اردو گرامر کی پہلی کتاب - لفظ

تفسیر

محفلین
اردو گرامر - لفظ

علمِ صرف
لفظ

انسان جب بولتا ہے اور باتیں کرتا ہے تو اس کے مُنھ سے الگ الگ آوازیں نکلتی ہیں مثلاً

خدا ۔ سب ۔ کا ۔ مالک ۔ ہے

اوپر کی مثال کو غور سے دیکھو۔ اس میں “ خدا “ ایک آواز ہے۔ “ سب “ دوسری “ کا “ تیسری “ مالک “ چوتھی اور “ ہے “ پانچویں آواز ہے۔

اب ایک دوسری مثال دیکھو۔
جمیل ۔ کتاب ۔ پڑھتا ہے۔
اس مثال میں “ جمیل“ ایک آواز ہے۔ “ کتاب“ دوسری اور “ پڑھتاہے“ تیسری آواز۔
ایسی تمام آوازیں جو انسان کے مُنھ سے نکلتی ہیں اُن کا ایک نام رکھا گیا ہے جس کو لفظ کہتے ہیں۔

یاد رکھو! ہر آواز ایک لفظ ہے۔

اوپر کی مثال میں
خدا ۔ ایک آواز ہے اس لئے خدا ایک لفظ ہوا۔
سب ۔ دوسرا لفظ
کا ۔ تیسرا لفظ
مالک - چوتھا لفظ
ہے ۔ پانچواں لفظ

اسی طرح دوسری مثال میں
جمیل ۔ ایک آواز ہے۔ اس لئے جمیل ایک لفظ ہوا۔
کتاب ۔ دوسرا لفظ
پڑھتا ہے ۔ تیسرا لفظ

پس یاد رکھو ، لفظ وہ آواز ہے جو آدمی کے مُنھ سے نکلے جیسے حامد ۔ قلم ۔ دوات وغیرہ۔
 
Top