انتخابی بیٹھک

زرقا مفتی

محفلین
السلام علیکم
نگران حکومت کے بنتے ہی تمام روایتی سیاستدان عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے
تو آئیے ان کے لئے ایک سوالنامہ تیار کریں۔
ممکنہ سوالات
١۔ آپ کا تعارف ، تعلیمی قابلیت وغیرہ
۲۔ آپکی اور بیوی بچوں کی شہریت
۳۔ آپ کا پیشہ آمدن
۴۔ اثاثے ﴿بیوی بچوں اور والدین کے بھی﴾
۵۔ آپ کتنا ٹیکس ادا کرتے ہیں؟
٦۔ بد عنوانی کے الزامات ؟؟
۷ ۔کتنی بار سیاسی وابستگی یا وفاداری تبدیل کی
۸۔ اگر پہلے اسمبلی کے رکن تھے تو عوام کی فلاح کے لئے کیا کام کئے کون سی قانون سازی کی
۹۔ انتخاب کے بعد کا لائحہ عمل
١۰۔ پاکستان کے مسائل کے ممکنہ حل
محفل کے ارکان مزید سوالات کا اضافہ کریں
 

عاطف بٹ

محفلین
وعلیکم السلام
× اگر پہلے بھی پارلیمان کے رکن رہے ہیں تو آپ کو ملنے والا ترقیاتی فنڈ کہاں کہاں استعمال کیا؟
× رکن پارلیمان بننے کے بعد اپنے حلقہء انتخاب میں کتنی بار گئے اور لوگوں کے کون کون سے مسائل حل کروائے؟
× اسمبلی فلور پر عوام مخالف اقدامات، مثلاََ مہنگائی، بیرونی قرضوں اور وزیروں مشیروں کو حاصل لامحدود مراعات وغیرہ، کے خلاف کتنی بار آواز اٹھائی؟
× اگر آپ کی جماعت پارلیمانی نظام کا حصہ بننے کے بعد کوئی عوام مخالف اقدام یا قانون سازی کرتی ہے تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا؟
 
Top