اشعار پر تصویری تبصرے

شمشاد

لائبریرین
چھپائی ہیں جس نے میری آنکھیں، میں انگلیاں اُس کی جانتا ہوں - شاد عارفی

Let-me-hide-honey-close-your-eyes.jpg
 

محمداحمد

لائبریرین
شمشاد بھائی۔۔۔۔!

یہ غزل مجھے بہت پسند آئی ۔ اس غزل کے ساتھ یہ تصویر اگر کوئی اور چسپاں کرتا تو پتہ نہیں میرا کیا ردِ عمل ہوتا کہ شاعری کے معاملے میں کچھ ضرورت سے زیادہ ہی حساس ہو جاتا ہوں لیکن آپ کی لگائی تصویر دیکھ کر ایسی بے ساختہ ہنسی آئی کہ رک ہی نہیں رہی ۔

:haha: :good:
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ احمد بھائی۔

میں بہت دنوں سے یہ تصویر لگانا چاہ رہا تھا لیکن اسی وجہ سے نہیں لگا رہا تھا کہ کہیں نامناسب ہی نہ لگے، آخر کار آج لگا ہی دی۔
 

مغزل

محفلین
شمشاد بھائی ، شعر پر تصویری تبصرے کے عنوان سے اگر نیا دھاگہ بنا دیا جائے تو کیا خیال ہے ؟؟:angel:
مجھے یہ تصویری تبصرہ بہت اچھا لگا میرے خیال میں احباب کی دلچسپی کے لیے نیا سلسلہ بھی مفید ہوگا۔۔
آپ اس دھاگے کا عنوان تبدیل کردیجے تو سلسلہ شروع ہوسکتا ہے اور دیگر احباب بھی مستفید ہوں گے ۔۔:) محمد احمد آپ کیاکہتے ہو ؟؟
 

یوسف-2

محفلین
بہت شکریہ احمد بھائی۔

میں بہت دنوں سے یہ تصویر لگانا چاہ رہا تھا لیکن اسی وجہ سے نہیں لگا رہا تھا کہ کہیں نامناسب ہی نہ لگے، آخر کار آج لگا ہی دی۔
آپ نے تو شعری ذوق و شوق کا بیڑہ ہی غرق کردیا۔ لاحول ولا قوۃ الا باللہ
جب ”اسی وجہ“ سے نہیں لگا رہے تھے تو پھر ”کس وجہ“ لگا دی :mrgreen:
 

مغزل

محفلین
شعر میں دیتا ہوں تبصرہ احباب ۔۔۔ اور اس طرح یہ سلسلہ بھی خوب چلے گا۔۔ یعنی دوڑے گا۔۔:p

شعر:
اس زلف پہ پھبتی شبِ دیجور کی سوجھی !!!
اندھے کو اندھیرے میں بڑی دور کی سوجھی

تبصرے کا انتظار:angel:
 

ندیم حفی

محفلین
بہت خوبصورت، بہت عمدہ ، بہت اعلٰی ۔۔۔۔اور یہ دیکھ کر میری کیا حالت ہوئی ہو گی ۔۔۔اس کا اندازہ میرا خیال ہے آپ بھی لگا سکتے ہیں کیونکہ آپ کی نگارشات آپ کو کتنی پیاری ہوتی ہیں یہ آپ جانتے ہیں۔۔۔۔

(کچھ ترامیم کے ساتھ)
دیکھنا تصویر کی حالت کہ جو اس نے کہا ہے
میں نے یہ جانا کہ گویا یہ ہی میرے دل میں ہے
 
Top