اصلاح سخن

سورج جس کا نام ہے بچو
قدرت کا انعام ہے بچو

جگ مگ کرتا شرق سے نکلے
ایک اجالا،ہر سو بکھرے

کاہِ کشاں یاچاند ستارے
اس کے آگے ماند ہیں سارے

اس کی کرنیں جب پڑتی ہیں
فصلیں اگتی اور پکتی ہیں

پھول حسیں ہیں اس کے دم سے
پھل شیریں ہیں اس کے دم سے

یہ ہے عطا اللہ میاں کی
رونق ہے یہ سارے جہاں کی

جلوے اس کے نور کے دیکھو
پر مت اس کو گُھور کے دیکھو

چندا ماموں چمکے بچو
لو سورج سے لے کے بچو

تم بھی سورج بن کے رہنا
اوروں کو روشن کرتے رہنا

عمران کمال
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
جگ مگ کرتا شرق... شرق جیسا لفظ بچوں کی شاعری میں پسند نہیں.
جگ مگ جگ مگ کرتا نکلے
اس کی کرنیں جب پڑتی ہیں
فصلیں اگتی اور پکتی ہیں
چندا ماموں چمکے بچو
لو سورج سے لے کے بچو
ان دونوں َ اشعار میں ایطا کا سقم ہے،انہیں بدل دو اگر ہو سکے تو ورنہ جیسے میں کہتا ہوں کہ بچوں کی شاعری میں ایسے اسقام چل سکتے ہیں
 
Top