہوتے؟

ہ کسی کی قابلیت جانچنے کا بہترین ذریعہ آپ کی نظر میں؟


مزید سوالات بعد میں انشاءاللہ۔۔۔: )
 
Top