اسکالرشپ پر بیرون ملک گئے 98 پی ایچ ڈی اسکالر واپس نہ آئے

کعنان

محفلین
اسکالرشپ پر بیرون ملک گئے 98 پی ایچ ڈی اسکالر واپس نہ آئے
قاسم نواز عباسی منگل 20 دسمبر 2016

98 افرادکا مکمل ریکارڈ ایچ ای سی کے پاس موجود ہے اور تمام افراد کے ساتھ رابطہ کیا جا رہا ہے، عائشہ اکرام۔

اسلام آباد: ہایئر ایجوکیشن کمیشن کو پانچ سال کے دوران فارن اسکالرشپ پروگرام میں 98 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویزکے مطابق ایچ ای سی کے تحت پانچ سال کے دوران اربوں روپے خرچ کرنے کے بعد بیرونی ممالک پی ایچ ڈی کیلیے بھیجے گئے 4 ہزار 61 افراد میں سے 98 لوگ غائب ہو گئے جبکہ 2 ہزار 375 اسکالرز تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس آئے، ایچ ای سی نے اربوں روپے خرچ کر کے یورپ اور دیگر ممالک کی بہترین جامعات میں پی ایچ ڈی کیلیے طلباء و طالبات کو بھیجا تاہم گذشتہ پانچ سال کے دوران پی ایچ ڈی کیلیے جانیوالوں میں سے 98 لوگ بیرونی ممالک جا کر غائب ہو چکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ان 98 لوگوں میں سے اکثر نے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا سمیت دیگر یورپی ممالک میں امیگریشن حاصل کر لی ہے اور وہاں پر بھاری تنخواہیں لے رہے ہیں جس کی وجہ سے ایچ ای سی کو کروڑوں کا ٹیکا لگ چکا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بیرونی ممالک کی جامعات میں پی ایچ ڈی کرنے پر فی اسکالر ایک کروڑخرچہ آتا ہے، اس طرح پانچ سال میں ایچ ای سی کو 98 کروڑ نقصان ہو چکا ہے۔

ترجمان ایچ ای سی عائشہ اکرام نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان 98 افراد کا مکمل ریکارڈ ایچ ای سی کے پاس موجود ہے اور تمام افراد کے ساتھ رابطہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی پالیسی کے تحت اگرکوئی واپس نہیں آتا تو اس پرہونیوالے تمام اخراجات سمیت اس کا 25 فیصد جرمانہ بھی لیا جائے گا

ح
 

زیک

مسافر
بیرونی ممالک پی ایچ ڈی کیلیے بھیجے گئے 4 ہزار 61 افراد میں سے 98 لوگ غائب ہو گئے جبکہ 2 ہزار 375 اسکالرز تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس آئے
یہ واضح نہیں ہے کہ 1686 افراد کے ساتھ کیا ہوا۔ لیکن اگر فرض کیا جائے کہ وہ ابھی تعلیم جاری رکھے ہیں تو 96 فیصد واپس گئے جو کافی اچھی شرح ہے
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

میرے مشاہدے کے مطابق اسکالرشپ پر آنے والے پاکستان سے ہی کسی کالج یا یونیورسٹی میں ٹیوٹر ہوتے ہیں جن میں سے 4 میرے قریبی بھی رہ چکے ہیں ان میں سے ایک رک گیا تھا اور تین واپس چلے گئے تھے کہ اب انہیں پاکستان میں تنخواہ بہت زیادہ ملے گی، پھر بھی جو ان ممالک میں ٹھہر گئے ہیں اس پر اب پرممنٹ ہونے پر مدت بہت بڑھا دی گئی ہے جو برطانیہ میں پہلے 7 سال تھی یا پھر اگر جلدی کے لئے شادی کا آپشن ہے۔ پاکستان میں بھی حکومت پاکستان آسانی سے چھوڑنے والی نہیں۔

والسلام
 
Top