اس ہفتے کا منظر کش: راستے

نہایت مسرت و انبساط کے ساتھ یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ محفلین کے ووٹوں کی گنتی کی جا چکی ہے اور ہمارے پہلے ہفتے کے منظر کش کا ٹائٹل جیتا ہے عرفان سعید صاحب نے۔ ہم سب محفلین کی جانب سے آپ کو مبارک ہو عرفان سعید بھائی! آپ ایسی شخصیت سے ہمیں یہ امید ہے کہ زندگی کے ہر میدان میں کامیابی کا سہرا آپ کے سر ہی ہوگا۔ :)
اگلے ہفتے (15 تا 21 اپریل) کے لیے جو تھیم منتخب کی گئی ہے وہ ہے 'راستے'۔ راستوں کی خوب صورتی کے بارے میں کیا کہیں کہ ہم تو سمجھتے ہیں منزلیں کچھ نہیں ہوتیں سوائے نظر کے ایک دھوکے کے۔ درحقیقت دنیا و مافیہا ایک راستہ ہی تو ہے۔ جب ہم کسی منزل پر پہنچ جاتے ہیں تو علم ہوتا ہے کہ یہ تو کسی اور منزل کے راستے میں پڑتی ہے اور یوں یہ سفر جاری رہتا ہے کیونکہ سفر کا کام ہی جاری رہنا ہے۔ اس لڑی میں ہر طرح کے راستوں کے متعلق تصاویر شریک محفل کی جائیں گی، چاہے وہ کچی پگڈنڈیاں ہوں، پکی سڑکیں ہوں یا ریل کی پٹریاں۔ دیکھتے ہیں کس کی پٹاری میں کیا ہے! :)
ابتدائیہ:

مقام: ڈونگا گلی
تاریخ: یکم ستمبر 2019
 
اس سلسلے کے آغاز سے لے کر اب تک آنے والے کچھ مسائل کی جانب ہمارے محفلین نے خوب توجہ دلائی ہے. جن کے حل کے لیے ہم نے اس مقابلے میں دو اصولوں کا اضافہ کیا ہے جو مندرجہ ذیل ہیں.
1) ایک محفلین یہاں شریک کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ سات تصاویر کا انتخاب کر سکتا ہے. تصویر کا مقام، تاریخ اور کیپشن لکھنے کی مزید حوصلہ افزائی کی جائے گی. :)
2) یہ سلسلہ اس لیے شروع کیا گیا تھا تاکہ پسندیدہ منظر کش کا انتخاب ہو سکے (صرف ووٹنگ کی لڑی والا ایک عدد منظر نہیں). اس لیے آئندہ سے صرف اسی لڑی میں تصاویر شریک کی جائیں گی اور ووٹنگ کے لیے کسی ایک تصویر کا انتخاب نہیں کیا جائے گا (اگرچہ پہلے بھی اس کا مقصد محض ناظرین کی دلچسپی بڑھانا تھا). :)
3) جاسمن بجو کی درج کروائی گئی رپورٹ بجا ہے. اس لیے ووٹنگ کرتے وقت دو آپشنز منتخب کیے جا سکیں گے جن میں سے ایک اس شعبے میں آنے والے نئے منظر کش کے لیے ہو گا اور ایک منجھے ہوئے منظر کش کے لیے. :)
 
3) جاسمن بجو کہ درج کروائی گئی رپورٹ بجا ہے. اس لیے ووٹنگ کرتے وقت دو آپشنز منتخب کیے جا سکیں گے جن میں سے ایک اس شعبے میں آنے والے نئے منظر کش کے لیے ہو گا اور ایک منجھے ہوئے منظر کش کے لیے.
اس طرح سے درجہ بندی شروع کی جائے تو اور مشکل ہو جائے گی۔ ورنہ ایک درجہ بندی پروفیشنل کیمرہ اور موبائل کیمرہ کے حساب سے بھی ہونی چاہیے۔ :)
اور یہ نئے اور منجھے ہوئے کی پہچان کیسے ہو گی؟
تصاویر کی کوالٹی سے؟ یا محض اس وجہ سے کہ جو محفل پر زیادہ پوسٹ کرتا رہا ہے وہ منجھا ہوا ہے؟ :eek:
 
چلیے نئے اور منجھے ہوئے کی بجائے پروفیشنل کیمرہ اور موبائل کیمرہ والی کر لیتے ہیں. یہ ٹھیک رہے گا؟
ویسے ہم واقعی زیادہ پوسٹ کرنے والوں کو منجھا ہوا کہہ رہے تھے. :p
 
جاسمن

لائبریرین
اس طرح سے درجہ بندی شروع کی جائے تو اور مشکل ہو جائے گی۔ ورنہ ایک درجہ بندی پروفیشنل کیمرہ اور موبائل کیمرہ کے حساب سے بھی ہونی چاہیے۔ :)
اور یہ نئے اور منجھے ہوئے کی پہچان کیسے ہو گی؟
تصاویر کی کوالٹی سے؟ یا محض اس وجہ سے کہ جو محفل پر زیادہ پوسٹ کرتا رہا ہے وہ منجھا ہوا ہے؟ :eek:

منجھے ہوئے محفلین کو سب ہی جانتے ہیں۔ گنتی کے محفلین ہیں۔:)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
درجہ بندیاں نکال ہی دیں موبائل سے بھی بہت اچھی تصاویر آجاتی ہیں ۔ آپ کی حسِّ شاٹ سلیکشن لطیف ہونی چاہیئے ۔ ایک رائے ۔
 
عرفان سعید

محفلین
مائینز جرمنی

h4bM7n5.jpg
 
Top