اشرفیاں لٹیں کوئلوں پر مہر

Qamar Alam

محفلین
اشرفیاں لٹیں کوئلوں پر مہر
اے چاند یہاں نہ نکلا کر یہاں اُلٹی گنگا بہتی ہے
اس دیس میں اندھے حاکم ہیں نہ ڈرتے ہیں نہ نادم ہیں
مری کتنی بڑھیا کوٹھی ہے مری کتنی ودھیا کاریں ہیں
مرا کتنا سوہنا بیٹا ہے کیوں لوگ نہ جانے جلتے ہیں
کوئلوں پرمہر لگاتے ہیں اربوں کے ڈالر لٹتے ہیں
کبھی بوتل پر کبھی کپڑوں پر یہاں سوموٹو نکلتے ہیں
کہیں قبضہ ہے کہیں بھتا ہے کہیں چوری ہے کہیں ڈاکہ ہے
ہے رشوت کا بازار گرم یہاں اسٹے آرڈر چلتے ہیں

ان اندھے بہرے لوگوں تک پیغام مرا یہ پہنچا دو
ابھی اوپر والا زندہ ہے اور اسکا عدل انوکھا ہے
یہ عزت عظمت اور حشمت یہ کوٹھی بنگلے اور دولت
یہ ارمانوں کی محل حسیں سب دھوکا ہے سب دھوکا ہے

جب اپنی زباں ہو گی شاہد اور پیر گواہی دیں گے سب
اللہ بھی ہونگے غصے میں پھر کیا تدبیر چلاؤ گے
کیا حشر کے دن ان "شرفاء" کو تم اپنا ولی بناؤ گے

کیا قبر میں ڈالر کھاؤ گے سونے چاندی لے جاؤ گے
ریشم کا کفن بناؤ گے پچھتاؤ گے پچھتاؤ گے
قمر عالم​
 
سید زبیر

محفلین
لا جواب
بہت عمدہ انداز
کیا قبر میں ڈالر کھاؤ گے سونے چاندی لے جاؤ گے
ریشم کا کفن بناؤ گے پچھتاؤ گے پچھتاؤ گے
 
Qamar Alam

محفلین
اوپر والا(یہ ہندوئوں کے نزدیک فقرہ درست ہے۔ مسلمانوں کے لئے نہیں)۔
میں شعر و شاعری نہیں جانتا مگر پھر بھی اپنی ایمانی تقاضے کے مطابق اصلاح کرنا چاہوں گا اگر برا نہ منائیں تو۔
پہلا شعر ہے کہ ان اندھے بہرے لوگوں تک پیغام مرا یہ پہنچا دو
اس میں اندھے بہرے ٹھیک ہے۔
اب لیجئے دوسرا شعر اس میں کچھ یوں ہو جائے تو کیا کہے گے آپ محترم
اللہ ہر وقت دیکھتا ہے اور اسکا عدل انوکھا ہے۔(انوکھا اس پر کیا کہے گے اہل علم)۔
ایک حساب سے انوکھا لفظ ٹھیک ہے کیونکہ اللہ عزوجل کی ذات عدل کر کے پھر کسی بہانے سے اپنے بندوں کو بخش دیتی ہے۔(میں زیادہ علم نہیں رکھتا تمام شعراء سے معزرت اصلاح کرنے کے لئے اگر برا لگا ہو تا)۔

My friend this poem basically is for corrupt our judges
 
x boy

محفلین
ان اندھے بہرے لوگوں تک پیغام مرا یہ پہنچا دو
ابھی اوپر والا زندہ ہے اور اسکا عدل انوکھا ہے

سراسر غلط ہے
آیت الکرسی کا ترجمہ پڑھ لیں
ابھی کا کیا مطلب ہے اوپر والا رب العزت ہمیشہ سے ہے ہمیشہ رہے گا ہر نفس کو موت ہے
 
I have changed this. only on your recommendation :)

ان عقل کے اندھے لوگوں تک پیغام مرا یہ پہنچا دو
ابھی رب کا عدل بھی ہونا ہے اور اسکا عدل انوکھا ہے
 
bilal260

محفلین
ان اندھے بہرے لوگوں تک پیغام مرا یہ پہنچا دو
ابھی اوپر والا زندہ ہے اور اسکا عدل انوکھا ہے

سراسر غلط ہے
آیت الکرسی کا ترجمہ پڑھ لیں
ابھی کا کیا مطلب ہے اوپر والا رب العزت ہمیشہ سے ہے ہمیشہ رہے گا ہر نفس کو موت ہے
میں نے بھی اسی بات کی نشاندہی کی تھی مگر ۔۔۔۔۔۔
پھر میں نے یو ٹرن لے لیاجب آپ نے سمجھایا تو محترم کو معلوم ہو گیا کہ کچھ نہ کچھ تو تبدیلی کرنا پڑے گی۔
مجھے تو صاحب نے غصہ میں انگلش میں جھاڑ ڈال دی اس لئے میں نے اتنی اچھی شاعری پر اچھے کمنٹس دے دیئے ۔
اللہ عزوجل ان صاحب کو عمر حضر صحت و عافیت کے ساتھ عطا فرمائے۔
میں نے بھی یہی اصلاح کرنے کو کوشش کی تھی کہ اوپر والا کی جگہ کچھ اور لکھ لیں۔
چھوٹا منہ اور بڑی بات کر ڈالی اس لئے دال کیا گلنی تھی گیس چلی گئی ۔(مسکراتے ہوئے)۔
 
Arey bhaio kun naraz ho rahe ho, mein ne change kar dia hai shair, peley baat meri samajh mein naheen aae thi magar jab ghor kia ta samajh aae ke aap log theek he keh rahe hain lihaza corection kar de.. Regards
 
Qamar Alam

محفلین
میں نے بھی اسی بات کی نشاندہی کی تھی مگر ۔۔۔۔۔۔
پھر میں نے یو ٹرن لے لیاجب آپ نے سمجھایا تو محترم کو معلوم ہو گیا کہ کچھ نہ کچھ تو تبدیلی کرنا پڑے گی۔
مجھے تو صاحب نے غصہ میں انگلش میں جھاڑ ڈال دی اس لئے میں نے اتنی اچھی شاعری پر اچھے کمنٹس دے دیئے ۔
اللہ عزوجل ان صاحب کو عمر حضر صحت و عافیت کے ساتھ عطا فرمائے۔
میں نے بھی یہی اصلاح کرنے کو کوشش کی تھی کہ اوپر والا کی جگہ کچھ اور لکھ لیں۔
چھوٹا منہ اور بڑی بات کر ڈالی اس لئے دال کیا گلنی تھی گیس چلی گئی ۔(مسکراتے ہوئے)۔
bhai mujhe us page ka link send kar do jahan par ghazlen post kartey hai. Still I can't find that :-(
 
نظام الدین

محفلین
حبیب جالب کی نظم درج ذیل ہے
اے چاند یہاں نا نکلا کر ،
بے نام سے سپنے دکھلا کر ،

یہاں الٹی گنگا بہتی ہے ،
اس دیس میں اندھے حاکم ہیں ،

نا ڈرتے ہیں نا نادم ہیں ،
نا لوگوں کے وہ خادم ہیں ،

ہے یہاں پر کاروبار بہت ،
اس دیس میں گردے بکتے ہیں ،

کچھ لوگ ہیں عالی شان بہت ،
اور کچھ کا مقصد روٹی ہے ،

وہ کہتے ہیں سب اچھا ہے ،
اور کفر کا راج ہی سچا ہے ،

یہ دیس اندھے لوگوں کا ،
اے چاند یہاں نا نکلا کر . . . . . . ! ! ! ! ،
 
Top