اردو کی پہلی گرامر - کلمہ کی قسمیں - اسم

تفسیر

محفلین

10+ بچوں کےلیے
elem1.gif
ms1.gif
parent1.gif


اِسم ۔ فعل ۔ حرف

اس سبق میں ہم اسم کی تعریف جانیں گے

اِسم

جمیل ۔ مجیب ۔ زاکر ۔ شاکر ۔ سلمہ ۔ سلیم ( آدمیوں کے نام ہیں )
قلم ۔ دوات ۔ میز ۔ کرسی ۔ تختی ۔ کتاب (چیزوں کے نام ہیں )
کراچی ۔ لاہور ۔ دہلی ۔ لکھنؤ ۔ کانپور ( جگھوں کے نام ہیں )

اوپر کی مثالوں میں ؛۔

پہلی قسم کے کلمے آدمیوں یا شخصوں کےنام ظاہر کرتے ہیں۔
دوسری قسم کے کلموں سے چیزوں کےنام ظاہر ہوتے ہیں۔
تیسری قسم کے کلمے شہروں یا جگھوں کے نام ظاہر کرتے ہیں۔

ایسے کلمے جن سے کسی کا نام ظاہر ہو اِسم کہلاتے ہیں ( اسم معنی نام )


اِسم ؛۔ وہ کلمہ ہے جو کسی شخص، جگہ، یا چیز کا نام ہے۔ جیسے شاکر ۔ زاکر ۔ قلم ۔ دوات ۔ کراچی ۔ لاہور وغیرہ

نوٹ؛۔ خوب یاد رکھو کہ قلم جس سے لکھتے ہیں۔ کتاب جس سے پڑھتے ہیں۔ کوٹ جو پہنتے ہیں یہ سب چیزیں ہیں ۔ اسم نہیں ہیں ۔ ان کے نام جو بولنے اور لکھنے میں آتے ہیں۔ وہ “ اسم “ کہلاتے ہیں۔
 
Top