امجد علی راجا صاحب کے لئے دُعا کی درخواست!

S. H. Naqvi

محفلین
اللہ تعالی محترم راجہ بھائی کو صحت کاملہ و عاجلہ سے نوازے ۔ آمین ثم آمین

سانس کا ہوا تو ٹھیک ہو جائے گا انشاءاللہ لیکن ساس کا عارضہ تو جب تک حیاتی ہے جانے سے رہا:p
 

عبد الرحمن

لائبریرین
اللہ تعالیٰ محترم جناب امجد علی راجہ صاحب کو جسمانی و روحانی دونوں اعتبار سے شفائے کلی عطا فرمائے آمین یا رب العالمین۔
 

شیزان

لائبریرین
اللہ تعالیٰ امجد کو مکمل صحت اورتندرستی عطا فرمائے۔ آمین
کوئی نئی اپ ڈیٹ؟؟
کیوں کہ امجد ابھی بھی فورم سے غائب ہیں
 
آج برائوزنگ کرتے ہوئے یہ دھاگہ میرے سامنے آیا، میں حیران تھا کہ اب تک اس دھاگے تک میری رسائی کیوں ممکن نہ ہو سکی۔
طویل چھٹی کے بعد جب محفل میں دوبارہ حاضر ہوا تو کوئی نیا پیغام یا اطلاع موجود نہیں تھی، شاید کافی دن گزرنے کے بعد پیغامات کی اطلاع ختم ہوجاتی ہے۔
ویسے تو میری عادات و اطوار خواتین سے یکسر مختلف ہیں لیکن آج پانی کی دو لکیریں چہرے کی مسکراہٹ کو سیراب کرنے پر قادر ہو ہی گئیں۔

اللہ پاک آپ سب کو سلامت رکھے، خوش رکھے، آباد رکھے کہ آپ نے مجھے یاد رکھا اور میری صحت کے لئے اتنی دعائیں بھی کیں۔
الحمدوللہ، آپ سب کی دعاؤں سے صحب بہت بہتر ہے، سانس کا عارضہ کافی بہتر ہو گیا ہے، الحمدوللہ اب تو تھوڑا بہت بھاگ بھی لیتا ہوں، (ورزش کی غرض سے نہیں، بیگم سے بچنے کے لئے)
 
بھائیو اور بہنو!
محفل کی اس سالگرہ کے موقع پر ایک ناخوشگوار سی خبر ہے!
کافی دنوں سے امجد علی راجا صاحب نظر نہیں آرہے تھے--محفل کے ایک بہت ہی اچھے اور محترم رُکن۔۔۔بالکہ محفل کے معزز شاعر۔۔۔ہم نے کافی ہاتھ پاؤں مارے ٹیگ شیگ کیا ۔۔۔محفل کی بارہ دری پر جا کہ پوچھا لیکن کوئی اُمید افزا خبر سامنے نہ آسکی۔۔۔ہمارے بہت ہی محترم قبلہ سید شہزاد ناصر صاحب بھی خاصے مصروف تھے شاید۔۔! آج ہمارے لئے وقت نکالا تو اُن سے درخواست کی گئی کہ وہ راجا صاحب کی خیریت دریافت کریں ۔۔۔انہوں نےدرخواست سے پہلے ہی خود فون کر لیا راجا بھیا کو! ۔۔۔اب پتہ یہ چلا ہے کہ اُن کی طبیعت ناساز ہے۔۔۔۔ سانس کا عارضہ لاحق ہونے کی وجہ سے وہ محفل میں تشریف نہیں لا پارہے!
تمام محفلین سے دُعا کی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ راجا صاحب کے لئے خصوصی دعا کریں ۔۔۔۔
اللہ انہیں جلد صحت یاب کر ےاور وہ محفل کی رونق بحال کریں ۔آمین
کون کہتا ہے کہ آپ بھلکڑ ہو؟
یاد رکھنے اور میرے لئے اتنی ساری دعائیں کروانے کے لئے شکریہ۔ اللہ پاک اپ کو سلامت رکھے،
 
اللہ تعالے راجہ صاحب کو صحت و تندرستی عطا کر کے رمضان شریف کی برکتوں سے فیضیاب ہونے کی توفیق عنایت کرے آمین۔
بھلکڑ جی ، اس سلسلے میں کوششیں کرنے کے لئے شکریہ۔ جزاک اللہ۔۔
آمین، جزاک اللہ تلمیذ بھیا! اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے۔
 
Top