اسلام آباد میں صبح سویرے دو دھماکے، سکیورٹی ہائی الرٹ

حاتم راجپوت

لائبریرین
140523231629_islamabad_blast_624x351_ap.jpg


پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی دو مختلف مارکیٹوں میں ہفتے کی اعلی الصبح دو دھماکے ہوئے ہیں جن میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پہلا دھماکہ اسلام آباد ایف سکس سپر مارکیٹ میں ہوا جب کہ دوسرا دھماکہ ایف نائین مرکز کراچی کمپنی میں ہوا۔

سپر انٹنڈنٹ پولیس اسلام محمد علی نے بی بی سی اردو سروس کی نامہ نگار سارہ حسن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے زیادہ شدید نہیں تھے۔

انھوں نے کہا کہ سپر مارکیٹ شاہین کیمسٹ کی پارکنگ میں ہونے والے دھماکے میں دو شخص زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ایک شخص کی دو ٹانگیں اڑ گئیں ہیں اور اس شخص کی شناخت کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ شخص مبینہ طور پر دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے دوسرا شخص قریب ہی سویا تھا اور کسی دکان کا سکیورٹی گارڈ ہے۔
140523231544_islamabad_blast_624x351_ap.jpg


کراچی کمپنی میں ہونے والے دھماکے میں پولیس کے مطابق کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ کراچی کمپنی کی مارکیٹ جو دن کے وقت بہت مصروف ہوتی ہے دھماکے خیز مواد ایک گاڑی کے نیچے لگایا گیا تھا۔ دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا لیکن آپس پاس کھڑی گاڑیں محفوظ رہیں۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ان دھمکوں کے بارے میں پولیس کو کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی۔

انھوں نے کہا کہ شہر میں پہلے ہی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور ان دھماکوں کے بعد پولیس کے گشت بڑھا دیے گئے ہیں اور پولیس کو مزید چوکس کر گیا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی نے پولیس کے ایک اہلکار عبد المجید کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سپر مارکیٹ میں دھماکے زخمی ہونے والے ایک شخص کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

پولیس نے دونوں جگہوں کو گھیرے میں لے لیا ہے اور بم کی نوعیت کے بارے میں جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک اور پولیس اہلکار نے بتایا کہ جو شخص دھماکے میں زخمی ہوا ہے وہ مبینہ طور پر بم نصب کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

مقامی ٹی وی چینلز پر دکھائی جانے والی تصاویر میں دکانوں اور گاڑیوں کے ٹوٹے ہوئے شیشے دکھائے گئے ہیں۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/05/140523_isb_blast_fz.shtml
 

نایاب

لائبریرین
اللہ خیر کرے پاکستان کی حفاظت فرمائے اس کے دشمنوں کو تباہ و برباد کرے آمین
 

arifkarim

معطل
طالبان کے بعد اب بھتہ خور بھی دھماکے کرنے میں ماہر ہوگئے۔ پاکستانی قانون نافذ کرنے ادارے کب ان دھماکوں میں مہارت حاصل کریں گے؟
 
Top