امامیات

با ادب

محفلین
سمندر میں ڈوب جانے کے بعد ، تحیر میں رہنے والے کو مخلوقات بھی سانپ ، جھینگر نظر آئے ۔ آپ کو جواہرت نہیں ملے ؟ سونا ، چاندی ، ہیرے ، موتی؟
پیاری بہن سمندر کو تشبیہ کے طور پہ استعمال کیا گیا ہے ۔ دراصل یہ دنیا خود ایک سمندر ہے اور اس میں ہر قسم کی مخلوق پائ جاتی ہے ۔ اب یہ تو ناممکن تھا کہ میں تمام اقسام کی مخلوق کا تذکرہ کر سکوں ۔ اس لئے چند ایک کو بطور نمونے کے لکھ دیا ۔ آپکی تشفی کے لیئے کوشش کروں گی کہ سمندری دنیا پہ ریسرچ کے بعد ایک دقیق مقالہ لکھ سکوں ۔
 
با ادب

محفلین
بہت اچھی تحریر ہے. بس اگر ایک نظر لفظ تقلید پر ڈال لیں. شاید تقلید سے بہتر لفظ اتباع ہے. نبی اور امامِ برحق کا اتباع ہوتا ہے نہ کہ تقلید. اصطلاحاً لفظ تقلید فقہی مسائل میں کسی مجتہد کی پیروی کو کہتے ہیں، جبکہ اتباع قرآن سے ماخوذ لفظ ہے، جیسا کہ سورہ آل عمران میں ارشادِ قدرت ہے
قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۗ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (31)

یہاں لفظ اتباع وسیع تر معنوں میں استعمال ہوا ہے، اور نبی رحمت کی اتباع کا ذکر ہوا ہے.
اس آیت کا ترجمہ اسی محفل پر کسی اور لڑی میں موجود ہے، آپ اپنے گھر پر موجود ترجمہ و تفسیر بھی دیکھیں.
خدا ہم سب کی ہدایت فرمائے اور آخری حجت کے ظہور میں تعجیل فرمائے
بہت شکریہ اصلاح کے لئے ۔ لفظ تقلید قلادہ سے ماخوذ ہے ۔ اور قلادہ مویشیوں کے گلے میں ڈالے جانے والے پٹے کو کہا جا تا ہے ۔ اس قلادے کو ما لک پکڑ کے آگے چلتا ہے ۔ اور جانور بغیر سوچے سمجھے پیچھے چلتا رہتا ہے ۔ اب تقلید ان معاملات میں تو بہتر ہے جہاں حتمی حکم پایا جاتا ہے ۔لیکن بعض دوسرےمعاملات میں حکم بدلتا رہتا ہے ۔
اتبا ع کا لفظ ہی زیادہ موزوں معلوم ہوتا ہے ۔
شکرا جزیلا
 
نور وجدان

لائبریرین
پیاری بہن سمندر کو تشبیہ کے طور پہ استعمال کیا گیا ہے ۔ دراصل یہ دنیا خود ایک سمندر ہے اور اس میں ہر قسم کی مخلوق پائ جاتی ہے ۔ اب یہ تو ناممکن تھا کہ میں تمام اقسام کی مخلوق کا تذکرہ کر سکوں ۔ اس لئے چند ایک کو بطور نمونے کے لکھ دیا ۔ آپکی تشفی کے لیئے کوشش کروں گی کہ سمندری دنیا پہ ریسرچ کے بعد ایک دقیق مقالہ لکھ سکوں ۔

آپ کی وضاحت نے بے چینی ختم کردی ہے ۔ آپ علم بانٹیں ، میں اس کی چن لوں گی ۔ ابھی تو اس کہانی میں پھنسی ہوں جس کو آپ لکھ رہیں ہیں ۔ آپ نے رنگوں کے بارے میں لکھا ، مجھے حضرت امیر خسرو کی یاد آگئی ۔۔۔۔

بقول امیر خسرو

آج رنگ ہے اے ماں رنگ ہے
لالی میرے لال کی جت دیکھوں
لالی ویکھن گئی میں توں ہوگئی آپوں لالو لال
جسکی چنر رنگ دی ۔۔۔۔۔۔۔۔
دیس بدیس میں ڈھونڈی پھری ہوں
تورا رنگ من بھائیوری
 
آخری تدوین:

با ادب

محفلین
حد ہے ہمارے لیے ، ہمیں ڈوبنا نصیب ہو تو ہم جان سکیں اس کے علاوہ کہاں کہاں نظریں ٹکتی ہیں ۔۔
پیاری بہن خوف ناک بلائیں سامنے ہوں اور جان کے لالے پڑے ہوں تو شاید اپنے پاس موجود زیورات بھی میں ہم غرق سمندر کر آئیں ۔
میری بہادری کا تو یہی عالم ہے۔
 
با ادب

محفلین
آپ کی وضاحت نے بے چینی ختم کردی ہے ۔ آپ علم بانٹیں ، میں اس کی چن لوں گی ۔ ابھی تو اس کہانی میں پھنسی ہوں جس کو آپ لکھ رہیں ہیں ۔ آپ نے رنگوں کے بارے میں لکھا ، مجھے حضرت امیر خسرو کی یاد آگئیں ۔۔۔۔

بقول امیر خسرو

آج رنگ ہے اے ماں رنگ ہے
لالی میرے لال کی جت دیکھوں
لالی ویکھن گئی میں توں ہوگئی آپوں لالو لال
جسکی چنر رنگ دی ۔۔۔۔۔۔۔۔
دیس بدیس میں ڈھونڈی پھری ہوں
تورا رنگ من بھائیوری
نور سعدیہ امامیات کی کڑی میں میں دوسرا کالم بھیج چکی ہوں ۔ آپکی رائے با عث مسرت ہوگی
 
نور وجدان

لائبریرین
پیاری بہن خوف ناک بلائیں سامنے ہوں اور جان کے لالے پڑے ہوں تو شاید اپنے پاس موجود زیورات بھی میں ہم غرق سمندر کر آئیں ۔
میری بہادری کا تو یہی عالم ہے۔

یہ تو سچ ہے مگر کچھ انقلابیے تاریخ نے ایسے دِکھائے ہیں جن کو وقت جیسی خوفناک َبلا نے ہیرے دیے بھی اور ہیرا بھی بنادیا ۔۔۔۔۔۔
عِلم ایک ایسا زیور --- خزانہ ہے جو ان َبلاؤں سے کبھی ختم نہیں ہوتا اور بلکہ اسے مل جانے سے بلائیں ختم ہوجاتی ہے ۔۔۔
 
نور وجدان

لائبریرین
نور سعدیہ امامیات کی کڑی میں میں دوسرا کالم بھیج چکی ہوں ۔ آپکی رائے با عث مسرت ہوگی
وہاں پہ رائے دے چکی ہوں ۔۔۔۔آپ تیسرا ، چوتھا بھی بھیج دیں -------میں منتظر ہوں آپ کی تحریر کی ۔۔مجھے آپ اپنا فکسڈ قاری سمجھ لیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
با ادب

محفلین
یہ تو سچ ہے مگر کچھ انقلابیے تاریخ نے ایسے دِکھائے ہیں جن کو وقت جیسی خوفناک َبلا نے ہیرے دیے بھی اور ہیرا بھی بنادیا ۔۔۔۔۔۔
عِلم ایک ایسا زیور --- خزانہ ہے جو ان َبلاؤں سے کبھی ختم نہیں ہوتا اور بلکہ اسے مل جانے سے بلائیں ختم ہوجاتی ہے ۔۔۔
اسی منزل کی جستجو ہے کہ خزانے مل جائیں ۔ سفر جاری ہے ۔ راہ میں جو جو ملتا جائے گا ۔ عرض گزارتی رہوں گی ۔ جس دن خزانہ مل گیا اس دن شاید سفر کا اختتام ہو جائے گا۔ انجام بخیر ہو بس۔
 
با ادب

محفلین
وہاں پہ رائے دے چکی ہوں ۔۔۔۔آپ تیسرا ، چوتھا بھی بھیج دیں -------میں منتظر ہوں آپ کی تحریر کی ۔۔مجھے آپ اپنا فکسڈ قاری سمجھ لیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوازش اس عنایت کی ۔ میں لکھنے میں بہت تیز نہیں ۔ جوں جوں وقت ملتا جائے گا ۔ توں توں لکھتی جاوں گی
 
نور وجدان

لائبریرین
اسی منزل کی جستجو ہے کہ خزانے مل جائیں ۔ سفر جاری ہے ۔ راہ میں جو جو ملتا جائے گا ۔ عرض گزارتی رہوں گی ۔ جس دن خزانہ مل گیا اس دن شاید سفر کا اختتام ہو جائے گا۔ انجام بخیر ہو بس۔

جستجو ------تجسس -----کھوج --------جنون ۔۔۔۔۔۔۔۔سب عِلم کے وسائل ہیں ۔جب مل جائے تو بانٹ دیجئے گا علم تاکہ ہم جیسے بھی سیراب ہوسکیں ۔اللہ آپ کو کامیاب و کامران کریں ۔آمین
 
Top