تعارف السلام و علیکم

Aslam

محفلین
Aslam صاحب محفل میں خوش آمدید۔ کس قسم کی کتابیں شوق سے پڑھتے ہیں۔
بہت شکریہ جناب!
زیادہ تو یہاں ملتی نہیں ہیں،لیکن اگر مل جائیں تو تاریخٰ اور اسلامی، زیادہ پسند ہیں، اس کے علاوہ، مزاخیہ حاکے، ناول، کوئی اچھا ہو تو، وقت گزارنے کے لئے کوئی بھی کتاب مل جائے ،
 
Aslam

محفلین
وعلیکم اسلام و رحمتہ اللہ
خوش آمدید اسلم صاحب
کیا شغل ہیں ہسپانیہ میں ؟ اور پاکستان میں کہاں سے ہیں ؟
بہت بہت شکریہ بھائی! جی سپین میں مزدور یونین سے تعلق ہے، یعنی مزدوری ہی کرتے ہیں؛ مزدوری میں ایک کارٹر پلر کمپنی میں کام کرتا ہوں۔ اور پاکستان میں سیالکوٹ سے تعلق ہے :bashful:
 
بہت بہت شکریہ بھائی! جی سپین میں مزدور یونین سے تعلق ہے، یعنی مزدوری ہی کرتے ہیں؛ مزدوری میں ایک کارٹر پلر کمپنی میں کام کرتا ہوں۔ اور پاکستان میں سیالکوٹ سے تعلق ہے :bashful:
کارٹر پلر کی کوئی مشین چلاتے ہیں ؟
 
Aslam

محفلین
کارٹر پلر کی کوئی مشین چلاتے ہیں ؟
مشین نہیں چلاتا، وہ ان کے سپئر پارٹس کے سٹور میں ، وہ پرزے جو کسی وجہ سے خراب ہو جاتے ہیں، اور واپس اآتے ہیں، ان کی انسپیکشن کرتا ہوں، کہ یہ کس وجہ سے خراب ہوا، جیسے کوئی پرزہ گارنٹی میں ہو، اور خراب ہو کے واپس اآ جائے،
 
پھر تو آپ انسپکٹر صاحب ہوئے کہ۔۔۔ ;)
یعنی خطا التصنيع کا حال احوال دریافت کرتے ہیں
 
Aslam

محفلین
پھر تو آپ انسپکٹر صاحب ہوئے کہ۔۔۔ ;)
یعنی خطا التصنيع کا حال احوال دریافت کرتے ہیں
جی کسی حد تک یہ کہہ سکتے ہیں کہ میں انسپکٹر ہوں :bashful:
بھائی اتنے مشکل مشکل الفاظ نا بولیں ۔ مجھے پھر ڈکشنری دیکھنا پڑتی ہے۔ خطا التصنیع تو سر کے اوپر سے گزر گیا :thinking:
 
Aslam

محفلین
آپ مہندس ہیں ؟ کیسے تلاشتے ہیں پھر نقص ؟
بھائی ایک لمبی لسٹ ہے انسٹرکشنز کی ، اور ہر پرزے کی اپنی ہی تھیوری ہے۔ جو انجینئرز لوگوں نے لکھی ہیں شائد۔ بس اسی میں لکھا ہوتا ہے ۔ کہ اآپریٹر کی غلطی سے پرزے میں کیا کیا خرابی ہو سکتی ہے، بس اسی طرح پرزے کو دیکھ کو معلوم ہو جاتا ہے۔ کہ کیسے خراب ہوا ہے، بنانے والے کی غلطی ہے یا چلانے والے کی۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت شکریہ جناب!
زیادہ تو یہاں ملتی نہیں ہیں،لیکن اگر مل جائیں تو تاریخٰ اور اسلامی، زیادہ پسند ہیں، اس کے علاوہ، مزاخیہ حاکے، ناول، کوئی اچھا ہو تو، وقت گزارنے کے لئے کوئی بھی کتاب مل جائے ،
تاریخ اور اسلامی الگ الگ یا تاریخِ اسلامی۔۔۔۔ :) مزید یہ اسلامی تاریخ کے علاوہ کس تاریخ سے دلچسپی ہے۔ آپ سپین میں ہیں۔ تو سپینش تاریخ بھی بہت عمدہ ہے۔ اور پھر سپین میں تو کتابوں اور تراجم پر بہت کام ہو رہا ہے۔
مزاخیہ۔۔۔۔ :p اچھا ہے۔۔۔
اچھے ناول کا معیار کیا ہے۔ پڑھے بغیر کیسے تعین کر لیتے ہیں کہ اچھا ہے یا برا ہے۔ :)
 
Aslam

محفلین
تاریخ اور اسلامی الگ الگ یا تاریخِ اسلامی۔۔۔ ۔ :) مزید یہ اسلامی تاریخ کے علاوہ کس تاریخ سے دلچسپی ہے۔ آپ سپین میں ہیں۔ تو سپینش تاریخ بھی بہت عمدہ ہے۔ اور پھر سپین میں تو کتابوں اور تراجم پر بہت کام ہو رہا ہے۔
مزاخیہ۔۔۔ ۔ :p اچھا ہے۔۔۔
اچھے ناول کا معیار کیا ہے۔ پڑھے بغیر کیسے تعین کر لیتے ہیں کہ اچھا ہے یا برا ہے۔ :)
اسلامی تاریخ ، جس میں سپین کی تاریخ بھی آ جاتی ہے۔ اسلامی شخصیات کے بارے میں ، وغیرہ وغیرہ۔ اور فنی تحریروں میں جیسے" "نوک جوک" ڈاکٹر محمد یونس بٹ" اور پطرس بخاری، وغیرہ۔ اور اچھے اور برے ناول کا پتا تو ظاہر ہے پڑھ کر ہی چلتا ہے، یہ بات تو میں نے پتا نہیں کیوں کہہ دی کہ "اچھا ناول" مل جائے تو۔ خیر ویسے کچھ رائیٹر ایسے ہوتے ہیں، ویسے کچھ ریڈنگ کے بعد تو اندازہ ہو ہی جاتا ہے۔ کہ دلچسپ ہے یا نہیں، ویسے یہاں کتابیں اتنی کم ملتی ہیں، کہ جو بھی مل جائے بس شکر ہی کرتے ہیں۔
 
KwULv.png
 
Top