اردو ہوم ڈاٹ کام کا کتب خانہ

الف عین

لائبریرین
اردو ہوم ڈاٹ کام پر پردیسی نے پہلے تو ڈاؤن لوڈ سینٹر کا اجراء کیا تھا اور اب وہاں بھی وکی کے طور پر ہی کتب خانہ کھل گیا ہے۔ اس میں دو ایک کتابیں ہماری بھی شامل ہیں۔ یعقوب آسی کے مضامین کا مجموعہ حرفِ کشیدہ، دیوانِ غالب۔ ناصر کاظمی کا کلام اب تک مکمل نہیں ہوا ہے۔ شاید کچھ یہاں سے ہی لیا گیا ہو، ٹھیک سے جائزہ نہیں لیا۔
البتہ وہ خامی وہاں بھی ہے۔ کہیں محض ایک مضمون کو کتاب کہا گیا ہے۔ اور یہ بھی علم نہیں کہ وہ تحریر ہے کس کی؟
ربط:
http://urduhome.com/?p=22
 

AMERICAN

محفلین
میرے خیال میں‌پردیسی بھائیجان کو کتب کی کلیکشن کے حوالےسے علیحدہ سے کوئی کوشش کرنے کی بجائے وہ اردو ویب کی طرف جاری کیا جانے والے وکیپیڈیا پر ہی محنت کریں تو وہ اس کام میں زیادہ ترقی اور کامیابی کا باعث ہے۔
ایک اور بات کے وکیپیڈیا پر جو کام ہو اس کے ساتھ اس کی تکمیل کرنے والے کا ساتھ میں نام اور اس کا مکمل بائیوڈیٹا ہونا چاہیے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
لائبریری سائٹ پر کام کرنے تمام دوست اپنے تعارف کے لیے الگ صفحہ شامل کر سکتے ہیں۔
 
Top