اس پرندے کا کھانا حلال ہے ؟

افضل حسین

محفلین
اس پرندے کو انگلش میں ٹرکی کہتے ہیں دیکھنے میں بہت ہی خوبصورت ہے میں جاننا چاہتا ہوں اس پرندے کو اردومیں کیا کہتے ہیں اور کیا اس کا گوشت حلا ل ہے۔
Turkey.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
جی بالکل حلال ہے ٹرکی کا کھانا۔ سعودی عرب میں اکثر کھایا جاتا ہے۔

اردو میں بھی اس کو ٹرکی ہی کہتے ہیں۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم
یہ ایک قسم کی مرغی ہے جسی انگلش ٹرکی اور |ٹرکش میں ہندی کہا جاتا ہے
یہ عیسائیوں کے تہواروں میں بہت زیادہ مرغوب غذائ کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور مسلمان بھی اس کو اسلامی ذبیحہ میں حلال کرکے
کھاتے ہیں کیونکہ یہ مرغی کی ایک قسم ہے اس لیے یہ حلال ہے اور یہ دانہ کھاتی ہے پنجے کا استعمال نہیں کرتی کھاتے ہوئے۔
جسطرح لوگ بٹیر، اور دیگر حلال پرندے کھاتے ہیں اسی طرح اس کو حلال ذبیحہ سے کھانا حلال ہے
آجکل تو یہ پاکستان میں بھی بہت دستیاب ہے کراچی کے امپریس مارکیٹ کے برڈ سیکشن میں دستیاب ہے۔
 
ترک مرغ بھی کہتے ہیں۔ جی بلکل حلال ہے۔
پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔ تقریبا 2000 روپے کلو کے حساب سے۔
ویسے میں نے کبھی کھایا نہیں۔
سنا ہے اچھا ہوتا ہے۔
 

تلمیذ

لائبریرین
اور پنجابی میں اس کو "پے رُو" کہتے ہیں
بالکل صحیح، میں بھی یہی لکھنے ولا تھا۔ کئی سال پہلے میں کئی لوگوں کے گھروں میں انہیں دیکھا تھا۔ لیکن انہوں نے انہیں مور کی طرح رکھا ہوا تھا۔ شاید یہاں پر کھانے کے لئے یہ اتنا مقبول نہیں ہے۔
حلال حرام کے بارے میں تو علماء حضرات ہی بتا سکتے ہیں۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
الحمد للہ:
مور كا گوشت كھانا جائز ہے؛ كيونكہ اس ميں اصل حلت ہے؛ اس ليے كہ اللہ عز وجل كا فرمان ہے:
{ وہ اللہ جس نے تمہارے ليے زمين كى تمام چيزوں كو پيدا كيا... }البقرۃ ( 29 ).
اور پھر يہ احاديث ميں ممنوعہ جانوروں ميں بھى شامل نہيں:
" نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ہر كچلى والے وحشى جانور اور ہر پنجے والے پرندے سے منع فرمايا "
صحيح مسلم حديث نمبر ( 358 ).
اور پھر اس ميں كوئى نقصان اور ضرر بھى نہيں، اس ليے اس كا كھانا جائز ہے.
الشيخ ڈاكٹر خالد المشيقح
 

شمشاد

لائبریرین
کیا سعودی عرب میں کھائ جانے والی ہر چیز حلال ہے؟ کیا وہ ہمارے لئے معیار ہیں؟
سعودی حکومت کوئی بھی ایسی چیز درآمد کرنے کی اجازت نہیں دیتی جو شرعی طور پر حلال نہ ہو۔ میرے لیے تو یہی معیار ہے۔ آپ کا کیا معیار ہے اس کا مجھے علم نہیں۔ اگر آپ کے معیار پر پوری نہیں اترتی تو بصد شوق اس سے اجتناب فرمائیں۔
 
Top