امن ایمان ، اللہ تعالی آپ کے جذبے میں برکت عطا فرمائے۔ میں تو جب بھی کعبہ مشرفہ کے سامنے کھڑا ہو کر دعا مانگتا ہوں تو اللہ پاک کے حضور ان تمام مسلمانوں کے لئیے فریاد کرتا ہوں جو حاضری کی تڑپ رکھتے ہیں۔مجھے یقین نہیں آرہا ہے۔۔۔میرے ہاتھ ابھی ٹھنڈے برف ہورہے ہیں۔۔خوشی تو کل بھی بہت تھی لیکن کل کہیں تھوڑی سی بے یقینی بھی تھی لیکن اب تو یہ پڑھ کر کہ یہ واقعی کعبۃ اللہ کا اندرونی منظر ہے۔۔دل کی حالت بُری ہورہی ہے۔۔اللہ تعالیٰ کتنے پیارے کتنے اچھے ہیں۔۔۔وہ کس طرح دعائیں سنتے اور قبول کرتے ہیں۔۔۔مجھے ابھی اللہ تعالیٰ پر بہت بہت پیار آرہا ہے۔
آپ سب کا بھی بہت شکریہ۔۔۔آپ نے اس پوسٹ کے بدلے میرے لیے دعا کی۔ : )
جزاک اللہ
شمشاد چاء پلیززززززززززززز جیسے بھی ہو آپ وہ تصویریں تلاش کریں۔
ایک بات اور کہ خانہ کعبہ کے اندر داخل ہونا واقعی شرف کی بات ہے لیکن جو مسلمان خانہ کعبہ میں داخل نہیں ہو سکے ان کو ملول ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کہ حطیم بھی کعبہ مشرفہ ہی کا حصہ ہے بس اس پر چھت نہیں ڈالی گئی اور ہر مسلمان وہاں جا کر نفل ضرور پڑھتا ہے۔ یعنی اللہ تعالی کی مہربانی دیکھئیے کہ کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ خانہ کعبہ میں داخل نہیں ہوا۔
اگر آپ خانہ کعبہ کے دروازے کی طرف منہ کر کے کھڑے ہوں تو آپ کے دائیں ہاتھ کی طرف خانہ کعبہ کا بایاں کونہ حطیم میں ہی واقع ہے اور اس سے آگے ایک کم بلند دیوار کھڑی کر کے حطیم کے مقام کی نشان دہی کی گئی ہے۔
اللہ تعالی سب مسلمانوں کو اپنے گھر کی زیارت سے سرفراز فرمائے (آمین)