الطاف حسین کا ڈرون حملہ !!! آپ کے خیال میں کیا ہو گا ؟؟؟

عاطف بھائی آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں اور ہمیں کسی بھی مہاجر سے کوئی دشمنی بھی نہیں ہے سب پاکستانی ہیں اور کوئی پنجابی ہو بلوچی،سندھی،سرحدی یا کشمیری ہو سب نے پاکستان بنانے میں قربانی دی ہے۔
ہم کسی بھی ایسی شرارت کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے کہ بات کسی شخصیت کی ہو رہی ہو اور کوئی آ کر اس میں ہمیں یہ سبق پڑھانے لگے کہ وہ لاکھوں کا لیڈر ہے۔
جہاں تک بات ہے درخواست کی تو وہ ان ہی کی طرف سے دی گئی ہے تو اس کا جواب وہ خد ہی دے سکتے ہیں کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا ہے۔

اس میں کوئی شبہ ہے کہ الطاف حسین لاکھوں پاکستانیوں کا لیڈر ہے
ایم کیو ایم کی پالیسیوں اور الطاف کی شخصیت سے اختلاف ہر ایک کرسکتا ہے۔ خود میں اس کا ایک مخالف ہوں

مگر یہ کہنا کہ وہ پاکستانی نہیں ظلم ہے۔ اگر وہ پاکستانی نہیں تو کوئی اور بھی نہیں ہے
 
عاطف بٹ

محفلین
میں نے تو صرف ایک حق کی بات کی ہے۔

سیاسی اختلاف ہم کر سکتے ہیں مگر اس طرح کی باتیں صرف نفرتیں ہی جنم دیں گی بلاوجہ
آپ ضرور بات کریں اور جو چاہے مؤقف رکھیں مگر کوئی ایسی بحث نہ چھیڑیں جو بلاوجہ لوگوں کے مابین تفریق کا باعث بنے۔ پاکستان بننے کے بعد یہاں کوئی مہاجر نہیں ہے۔ 1947ء سے یہاں سب قومیتیں ایک قومیت میں ضم ہوچکی ہیں جسے پاکستانی کہتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
الطاف بھائی ڈرون نہیں صرف ’’ترون‘‘ چلا سکتا ہے یعنی اپنے بیانات سے پہلے ہی خوفزدہ قوم کا تِرا نکالنے کیلئے! :rollingonthefloor:
 
آپ ضرور بات کریں اور جو چاہے مؤقف رکھیں مگر کوئی ایسی بحث نہ چھیڑیں جو بلاوجہ لوگوں کے مابین تفریق کا باعث بنے۔ پاکستان بننے کے بعد یہاں کوئی مہاجر نہیں ہے۔ 1947ء سے یہاں سب قومیتیں ایک قومیت میں ضم ہوچکی ہیں جسے پاکستانی کہتے ہیں۔

اپ خوامخوا ہ مہاجر مہاجر کہہ رہے ہیں ۔ جب کہ میں نے اپنی پچھلی پوسٹ میں مہاجر کا لفظ استعمال ہی نہیں کیا
میں نے یہ کہا تھا کہ وہ لاکھوں پاکستانیوں کا لیڈر ہے۔ وہ پاکستانی جنھوں نے پاکستان بنایا تھا۔

مہاجر مہاجر کی رٹ تو اپنے لگائی ہے میرے بھائی
 
عاطف بٹ

محفلین
اس میں کوئی شبہ ہے کہ الطاف حسین لاکھوں پاکستانیوں کا لیڈر ہے
ایم کیو ایم کی پالیسیوں اور الطاف کی شخصیت سے اختلاف ہر ایک کرسکتا ہے۔ خود میں اس کا ایک مخالف ہوں

مگر یہ کہنا کہ وہ پاکستانی نہیں ظلم ہے۔ اگر وہ پاکستانی نہیں تو کوئی اور بھی نہیں ہے
خان صاحب، نہ تو میرا پاکستانی ہونا کسی دوسرے کے پاکستانی ہونے کا جواز فراہم کرتا ہے اور نہ ہی کسی دوسرے کا پاکستانی نہ ہونا میری شہریت کے خاتمے پر دال ہوسکتا ہے۔
 
آپ نے واقعی لفظ استعمال نہیں کیا مگر ہم سب بچے تو ہیں نہیں کہ ہمیں بات کی سمجھ نہ آئے۔ وہ کن کا لیڈر ہے اور پاکستان بنانے والوں کی بات کر کے اشارہ کس طرف ہورہا ہے، یہ یہاں بات کرنے والے سب کو سمجھ آرہی ہے۔
 
خان صاحب، نہ تو میرا پاکستانی ہونا کسی دوسرے کے پاکستانی ہونے کا جواز فراہم کرتا ہے اور نہ ہی کسی دوسرے کا پاکستانی نہ ہونا میری شہریت کے خاتمے پر دال ہوسکتا ہے۔

ایسے ہی کسی کو یہ کہہ دینا کہ وہ پاکستانی نہیں ظلم ہے

اختلاف ہم کرسکتے ہیں۔ مگر شہریت کی بات جب تک نہ کریں جب تک وہ خود نہ کہہ دے کہ میں پاکستانی شہری نہیں
 
آپ نے واقعی لفظ استعمال نہیں کیا مگر ہم سب بچے تو ہیں نہیں کہ ہمیں بات کی سمجھ نہ آئے۔ وہ کن کا لیڈر ہے اور پاکستان بنانے والوں کی بات کر کے اشارہ کس طرف ہورہا ہے، یہ یہاں بات کرنے والے سب کو سمجھ آرہی ہے۔

میں نے جب یہی کہا کہ وہ لاکھوں پاکستانیوں کا لیڈر ہے اور پاکستانی بھی وہ جنھوں نے پاکستان بنایا
تو اس کا صرف یہی مطلب ہے

باقی دوسرا مطلب اپ کا پیدا کردہ ہے صرف
 
عاطف بٹ

محفلین
ایسے ہی کسی کو یہ کہہ دینا کہ وہ پاکستانی نہیں ظلم ہے

اختلاف ہم کرسکتے ہیں۔ مگر شہریت کی بات جب تک نہ کریں جب تک وہ خود نہ کہہ دے کہ میں پاکستانی شہری نہیں
یہ تو آپ کمال کررہے ہیں۔ قانون کسی کے کہنے یا نہ کہنے سے نہیں چلتا خان صاحب۔ شہریت معاملہ قانون کا ہے، کسی کے ذاتی بیان کا نہیں!
بیرسٹر ظفراللہ نے سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں ایک درخواست جمع کرائی ہے۔ اسے سماعت کے لئے منظور ہونے دیں پھر انشاءاللہ یہ معاملہ بھی کھل کر سامنے آجائے گا کہ الطاف حسین کی پاکستانی شہریت کی حقیقت کیا ہے۔
 
اسد عباسی

محفلین
اس میں کوئی شبہ ہے کہ الطاف حسین لاکھوں پاکستانیوں کا لیڈر ہے
ایم کیو ایم کی پالیسیوں اور الطاف کی شخصیت سے اختلاف ہر ایک کرسکتا ہے۔ خود میں اس کا ایک مخالف ہوں

مگر یہ کہنا کہ وہ پاکستانی نہیں ظلم ہے۔ اگر وہ پاکستانی نہیں تو کوئی اور بھی نہیں ہے
ايچ اے خان صاحب ہم اس بات سے انکار نہیں کر رہے کہ ایم کیو ایم کے لیڈر الطاف حسین نہیں ہیں۔
اور نہ یہ بحث ہو رہی ہے کہ وہ پاکستانی ہیں یا نہیں یہ باتوں میں ایک بات چلی کچھ خبروں کے حوالے بیچ میں آ گئے اور ایک انوکھی خبر ہونے کی وجہ سے ہم اس کے لنک کھوج رہے ہیں۔
اور اگر حقیقت میں ان کے پاس پاکستان کی نیشنیلٹی نہیں ہو گی تو اس میں بھی ظلم والی کوئی بات نہیں ہے۔کہ ایسا اگر کیا جائے تو یہ قانون کے مطابق ہوتا ہے اور متاثرہ انسان کو اپیل کا پورا حق ہوتا ہے۔
یہ قدیم دور نہیں ہے کہ کسی نے کسی کو ملک بدر کر دیا اور کوئی پوچھنے والا ہی نہیں۔
 
اسد عباسی

محفلین
بچوں والی باتیں ہورہی ہیں اور بچوں کی طرح نتائج نکالے جا رہے ہیں۔۔۔ ۔حد ہوگئی!
امین بھائی بچے جب بڑوں کی باتوں میں ٹانگ اڑا رہے ہوں تو ان کا کیا کر سکتے ہیں اب کان کھيچنے والا رواج تو گیا۔
خیر یہ تو یوں ہی مذاق میں کہہ دیا اصل میں آمین بھائی یہ سب باتیں حقیقت نہیں ہوتی بلکہ کچھ بیچ میں طنز و مزاح بھی شامل ہوتا ہے۔
اور ہم نے کون سا کوئی ملک کی پالیسی بنانی ہوتی ہے یہاں پر یوں ہی مذاق مذاق میں ہر ایک کو دوسرے سے کچھ معلومات مل جاتی ہیں اور بات بھی چلتی رہتی ہے۔بس کچھ لوگ ان باتوں کو زیادہ ہی پکڑ لیتے ہیں تو بٹ بھائی کو تھوڑا سا جذباتی جواب دینا پڑتا ہے کہ جب علم و دانش میں وہ ہم سے آگے ہیں تو ظاہر ہے بچگانہ باتوں پر ان کا اس انداز میں جواب دینا بھی بر حق ہے۔
 
حسان خان

لائبریرین
میں تو دعا کر رہا ہوں کہ الطاف بھائی پاکستان آجائیں اور انہیں ائیر پورٹ پر ہی مار دیا جائے :D

ارے نہیں بھائی، ایسی دعائیں مت مانگو۔ کیا ستائیس دسمبر کے واقعات یاد نہیں؟ ایک الطاف کے مرنے پر پتا نہیں کتنے بے گناہ مارے جائیں گے۔
 
محمد امین

لائبریرین
ویسے ہی کون محفوظ ہے یہاں؟ ہمارے محلے میں برسوں پرانے پنکچر والے کو مار دیا۔۔۔پتا نہیں کس نے دشمنی نکالی ہے کبھی کوئی سیاسی چکر نہیں دیکھا اس کا۔۔۔
 
Top