افغانستان کا دورہ ویسٹ انڈیز:2017

ابن توقیر

محفلین
افغانستان ان دنوں ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے۔اس دورے میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے جن میں ویسٹ انڈیز کامیاب رہا۔
  1. پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹ سے اپنے نام کیا۔
  2. دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیل ایل میتھڈ سے ویسٹ انڈیز 29 رنز سے جیتا۔
  3. تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 7 وکٹ سے فتح حاصل کی۔
یہاں چکرلگتا رہتا تھا پر کچھ مصروفیت کی وجہ سے لڑی نہیں بناسکا۔آج اس ٹور میں ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کھیلا گیا۔اس میچ میں افغانستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پچاس اوورز مکمل کھیلے،انہوں نے 6 وکٹوں کے خسارے پر 212 رنز بنائے۔
افغانستان کی طرف سے جاوید احمدی نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ گل بدین جی نے 41 رنز بنائے۔
جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 149 رنز بناسکی۔یہ میچ افغانستان نے 63 رنز سے اپنے نام کیا۔
اس میچ میں افغانستان کے نوجوان باولر راشد خان نے نہ صرف اپنے کیرئیر کی بلکہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی چوتھے نمبر کی شاندار باولنگ کی۔راشد خان نے 8 اعشاریہ 4 اوورز میں 18 رنز دیے اور 7 وکٹیں اپنے نام کیں۔راشد خان 18 سال کے نوجوان سپنر ہیں۔
 

ابن توقیر

محفلین
اس سے قبل سری لنکا کے چمندا واس نے 8 اوورز میں 19 رنز دے کر 8 ہی کھلاڑی آوٹ کیے تھے۔انہوں نے زمبابوے کے خلاف میچ میں یہ پرفارمنس دی۔
دوسرے نمبر پر پاکستان کے شاہد آفریدی نے 9 اوورز میں 12 رنز دے کر 7 کھلاڑی آوٹ کیے۔آفریدی نے بھی یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سرانجام دیا۔
تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے میک گرا نے 7 اوورز میں 15 رنز دیے اور 7 وکٹیں اپنے نام کیں۔میک گرا نے یہ کارنامہ نمیبیا کے خلاف سرانجام دیا۔
آج افغانستان کے شہزادے راشد خان نے 8 اعشاریہ 4 اوورز میں 18 رنز دیے اور 7 وکٹیں حاصل کیں۔راشد خان نے یہ پرفارمنس ویسٹ انڈیز کے خلاف دی۔
 

ابن توقیر

محفلین
آج ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کھیلا گیا،آج کے میچ میں بھی راشد خان کا جادو چلا تھا لیکن ویسٹ انڈیز خوش قسمتی سے فاتح رہا۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے افغانستان نے 37 اعشاریہ 3 اوورز میں 135 رنز بنائے۔جواب میں یہ ہدف ویسٹ انڈیز نے 39 اعشاریہ 2 اوورز میں حاصل کرلیا۔ویسٹ انڈیز نے یہ مقابلہ 4 وکٹوں سے اپنے نام کیا۔
راشد خان نے آج کے میچ میں اپنے 10 اوورز مکمل کیے،انہوں نے دس اوورز میں 26 رنز دیے اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔
 
آخری تدوین:
Top