بہت شکریہ اعجاز اختر صاحب ، براہ کرم کچھ تفصیل سے ان کے بارے بتایئے۔ اقبال کا ان سے تعلق کیسے بنا؟اعجاز اختر نے کہا:جی ہاں۔ ناگپور کے مشہور بزرگ ہیں، ان کے مزار کا علاقہ تاج آباد شریف کہلاتا ہے۔ یہاں ہندو مسلمان سبھی ان کے ایسے عقیدتمند ہیں کہ کچھ غیر مسلموں کی دوکانوں اور ہوٹلوں کے’تاج شری‘ نام دیا گیا ہے۔ یہ دوسری بات ہے کہ اس عقیدت میں شرک اس قدردر آیا ہے کہ ان کی یادگاریں جگہ جگہ ہیں اور عرس کے موقعے پر گلی گلی میں ’صندل‘ ہوتا ہے اور بابا تاج الدین کی تصویروں پر ہار چڑھایا جاتا ہے۔ ان کو میں بابا تاج الدین کے مندر کہتا ہوں۔
معذرت ثنااللہ بھائی بہت دیر بعد یہاں چکر لگا تو آپ کا جواب دیکھا۔ معلومات فراہم کرنے کا بہت شکریہ۔ثناءاللہ نے کہا:کافی عرصہ پہلے میں روحانی ڈائجسٹ کا قاری رہا تھا اس میں بابا تاج الدین ناگپوری کے بارے میں کافی کچھ پڑھنے کو ملا تھا اس حوالے ابھی صرف اتنا یاد ہے کہ سلسلہ عظیمیہ کے بانی ہیں اور ان مریدین ابھی بھی کراچی میں پائے جاتے ہیں اور اس وقت ان سربراہ خواجہ شمس الدین عظیمی ہیں اور ان کا ویب لینک یہ ہے
لیکن اقبال اور ان کے ربط کے متعلق ہماری معلومات بھی صفر ہیں
معلومات فراہم کرنے کا شکریہ یونس رضا۔ کیا "لوح و قلم" انترنیٹ پر کہیں موجود ہے؟