اردو کی بورڈ کے بارے میں معلومات فراہم کریں!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں جاننا چاہتا ہوں کہ پی سی کے کی بورڈ‌ پر اردو حروف کے ٹرانسپیرنٹ سٹکر لگانا کس حد تک قابل عمل ہے اور اس کے لیے کیا حل موجود ہیں؟

شکریہ۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

اگر سٹیکر دستیاب ہوں تو چپکائے جاسکتے ہیں مگر اس کی کیا ضرورت آن پڑی؟؟

واللہ الموفق
 

نبیل

تکنیکی معاون
مکی مجھے تو ضرورت نہیں ہے لیکن میرے خیال میں اس طرح بہت سے لوگوں کےلیے اردو ٹائپنگ سیکھنا آسان ہو جائے گا جو اس سے ہچکچاتے رہے ہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
السلام وعلیکم نبیل بھائی! امید ہے خیریت سے ہوں گے۔ جس ادارے میں میرا پہلی بار اردو ٹائپنگ سے واسطہ پڑا تھا وہاں اردو ٹائپنگ کے لیے ہر کمپیوٹر کے کی بورڈ پر اسٹیکر چپکانے کا نظام تھا اور اس کے لیے ہر کمپیوٹر کے لیے ایک شیٹ مہیا کی جاتی تھی جو ٹرانسپیرنٹ تو نہیں ہوتی تھی لیکن اس میں انگریزی الفاظ کے ساتھ اس Key پر موجود اردو متبادل لفظ (بمطابق مقتدرہ کی بورڈ) لکھے ہوتے تھے۔ بہت خوبصورت اسٹیکر تھے اور مجھ جیسے نو آموزوں کے لیے انتہائی کارآمد۔ اس کے بعد سے آج تک یہ نوبت تو نہیں آئی کہ اسٹیکر خریدنے پڑیں لیکن اس سلسلے میں مارکیٹ کا ایک چکر لگانا پڑے گا کہ کیا مارکیٹ میں اس طرح کے اسٹیکر دستیاب ہیں جن پر انگریزی کی بورڈ کے اردو متبادلات تحریر ہوں۔ یقیناً یہ اردو تحریر کرنے والے نئے صارفین کے لیے بہت کارآمد ہوگا۔ لیکن اس سلسلے میں ایک سوال میرے ذہن میں ابھر رہا ہے کہ اگر اس طرح کے اسٹیکر دستیاب ہوں تو کیا آپ کا اردو محفل کے نو آموز اردو ٹائپسٹ خواتین و حضرات کو یہ اسٹیکر شیٹیں مہیا کرنے کا ارادہ ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابوشامل، ابھی تو میں اس بارے میں معلومات اکٹھی کر رہا ہوں۔ اردو ٹائپنگ میں نوآموزوں کے لیے ایسے سٹکر کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں اور ان کی فراہمی پر بھی غور ہو سکتا ہے۔ لیکن اس کا دارومدار ایسے سٹکرز یا overlays کی قیمت پر ہے۔ نیٹ پر مجھے اس طرح کے جو overlays ملے ہیں، ان کی قیمت کی بورڈ سے بھی زیادہ ہے۔ مجھے زیادہ دلچسپی اس چیز میں ہے کہ اس طرح کے overlays بنانے کا کوئی آسان پراسس پتا لگ جائے تاکہ اپنی مرضی کے سٹکر بنائے جا سکیں۔
 

ابوشامل

محفلین
ڈاکٹر صاحب نے اچھی توجہ دلائی ہے پاکستان کے تمام شہروں میں ایسے کلیدی تختے دستیاب ہیں جن پر انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں (صوتی) کلید بھی درج ہیں۔ لیکن بات دراصل یہ ہے کہ کیونکہ یہ کلیدی تختنے مقامی طور پر تیار کردہ ہیں اس لیے ان کا معیار اتنا اعلی نہیں اور keys بھی جلد خراب ہو جاتی ہیں۔
علاوہ ازیں نبیل بھائی میرے ذہن میں ایک خیال کوندا ہے کہ مارکیٹ سے اسٹیکر کی خالیں شیٹیں خرید کر ان پر پرنٹ نکالے جا سکتے ہیں، یہ طریقہ میں نے کچھ عرصہ قبل سی ڈی کے لیے اختیار کیا تھا اور مارکیٹ سے سادہ اسٹیکر کی شیٹیں خرید کر اس پر پرنٹ آؤٹ نکالا اور پھر اسے سی ڈی پر چپکا دیا میرے خیال میں اچھے معیار کے اسٹیکر (جو laminated نہ ہوں) خرید کے اس پر کام کیا جا سکتا ہے۔
 

shahzadafzal

محفلین
ارے برادر آپ کی بورڈ کی اس سکریں شارٹ کا پرنٹ‌ آوٹ‌ لے کر سامنے میز یا دیوار پو لگا دیں بس

دوچار بار ٹائپ کریں‌ گے سب کچھ زبانی یاد ہو جائے گا!!!!!!!!

سٹکروں کے چکر میں‌کیوں‌ پڑ راہے ہو!!!!!!!!!!!
 
Top