اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے پاکستان میں ڈیڑھ سو سال!!!

عاطف بٹ

محفلین
لیجئے جناب، اس سب اچھا لطیفہ آپ نے آج تک نہیں سنا ہوگا۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ مجھے تو بچپن سے یہی بتایا گیا تھا کہ پاکستان 1947ء میں معرضِ وجود میں آیا تھا اور مجھے جو تھوڑی بہت ریاضی آتی ہے اس کے حساب سے رواں برس پاکستان کے قیام کو 66 برس ہوچکے ہیں مگر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک والے اس بات پر مصر ہیں کہ انہیں پاکستان میں اپنی خدمات فراہم کرتے ہوئے 150 برس مکمل ہوچکے ہیں۔ اب یہ بات سن کر آپ کا مجھے مارنے کو دل چاہ رہا ہوگا یا آپ کو لگ رہا ہوگا کہ بٹ شکل سے تو شریف آدمی لگتا ہے مگر رمضان کے مقدس مہینے میں اسے کسی نے کوئی غلط چیز پلا دی جس کی وجہ سے اناپ شناپ بکتا جارہا ہے، حالانکہ قسم لے لیجئے کہ میں نے تو ایک گیڑے باز کے چکر میں صرف ہلکی پھلکی سی افطاری کی تھی اور اس کے بعد سے اب تک بھوکا پیاسا بیٹھا ہوں۔
اب میں اپنی پہلے والی بات کے حوالے سے جلدی سے ثبوت پیش کردیتا ہوں مبادا کہ آپ کو میرے ذہن پر شک ہونے لگے!!!
celebrating-150-yeras-in-pakistan.jpg
میرے خیال میں ہمیں 1947ء والی تاریخ ہی غلط بتائی گئی ہوگی ورنہ اتنے سارے بینرز کوئی غلط تو نہیں چھپوا سکتا ناں!!!
1045105_687945174553902_750044832_n+%282%29.jpg
 

تلمیذ

لائبریرین
یہ تو واقعی ایک لطیفہ ہے، بٹ جی۔ لیکن اس میں ضرور کوئی رمز ہوگی۔ آخر انہوں نے کچھ سوچ کر ہی یہ قدم اٹھایا ہوگا۔ہو سکتا ہے اس سے ان کی مراد 'انڈو پاک' ہو۔
 

سید ذیشان

محفلین
اچھا واقعی؟

میرا خیال تھا کہ پاکستان کی بنیاد تو محمد بن قاسم کے آتے ہی رکھ دی گئی تھی :p
 
آخری تدوین:

عاطف بٹ

محفلین
یہ تو واقعی ایک لطیفہ ہے، بٹ جی۔ لیکن اس میں ضرور کوئی رمز ہوگی۔ آخر انہوں نے کچھ سوچ کر ہی یہ قدم اٹھایا ہوگا۔ہو سکتا ہے اس سے ان کی مراد 'انڈو پاک' ہو۔
جی سر مگر اس کے لئے subcontinent کی اصطلاح استعمال کی جاسکتی تھی۔
 

عاطف بٹ

محفلین
ہو سکتا ہے اس سے ان کی مراد 'انڈو پاک' ہو۔
لطف کی بات یہ ہے کہ 1853ء میں رائل چارٹر حاصل کرنے کے بعد ’دی چارٹرڈ بینک‘ نے 1858ء میں برِعظیم کے جن دو شہروں (یعنی ممبئی اور کلکتہ) میں اپنی شاخیں قائم کی تھیں وہ دونوں ہی پاکستان میں شامل نہیں ہیں۔
 

تلمیذ

لائبریرین
اس سے تو یہ معاملہ مزید گھمبیر ہو جاتا ہے۔ ہو سکتا ہےآپ بطور ایک صحافی اس فروگزاشت کی طرف ان کی توجہ دلانا چاہیں۔
 

نایاب

لائبریرین
یہ تصاویر آپ نے بنائی ہیں عاطف بھائی واقعی سچی تصاویر ہیں یہ؟
تصاویر تو بالکل سچی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
اور ان کی بنیاد یہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Standard_Chartered_Pakistan
History
The history of Standard Chartered in Pakistan dates back to 1863, when theChartered Bank of India, Australia and China first established its operations inKarachi.
 

عمر سیف

محفلین
سٹینڈرڈ چارٹرڈ کہنا چاہ رہا ہوگا کہ برانچ 1863 میں برصغیر میں کھولی ۔۔۔ اس وقت پاکستان کب تھا
 

عمر سیف

محفلین
The National Bank of India was formed in 1863 and became one of the larger London overseas banks operating not only in the Indian sub-continent but in communities around the Indian Ocean.
 

عؔلی خان

محفلین
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک وہی کر رہا ہے جو کہ یہاں امریکہ میں آٰئے دن ہوتا ہے۔ اگر وہ پاکستان کا نام استعمال کر رہے ہیں تو بہت ہی اچھی بات ہے۔ :)
 

عاطف بٹ

محفلین
ہو سکتا ہے 1863 میں کراچی میں شاخ کھلی ہو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
میں نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے بارے میں جو مضمون پڑھا تھا اس میں کراچی والی شاخ کا کہیں ذکر ہی نہیں تھا اس لئے یہ بات میرے علم میں نہیں۔ وہاں یہ لکھا تھا:
The Chartered Bank began when Queen Victoria granted a Royal Charter to Scotsman James Wilson in 1853. Chartered opened its first branches in Mumbai, Kolkata and Shanghai in 1858, followed by Hong Kong and Singapore in 1859. The Bank started issuing banknotes of the Hong Kong dollar in 1862.
 

عاطف بٹ

محفلین
ویسے مجھے یار لوگوں کی یہ عادت بہت پسند ہے کہ اچھے خاصے لطیفے کا وہ حال کرتے ہیں کہ بندے کا کھلکھلا کر ہنسنے کی بجائے پھوٹ پھوٹ کر رونے کو جی چاہتا ہے۔ :p

پسِ تحریر: خدا کا واسطہ اب اس جملے کو کسی بحث کا موضوع نہ بنایا جائے۔ :)
 

طمیم

محفلین
یہاں جرمنی میں بھی ایک مثال دیکھنے کو ملی تھی فرنیچر کی ایک بڑی دوکان کی تین برانچیں تھیں انہوں نے ان تین برانچوں کی مدت کو جمع کیا اور اشتہار دیا کہ اتنے سالوں سے خدمت میں پیش پیش۔
 
Top