محتشم سلمان
محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید محتشم سلمان بھائی!
شکریہ جنابِ ذوالقرنین لائبریرین! ہم آپ کی اور اپنی باہمی ہم ذوقی کا رازِ آب و تاب پاتے ہیں جب اپنی اور آپ کی نمائندہ تصاویر میں ایک عدد گلاب پاتے ہیں۔
اردو محفل میں خوش آمدید محتشم سلمان بھائی!
لولززز اس کو اردو میں لکھیں بھائی
ایک تکلیف اگر کی جائے کہ ہمیں بھائی اور بھیا جیسے خطابات سے نہ نوازا جائے۔خوش آمدید بھیا
فائن
ایک تکلیف اگر کی جائے کہ ہمیں بھائی اور بھیا جیسے خطابات سے نہ نوازا جائے۔ اس قابل یہ بندۂ گنہگار نہیں، ہر کوئی اس رتبے کے سزاوار نہیں۔
ہاں کوئی مذکر میری نسبت یہ کہے تو خطاکار نہیں۔ اور اگر کوئی برا منائے تو مجھ کو سروکار نہیں۔
دیکھئے طبیب جی، آپ تو خود جانتے ہوں گے کہ جسمِ انسانی کا خمیر اس جہانِ آب و گل سے اٹھایا گیا ہے کہ جس میں عناصر اربعہ حد اعتدال میں رہتے ہوئے جسمِ انسانی کے حواس خمسہ کو توازن میں رکھتے ہیں۔ سو جب آپ اپنی دندان و کمر و گردن شکن اردو اس متوازن جسمِ انسانی پر آزماتے ہیں تو اس کی ھئیت میں ایک خلل واقع ہو جاتا ہے۔ پس یہی خلل ہے جو آپ پر ایسی برحق تہمتیں لگواتا ہے!
بہت شکریہ حسان خان بہادر اور عمر سیف صاحب۔
جناب یہ بہادر کا لاحقہ خوب رہا
پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ کی نمائندہ تصویر آپ کے نیرنگ خیال کی عمدہ عکاس ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ قدغن مونث محفلین پر لگائی ہے۔ آپ تو مذکر از اسلام آباد ہیں۔ یوں بھی قدغن کیا ہے ایک حکمت عملئ جان بری ہے۔ اور آپ کا مجھے علم دوست احباب کے زمرے میں رکھنا باعث عزت افزائی ہے۔ شکریہآیا تو خوش آمدید کہنے تھا۔۔۔ مگر دیکھا تو پتا چلا کہ آپ نے بھائی بہن کہنے پر قدغن لگا رکھی ہے۔۔۔ اب میں کیا کہہ کر خوش آمدید کہوں۔۔۔
بہرحال لگے ہاتھوں اس احقر کی جانب سے بھی اک خوش آمدید قبول فرمائیے۔۔ آپ جیسے علم دوست احباب کا ساتھ افتخار میں اضافے کا باعث ہے۔۔
خوش آمدید
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
خوش آمدید!