اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد

لائبریرین
ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی
یہ خزانے تجھے ممکن ہے خرابوں میں ملیں
(احمد فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
سنا ہے اس کے شبستاں سے متصل ہے بہشت
مکیں‌ ادھر کے بھی جلوے اِدھر کے دیکھتے ہیں(فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
صحن میں اک شور سا، ہر آنکھ ہے حیرت زدہ
چوڑیاں سب توڑ دیں دلہن نے پہلی رات کو
(سبط علی صبا)
 

شمشاد

لائبریرین
عذاب جن کا تبسّم ثواب جن کی نگاہ
کھنچی ہوئی ہیں پس ِ جاں یہ صورتیں کیسی
(عبید اللہ علیم)

(کیسا اتفاق ہے کہ شعر بھی حرف ع سے اور شاعر کا نام اور تخلص بھی حرف ع سے)
 

شمشاد

لائبریرین
فردا محض فسوں کا پردا، ہم تو آج کے بندے ہیں
ہجر و وصل وفا اور دھوکا سب کچھ آج پہ رکھتا ہے
(ابن انشاء)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
قاصد پیام شوق کو اتنا نہ کر طویل
کہنا فقط یہ ان سے کہ آنکھیں ترس گئیں
 
مدیر کی آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
قاصد پیام شوق کو اتنا نہ کر تاویل
کہنا فقط یہ ان سے کہ آنکھیں ترس گئیں
غ۔ن۔غ پہلے مصرعے کے آخر میں تاویل یا طویل ہونا چاہیے؟
----------------------------------------------------------------

کہانیاں ہی سہی ، سب مبالغے ہی سہی
اگر وہ خواب ہے تعبیر کرکے دیکھتے ہیں(احمد فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
لائی ہے اب اُڑا کے گئے موسموں کی باس
برکھا کی رُت کا قہر ہے اور ہم ہیں دوستو
(منیر نیازی)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
غ۔ن۔غ پہلے مصرعے کے آخر میں تاویل یا طویل ہونا چاہیے؟
جی شمشاد بھائی مجھے بہت افسوس ہے اس پر
"طویل " ہونا چاہیے "تاویل" غلطی سے لکھا گیا تھا جب نظر پڑی تو تدوین کی مہلت ختم ہو چکی تھی
اب سعود بھیا سے درستگی کرنے کا کہا ہے لیکن اگر ان کو مصروفیت کی وجہ سے دیر لگی تو آپ درستگی کر دیجیئے گا پلیز
 
Top