امریکہ کی پاکستان دشمنی بقول بھارت

dxbgraphics

محفلین
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=gGODoG0teks&NR=1"]YouTube - Pakistan will die in 2020, a Pentagon prediction :India Tv Report (indian funny news channel)1[/ame]
 

آفت

محفلین
یہ بات پاکستان کے سابقہ نگران وزیر اعظم معراج خالد نے بھی کہی تھی اس پر بڑا شور برپا ہوا تھا،اب تو ہر کوئی کھلے عام یہی کہتا پھر رہا ہے ۔ اللہ تعالٰی ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے اور ہمارے حکمرانوں کو خواب غفلت سے جگائے ۔
 

ساجد

محفلین
کتنی بڑی بے وقوفی کی بات ہے کہ اس خطے کا کوئی بھی ملک پاکستان کے ختم ہونے کی خبر دے اور امریکہ کو اپنا دوست سمجھ کر اس کا ساتھ دے۔ ہم برصغیر کے باسیوں میں یہ بات خاصے کی ہے کہ ہمیں عقل چھو کر بھی نہیں گزری۔مجھے اس وقت بھارت کے بزعم خود گھاگھ سیاستدانوں اور دانشوروں کی عقل پہ شدید حیرانی ہوتی ہے جب وہ پاکستان دشمنی میں اپنا انجام بھول کر ایک نو آبادیاتی طاقت کا دم بھرتے ہیں۔
جی ہاں ، پاکستان پہ خدا نخواستہ ہاتھ صاف کر کے اگلی باری ہندوستان کی بندر بانٹ کی ہو گی۔نہیں یقین تو ایشیا کا نقشہ سامنے رکھ کر دیکھئیے کہ مشرق وسطی کے داخلی دروازے اور چین کی طاقت پر قابو پانے کے لئیے کیا درکار ہے۔ بھارت کو اتنے بڑے حجم اور تیز تر ترقی کے ساتھ جینے کا موقع دینا قطعی امریکہ کے مفاد میں نہ ہو گا۔
 

dxbgraphics

محفلین
ہمارے اسمبلی میں بیٹھے ہوئے نمائندوں کو امریکہ نوازی سے فرصت ملے تو پاکستان کا سوچیں
 

وقاص قائم

محفلین
اس سے پہلے دنیا کاخیال تھا کہ 2010 میں پاکستان ختم ہوجائے گا اور یہ خبر اخبارات میں پین ہیڈنگ بھی بنی تھی۔
چلو 10 سال تو بڑھے
 

فرخ

محفلین
یہ ملک جب بنا تھا تو اس وقت بھی ایسی بہت سی باتیں کی جاتی رہیں کہ یہ زیادہ سے زیادہ 5 سال چلے گا، وغیرہ وغیرہ اور اسکے بعد پھر واپس بھارت میں ضم ہو جائے گا۔
مگر اللہ کے حُکم سے یہ آج بھی دنیا کے نقشے پر موجود ہے۔ اور لوگ مانیں یا نہ مانیں، یہ بہرحال دنیا میں ایک اسلامک پاور کے نام سے جانا جاتا ہے۔

پاکستان قائم رہیگا یا ختم ہو جائیگا، اسکا انحصار پاکستانی قوم پر ہے کہ آیا جس مقصد کے لئے یہ ملک حاصل کیا گیا تھا اس پر یہ قائم رہتے ہیں یا نہیں۔ اگر اس مقصد کو بھلا دیا تو اللہ بھی اس ملک کو بھلا دے گا۔ کہ جب وہ کام کرنا ہی نہیں جس کے لئے یہ ملک حاصل کیا تھا،تو پھر اس ملک کی کیا ضرورت؟؟
اسلئے یہ فیصلہ تو ہمیں خود کرنا ہے کہ قیام پاکستان کے مقصد (ایک خطہء زمیں جہاں مسلمان قرآن و سنت کے مطابق زندگی بسر کر سکیں) پر قائم رہنا ہے یا غیر مسلموں‌کی غلامی کے گڑھے میں گرتے چلے جانا ہے۔

فیصلہ آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے، پینٹاگون اور اسی طرح کے باطل نظام کے ہاتھ میں نہیں۔
 
Top