اردو کے tongue twister بتائیں!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

تمام زبانوں میں ایسے جملے پائے جاتے ہیں جن کو روانی سے ادا کرنا مشکل ہوتا ہے۔ ان کی ادائیگی پر مہارت کھیل بھی ہو سکتا ہے اور ان لوگوں کے لیے مشق بھی جن کا کام اداکاری اور صداکاری سے متعلقہ ہوتا ہے۔ انگریزی میں ایسے جملوں کو ٹنگ ٹوسٹر کہتے ہیں۔ اس کی مثالیں ذیل میں ہیں:

[eng:6472a75de2]
Peter Piper picked a peck of pickled peppers.
Did Peter Piper pick a peck of pickled peppers?
If Peter Piper picked a peck of pickled peppers,
where's the peck of pickled peppers Peter Piper picked?
[/eng:6472a75de2]

اگر آپ دوستوں کو اردو میں ایسے جملوں کا پتا ہو تو انہیں یہاں پوسٹ کریں۔

والسلام
 

گلِ لالہ

محفلین
ان جملوں کا ایک سانس میں پانچ سے سات بار بولیں۔۔
twist در اTwist کا مزا آئے گا۔
۔۔۔چاندنی کی چاچی نے چاندنی کے چاچا کو چاندنی چوک پہ چاندی کے چمچے میں چٹنی چٹائی

۔۔۔عتیقہ اوڈھو اٹھو۔ عتیقہ اوڈھو اٹھو اٹھ کر بیٹھو۔

۔۔۔سب سے بڑی بات ہمارے جگت چاچا جی “مستنصر حسین تارڑ“ کا نام اردو کا ایک بہت اچھا tongue twister ہے۔ :D
 

قیصرانی

لائبریرین
میرے ایک سٹوڈنٹ کا نام بھی کچھ ایسا ہی تھا

قاضی محمد غیاث الدین بلبن

ذرا اسے ایک سانس میں چند بار پڑھنے کی کوشش کریں :D
 

ماوراء

محفلین
کھڑک سنگھ کے کھڑکنے سے کھڑکتی ہیں کھڑکیاں
کھڑکیوں کے کھڑکنے سے کھڑکتا ہے کھڑک سنگھ۔​
 
گذشتہ سال ایک ہندوستانی فلم “فنا“ میں ایک گیت کچھ اسی طرح کے جملوں پر لکھا گیا تھا، میں وہی لکھ دیتا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چندا چمکے چم چم چینخے چوکنا چور
چیونٹی چاٹے چینی، چٹوری چینی خور
کتنا مشکل یہ گانا، ذرا گا کے دکھانا
چندا، چینی، چمکے، چاٹے، چوکنا چینخے چور

کھڑک سنگھ کے کھڑکنے سے کھڑکتی ہیں کھڑکیاں
کھڑکیوں کے کھڑکنے سے کھڑکتا ہے کھڑک سنگھ
کتنا مشکل یہ گانا، ذرا گا کے دکھانا
کھڑک کھڑک کے کھڑکے کھڑکی، کھڑک سنگھ کا کھڑکے شور

پکے پیڑ پر پکا پپیتا، پکا پیڑ یا پکا پپیتا
پکے پیڑ کو پکڑے پنکو، پنکو پکڑے پکا پپیتا
کتنا مشکل یہ گانا ذرا گا کے دکھانا
پکے پیڑ کو پکڑے پنکو، پنکو پکڑے پکا پپیتا

چندا چمکے چم چم چینخے چوکنا چور
چیونٹی چاٹے چینی، چٹوری چینی خور
کتنا مشکل یہ گانا، ذرا گا کے دکھانا
چندا، چینی، چمکے، چاٹے، چوکنا چینخے چور

:lol:
 

قیصرانی

لائبریرین

سارہ خان

محفلین
ھمدم کے لئے ہم دم سے گئے ھمدم کی قسم ھمدم نہ ملا
مرحم کے لئے مر ہم گئے مرحم کی قسم مرحم نہ ملا۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
پہلے دو تصحیحیں، یعنی جس طرح میں نے سنا ہے
کچھ تو اونچا اونٹ ہے، کچھ پیٹھ اونچی اونٹ کی

سنگ دل کو سنگ د لے کر سکگ دل کے گھر گیا
سنگ دل نے سنگ مارا سنگ کھا کر مر گیا

یہ شعر اور اوپر کا مصرعہ درست بغر میں بھی ہیں
اب یہ نیا سنیں
جو پوہنچی تم نے بھیجی تھی، وہ پہنچی تم کو پوہنچی ہو تو لکھ بھیجو کہ پہنچی ہے
یہ مت پوچھو کہ وہ پوہنچی بھی کیا پہنچی کہ پہنچے تک بھی نا پوہنچی۔
یہ آزاد نظم میں ہے!!
 

قیصرانی

لائبریرین
گیا سینہ چَھن، گیا دل بھی چِھن
جونہی بولے چُھن تیرے گھنگھرو

اگر کسی دوست کے پاس یہ پوری نظم ہوتو براہ کرم شئیر کریں

اگر اس مندرجہ بالا شعر کو بغیر اعراب کے پڑھیں تو لگ پتہ جاتا ہے
 
Top