اسناد(مسند ، مسند الیہ)

انتہا

محفلین
کیا درج ذیل قاعدہ درست ہے؟​
اسناد(مسند ، مسند الیہ)
کسی چیز کو دوسرے کے لیے ثابت کرنا جیسے؛ ”عاصم آیا“ میں ”آیا“ کو عاصم کے لیے ثابت کیا گیا۔ جسے ثابت کیا جائے وہ ”مسند“ اور جس کے لیے ثابت کیا جائے وہ ”مسند الیہ“ کہلاتا ہے۔ مثلاً
خالد نیک ہے۔اس جملے میں ”نیک“ مسند اور ”خالد“ مسند الیہ ہے۔ ”مسند“ اسم اور فعل دونوں ہو سکتا ہے لیکن ”مسند الیہ“ ہمیشہ اسم ہوتا ہے۔

اب اس قاعدے کے اعتبار سے نیچے دیے ہوئے جملوں میں مسند اور مسند الیہ یہی ہوں گے؟
1۔ ۱حمد کو بچپن میں پولیو ہوگیا تھا۔
احمد(مسند الیہ)، پولیو (مسند )
2۔ وہ جماعت میں ہمیشہ اول آتا۔
وہ(مسند الیہ)، اول آنا (مسند)
3۔ اللّٰہ تعالیٰ نے اسے خوب صورت آواز بطور عطیہ عنایت کی۔
اللّٰہ تعالیٰ(مسند الیہ)، خوب صورت (مسند)
4۔ تمام طالب علم اس کی عزت کرتے۔
تمام طالب علم(مسند الیہ)، عزت (مسند)
 
Top