اسرائیلی ایمبیسی کے سامنے امریکی ائیر فورس کے ائیر مین Aaron Bushnell نے احتجاجا خود کو آگ لگا دی

الف نظامی

لائبریرین

فلسطینی عوام کی نسل کشی، سابق امریکی فوجیوں کا احتجاج، اپنی وردیاں جلا دیں

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست اوریگون میں ایرون بشنل کی یاد میں منعقدہ ایک اجتماع کے دوران، سابق امریکی فوجیوں نے اپنی وردیوں کو جلا کر ایرون بشنل کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس اقدادم کا مقصد نہ صرف امریکی فضائیہ کے آنجہانی فوجی کو خراج تحسین پیش کرنا تھا بلکہ غزہ میں فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کی نسل کشی پر مبنی مہم میں امریکا کے ملوث ہونے پر شدید ردعمل کا اظہار کرنا تھا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں سابق امریکی فوجی نہ صرف ایرون بشنل کی یاد میں موم بتیاں جلا کر احتجاج کر رہے ہیں بلکہ ایک ڈرم میں آگ جلا کر اپنی وردیاں بھی احتجاجاً نذر آتش کر رہے ہیں۔

یہ احتجاج ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب گزشتہ اتوار کو امریکی فضائیہ کے ایک 25 سالہ فعال ڈیوٹی فوجی ایرون بشنل نے غزہ میں امریکی حمایت یافتہ اسرائیلی نسل کشی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے دارالحکومت واشنگٹن اسرائیلی سفارتخانے کے باہر خود کو آگ لگا لی۔
 
آخری تدوین:
Top