اس وقت آپ کیا کر رہے ہیں؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
اچھا میں سمجھا ایسے ہی پڑوسن سے گپ شپ لگانے کا موڈ ہو رہا ہے تو گھنٹہ بھر تو چلے گی یہ گپ شپ، تو فون کر کے پیسے کیوں ضائع کرنے، کھڑکی میں کھڑی ہو جائیں اور باتیں شروع۔ جیسے لاہور میں اندرون لاہور کی ہمسایاں کرتی ہیں۔




نہیں جناب ،، مناہل انکے ساتھ جایا کرتی ہیں ہر ہفتے کو یہ اپنے بچوں کے ساتھ مناہل کو بھی لے جاتا ہے ۔ تو ان کا ہفتے ، اتوار کا جانا دوپہر ایک ، دو بجے کا جانا ہوتا ہے اور رات نو ، دس سے پہلے نہیں لوٹتے ۔ اس لئے ہمیں مناہل کا پتا کرنا ہوتا ہے ۔ مگر مناہل کو تو یاد ہی نہیں رہتا ہم اسکی راہ دیکھ رہے ہوتے ہیں اور یہ پڑوسیوں کے بچوں کے ساتھ پارک ، میکڈونلڈ ، انکی نانی کے گھر ،
ہفتے ، اتوار میری مناہل ،، ایسے لگتی ہے ہماری کم انکی زیادہ ہے ۔ سویر ناشتہ ہوتے ہی انکے گھر ، اور رات کو واپس آتی ہے ۔ اتنی زیادہ گھل مل گئیں ہیں اسکی بیٹی بھی مناہل ہی کی ہم عمر ہے ۔
ورنہ فون کرنے کیا ضرورت ہے ہمارے ڈور آمنے سامنے ہیں ، کچن سے بھی آواز لگا کر بات کی جاسکتی ہے ۔
3d-animated-emoticons-smileys22.gif
 

ماوراء

محفلین
ہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :fun:
شمشاد بھائی کا جواب میں کیسی اچھی جگہ پوسٹ ہوا کہ لگ رہا ہے ماوراء کو مشورہ دے رہے ہیں۔۔۔ :lll: قہقہے چھوٹ رہے ہیں میرے تو۔۔۔۔:grin:

سچی سے میں نے شمشاد بھائی کے پیغام کو دو، تین بار پڑھا تو ایسا ہی لگا کہ میری بات پر ہی لکھا ہے۔ کیونکہ پچھلے صفحے کی بات مجھے یاد نہیں تھی کہ کیا ہو رہی ہے۔ پھر اپنی بات سے ملایا تو اس کا جواب بھی بن رہا تھا۔:grin:
 

ماوراء

محفلین
کہیں ایسا نہ ہو کہ عقل داڑھوں کے ساتھ خود عقل بھی باہر آجائے:rolleyes:

اس لیے اس پر ہرگز عمل نہ کیجئے گا:grin:

نہیں فہیم، میں ڈینٹیسٹ کے پاس گئی تھی۔ اس نے یہی مشورہ دیا ہے کہ یہ فالتو نکل رہی ہیں، ان کو نکلوانا ہو گا ورنہ تمھیں بہت تکلیف رہے گی ان کی۔ تو اب گرمیوں کی چھٹیوں میں آپریشن کروانے کا سوچ رہی ہوں۔
اب عقل نہ ہو۔۔۔برداشت ہو جائے گا۔۔لیکن درد برداشت نہیں ہوتا۔;)
 

ماوراء

محفلین
سسٹر ماورا ۔۔۔۔ بڑی عجیب بات ہے آجکل کافی لوگوں کو اس کی تکلیف بڑھ رہی ہے۔۔ کسی اور نے بھی ہمیں فون پر اس تکلیف سے متعلق علاج دریافت کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمیں نام یاد نہیں آ رہا ہے بس:)

قبلہ، ہم تو کبھی بھولے سے بھی آپ سے فون پر اپنی تکلیف کا علاج دریافت نہ کریں۔ جو آپ کو ڈاکٹر سمجھتے ہیں، انہوں نے ہی فون کیا ہو گا۔ ویسے کیا اب مجھے دھنک کے بعد کچھ اور بنانے کا تو نہیں سوچ رہے؟؟:)
اور نام تو آپ کو اچھا بھلا یاد بھی ہے اور کہہ رہے ہیں کہ نہیں یاد؟:)
 

ماوراء

محفلین
:confused:

پھر سے :rolleyes:

چھے ، سات مہینے پہلے تمھیں یہ درد ہورہا تھا اور ابھی تک ہوئے ہی جارہا ہے :rolleyes::confused:
حیرت ہے سب کو عقل داڑھ نکل آتی ہے ایک مجھے کیوں نہیں نکلتی :( ابھی پرسوں فرزانہ بھی فون پر یہی بتا رہی تھیں کہ انکی عقل داڑھ نکل رہی ہے بہت دنوں سے انکو تکلیف دے رہی ہے اور ساتھ میں باربی کیو کھانے کو نکل رہی تھیں :confused:
میں کیا نکلؤاوں ،، میری شاید کبھی نکلے ہی ناں
zzzbbbbnnnn.gif
مجھے تو عقل داڑھ کا پتا ہی تم سب سے سنکر لگا ہے ورنہ قسم سے مجھے نہیں پتا تھا داڑھ کا لنک عقل سے ہے :(
میری ایک ہی بار تکلیف ہوئی تو جاکر نکلوا آئی تھی یہ سوچکر کہ شاید کیڑا لگ رہا ہے تو درد دے رہا ہے ۔ :(:(

ہاں آجکل پھر شروع ہوئی ہے۔ :(

گرمیوں کی چھٹیوں میں آپریشن کروا دینا ہے۔ تو آپ کو جو تکلیف ہوئی تھی، وہی ہو گی نا۔۔۔آپ خوش قسمت ہے کہ جلدی سے نکلوا دی۔ میں ایسے ہی اتنا انتظار کر رہی ہوں۔ بس عقل کے جانے کے ڈر سے نہیں نکلوا رہی تھی۔ لیکن اس درد سےمیں عقل بِنا ہی بہتر ہوں۔:cool:
 

فہیم

لائبریرین
نہیں فہیم، میں ڈینٹیسٹ کے پاس گئی تھی۔ اس نے یہی مشورہ دیا ہے کہ یہ فالتو نکل رہی ہیں، ان کو نکلوانا ہو گا ورنہ تمھیں بہت تکلیف رہے گی ان کی۔ تو اب گرمیوں کی چھٹیوں میں آپریشن کروانے کا سوچ رہی ہوں۔
اب عقل نہ ہو۔۔۔برداشت ہو جائے گا۔۔لیکن درد برداشت نہیں ہوتا۔;)



بہت اچھے بھئی بہت اچھے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ مغل صاحب مجھے کیوں ڈھونڈ رہے ہیں، حالانکہ کوہ نور ہیرے کا تو سب کو پتہ ہے کہ وہ کہاں ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
اگر پاکستان میں ہوتی تو دانت نکلوانے کے پیسے بچ جانے تھے۔ بس راہ جاتے کسی کو چھیڑ دو وہ بغیر پیسوں کے دانت نکال کر ہاتھ میں دے دے گا۔
 

فہیم

لائبریرین
اگر پاکستان میں ہوتی تو دانت نکلوانے کے پیسے بچ جانے تھے۔ بس راہ جاتے کسی کو چھیڑ دو وہ بغیر پیسوں کے دانت نکال کر ہاتھ میں دے دے گا۔


غلط بالکل غلط
یہاں تو یہ ہوگا کہ جس کو چھیڑا ہوگا۔ اسی بچارے کو لوگ مار مار کر اس کی بتیسی نکال دیں گے۔
وہ کسی طرح یقین نہیں دلا سکے گا کہ اس نے کچھ نہیں کیا
بچارہ لڑکا جو ٹھہرا;)
 

شمشاد

لائبریرین
بیٹی میری ٹیچر بنی ہوئی ہے اور میرا ٹیسٹ لے رہی ہے۔ ایسی ٹیچر تو میرے اسکول کے زمانے میں بھی نہ تھی۔
 

ماوراء

محفلین
چلیں، شمشاد بھائی آپ کے لیے تو یہ اچھا ہے۔


میں سوچ رہی ہوں کہ تین چھٹیاں بہت مزے سے گزاری ہیں۔ صبح سے پھر ٹینشن۔۔۔:leaving:
 

زیک

مسافر
میں سوچ رہا ہوں کہ مجھے ٹورنیڈو واچ کے متعلق معلومات رکھنی چاہئیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تم کہہ رہی ہو ناں اچھا ہے۔ ایسی ٹیچر تمہیں ملی ہوتی تو پھر پوچھتا۔
ہر دوسری بات پر نمبر کٹ جاتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آٹھ سال سے زیادہ ہی ہے اس کی عمر، کسی اسکول میں آپ کی کوئی جان پہچان ہے تو اس کو وہاں ٹیچر رکھوا دیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top