ارکان پارلیمنٹ کے ترقیاتی فنڈز ختم کرنے کا فیصلہ

الف نظامی

لائبریرین
وزیراعظم نواز شریف نے سیاستدانوں میں بدعنوانی کی حوصلہ شکنی کے لئے آئندہ مالی سال سے عوامی نمائندوں کے لئے ترقیاتی فنڈز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے اجلاس کوبتایاکہ انھوں نے آئندہ مالی سال سے متعلقہ انتخابی حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے نام پر سینیٹ اورقومی اسمبلی کے ارکان کو دیے جانے والے اربوں روپے کے فنڈ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ ان فنڈز کا غلط استعمال ہورہا ہے اور بدعنوانی کو فروغ دیا جارہا ہے اس لئے بدعنوانی کا یہ دروازہ بند کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے ملک میں بلدیاتی انتخابات کرانے کابھی فیصلہ کیاہے اورصوبائی حکومت کے تمام ترقیاتی فنڈز کو فوری اور معیاری ترقی یقینی بنانے کی طرف منتقل کرنے کا ارادہ ہے۔ نچلی سطح پرعوامی نمائندوں پرمشتمل مقامی حکومتیں ان فنڈز کوعوام کی بہتری پر شفاف اندازمیں استعمال کرنے کی بہتر پوزیشن میں ہوں گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ فنڈز کی مقامی حکومتوں کو منتقلی سے بدعنوانی پر قابو پانے اور مقامی سطح پرعوامی مسائل بہتر طور پر حل کرنے میں مدد ملے گی۔
نوازشریف نے وزرائے اعلیٰ کو یہ بھی کہاکہ وہ اپنے صوبوں میں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو ترقیاتی فنڈز کا اجراء روکنے پرسنجیدگی سے غورکریں اور تیز اور شفاف ترقی کے لئے یہ فنڈز منتخب مقامی حکومتوں کومنتقل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا مقامی حکومتوں کو فنڈز کی منتقلی اور لوگوں کے لئے ان کے منصفانہ استعمال سے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی نیک نامی ہوگی اوران کے بارے میں لوگوں کے خیالات بہتربنانے میں مددملے گی۔

متعلقہ:
ارتکازِ اختیارات و وسائل کا خاتمہ کیسے؟
 

ابن رضا

لائبریرین
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وہ ستمبر 2015 سے پہلے کسی طور بھی کے پی کے میں بلدیاتی انتخاب کرانے کی پوزیشن میں نہیں۔ پورے ملک میں تو کرانا دور کی بات ہے
 
Top