انوکھی بیت بازی

شمشاد

لائبریرین
نہ جانوں نیک ہُوں یا بد ہُوں، پر صحبت مخالف ہے
جو گُل ہُوں تو ہُوں گلخن میں جو خس ہُوں تو ہُوں گلشن میں
(چچا)
 
شمشاد

لائبریرین
اس بیت بازی کا اصول ہے کہ جس حرف سے شعر شروع ہو اسی حرف پر ختم ہو۔

جبکہ آپ کا دیا ہوا شعر

کھول کر آنکھیں مرے آئینۂ گفتار میں
آنے والے دور کی دھندلی سی اک تصویر دیکھ

حرف ک سے شروع ہو کر حرف ھ پر ختم ہو رہا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ایسی مجبوری کہ پچھلا در کھلا رہنے دیا
صدر دروازے پہ اک تالا پڑا رہنے دیا
(سبط علی صبا)
 
عاطف بٹ

محفلین
اس بیت بازی کا اصول ہے کہ جس حرف سے شعر شروع ہو اسی حرف پر ختم ہو۔

جبکہ آپ کا دیا ہوا شعر

کھول کر آنکھیں مرے آئینۂ گفتار میں
آنے والے دور کی دھندلی سی اک تصویر دیکھ

حرف ک سے شروع ہو کر حرف ھ پر ختم ہو رہا ہے۔
یہ شعر کھ سے شروع ہو کر کھ پہ ختم ہورہا ہے۔ اور اگر یہ بات ہے تو دیکھیں کہ آپ کا ایک شعر ن سے شروع ہو کر ں پہ ختم ہورہا ہے اور ایک شعر آ سے شروع ہو کر ا پہ ختم ہورہا ہے۔ دونوں شعر حاضرِ خدمت ہیں: :) :)
نہ جانوں نیک ہُوں یا بد ہُوں، پر صحبت مخالف ہے
جو گُل ہُوں تو ہُوں گلخن میں جو خس ہُوں تو ہُوں گلشن میں

آج کیوں پروا نہیں اپنے اسیروں کی تجھے ؟
کل تلک تیرا بھی دل مہرووفا کا باب تھا
 
شمشاد

لائبریرین
عاطف بھائی بات آپ کی بھی درست ہے۔
لیکن
حرف ں سے نہ تو کوئی شعر شروع ہوتا ہے نہ ہی کوئی فقرہ اس سے شروع ہوتا ہے۔
بیت بازی کا مسلمہ اصول ہے کہ ن یا ں کو ن ہی تسلیم کیا جائے گا اور ۱ اور آ کو الف ہی تسلیم کیا جائے گا جبکہ کھ یعنی ک اور ھ دو الگ الگ حروف ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
تمہارے بعد کئی موسموں نے کوشش کی
مگر وہ پھولوں کی چادر ہوا نہ دل کا درخت
(احمد فواد)
 
عاطف بٹ

محفلین
عاطف بھائی بات آپ کی بھی درست ہے۔
لیکن
حرف ں سے نہ تو کوئی شعر شروع ہوتا ہے نہ ہی کوئی فقرہ اس سے شروع ہوتا ہے۔
بیت بازی کا مسلمہ اصول ہے کہ ن یا ں کو ن ہی تسلیم کیا جائے گا اور ۱ اور آ کو الف ہی تسلیم کیا جائے گا جبکہ کھ یعنی ک اور ھ دو الگ الگ حروف ہیں۔
شمشاد بھائی، کھ ایک ہی حرف ہے اور یہ شمار بھی ایک ہی ہوتا ہے۔ ک ہ کو ملا کر جو لفظ بنتا ہے اس کے دو حروف شمار ہوتے ہیں مگر ک ھ کے امتزاج سے جو لفظ وجود میں آتا ہے اسے ایک حرف گنا جاتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اس رات اندھاری میں مت بھول پڑوں تجھ سوں
ٹک پاؤں کے جھانجھر کی جھنکار سناتی جا
(ولی دکنی)
 
شمشاد

لائبریرین
اس شام وہ رخصت کا سماں یاد رہے گا
وہ شہر، وہ کوچہ، وہ مکاں، یاد رہے گا
(ابن انشاء)
 
Top