اظہار کروں تو کروں کیسے۔۔

محمد وارث

لائبریرین
ابھی ابھی کمپیوٹر پر دیکھی تو زیادہ خوبصورت لگی.
%20%20%20%20%20-%20%20%20%202016-02-25%2011-20-07_zpstamojvw2.png
آپ ایک اسکرین شارٹ اس کو الٹ کر لیں یعنی نیچے سے اوپر پڑھا جائے، مجھے تو پھر بھی اتنی ہی خوبصورت لگ رہی ہے۔
 
جزاک اللہ میں کوشش کرتا ہوں اور لکھتا رہوں گا ان شاء اللہ آپ حضرات کی محبتوں سے مزید بہتری آئے گی۔

انشا اللہ۔ کوشش جاری رکھیے۔شروع میں سبھی کو سیکھنا پڑتا ہے۔ وہی کامیاب ہوتے ہیں جوسیکھنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ آپ دل چھوٹا نا کیجیے گا۔
 
۔اے بے خبر !آ تجھ کو بتاؤں اپنے دُکھڑے سناؤں کچھ خود روؤں کچھ تجھے رلاؤں
تو چھوڑ گیا منہ موڑ گیا ،سب رشتے ناتے توڑ گیا،صدمے سے حال یہ ہو گیا
اک غم ،درد، اک تڑپ، آہ اک آس،حسرت ،ارمان مسلسل ہے
تیرا ستم ،میری برداشت ،تیرا جبر، میرا صبر مسلسل ہے
اس سب کے باوجود بھی تو کیسا ہے ،تو کہاں ہے
اے دلنواز!تیری یاد،تیرا خیال مسلسل ہے
تو شاد و فرحاں رہے ،تو آباد رہے
تیرے حق میں مخاطب سخن
میرا یہ دعائیہ جملہ
مسلسل ہے

اے بے خبر !
میں تنہا یہاں ہوں، تو ہے کدھر؟
معلوم ہے تو چھوڑ گیا، منہ موڑ گیا، سب رشتے ناطے توڑ گیا
پھر بھی نجانے کیوں
آج دل یہ چاہتا ہے
تجھے پاس بلاوں، دکھڑے سناوں
اور یہ بتاوں
غمِ جدائی کا تسلسل ہے
تیری یادیں اب بھی تازہ ہیں
اک درد ہے ، مسلسل ہے
تو اب کے ملے یا نا ملے
ہے تیرے حق میں یہی دعا
جہاں بھی رہے آباد رہے،
مسکرائے ہمیشہ، شاد رہے!
 
اچھی نثری نظم ہے. اس حوالے سے خرم بھائی ہی رہنمائی کر سکتے تھے، جو انہوں نے کی. ہے تو نثری نظم، لیکن دیکھنے میں کافی با وزن ہے.
Screenshot_2016-02-25-10-36-46-01_zpswaf9kooy.jpeg

پہلے نثری نظم پر ہاتھ صاف کریں اور ساتھ ساتھ بحور کو سمجھیں، پھر آپ اس نظم کو آزاد نظم میں بھی تبدیل کر سکیں گے.

آپ کی محبت کا بہت سارا شکریہ۔ جزاک اللہ، میں نے کوشش کی ہے۔ دیکھ لیجیے
 

محمد وارث

لائبریرین
امید میں سارے شکوےدور کرپاؤں گا اور خودپہ لگے داغوں کو دھو ڈالوں گا۔۔
آپ کی بات سے میں سو فیصد متفق ہوں وارث صاحب جزاک اللہ
شاہ جی محبت ہے آپ کی :)۔ آپ کا گفتہ پڑھ کر جو میرے ذہن میں آیا

تُو یاد مسلسل ہے، اور آہ مسلسل ہے
صدیوں کی سہی فرقت، ہمراہ مسلسل ہے
 
Top