لہو میں ڈوبے ہوئے احتجاج کرتے ہوئے سڑک سڑک سے گزرنا بہت ضروری ہے وقار صدیقی
جاسمن لائبریرین مئی 21، 2022 #1 لہو میں ڈوبے ہوئے احتجاج کرتے ہوئے سڑک سڑک سے گزرنا بہت ضروری ہے وقار صدیقی
سیما علی لائبریرین مئی 21، 2022 #2 جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے یہ جان تو آنی جانی ہے اس جاں کی تو کوئی بات نہیں فیض احمد فیض
جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے یہ جان تو آنی جانی ہے اس جاں کی تو کوئی بات نہیں فیض احمد فیض
سیما علی لائبریرین مئی 21، 2022 #3 حکومتوں کو بدلنا تو کچھ محال نہیں حکومتیں جو بدلتا ہے وہ سماج بھی ہو ندا فاضلی
سیما علی لائبریرین مئی 21، 2022 #4 جو زنجیروں سے باہر ہیں آزاد انہیں بھی مت سمجھو جب ہاتھ کٹیں گے ظالم کے اس وقت کٹیں گی زنجیریں حفیظ میرٹھی
جو زنجیروں سے باہر ہیں آزاد انہیں بھی مت سمجھو جب ہاتھ کٹیں گے ظالم کے اس وقت کٹیں گی زنجیریں حفیظ میرٹھی
سیما علی لائبریرین مئی 21، 2022 #5 نئی صبح چاہتے ہیں نئی شام چاہتے ہیں جو یہ روز و شب بدل دے وہ نظام چاہتے ہیں ابو المجاہد زاہد
سیما علی لائبریرین مئی 21، 2022 #6 انداز زمانہ کہتا ہے پھر موج ہوا رخ بدلے گی انگاروں سے گلشن پھوٹے گا شبنم سے شرارے نکلیں گے علیم مسرور
انداز زمانہ کہتا ہے پھر موج ہوا رخ بدلے گی انگاروں سے گلشن پھوٹے گا شبنم سے شرارے نکلیں گے علیم مسرور
سیما علی لائبریرین مئی 21، 2022 #7 زمانہ کر رہا ہے اہتمام جشن بے داری گریباں چاک کر کے شعلہ دامانوں میں آ جاؤ علی سردار جعفری