اردو کا فقدان

زیک

مسافر
اردو سیارہ

اصل میں بہت سے بلاگر اردو اور انگریزی دونوں میں لکھتے ہیں۔ جو اردو بلاگر ورڈپریس یا موویبل ٹائپ استعمال کرتے ہیں وہ اپنی اردو کی علیحدہ فیڈ رکھ سکتے ہیں مگر بلاگر ڈاٹ کام والے یہ نہیں کر سکتے۔ آج کل ہم سوچ رہے ہیں کہ کس طرح اردو سیارہ کے پیچھے planet کی software میں تبدیلی کی جائے کہ انگریزی پوسٹ اس پر نہ آئے مگر یہ اتنا آسان نہیں کیونکہ مجھے python زبان نہیں آتی۔
 
اعتراض

ہمارے اردو دان دوست کو محفل میں خوش آمدید مگر کہا ہے نام کے ساتھ ساتھ اپنے دستخطوں کو بھی زبانِ اردو میں لے آئیں تو اچھا ہے ورنہ تو ایسے ہی لگتا ہے جیسے ہمارے ہاں “ کانگڑی “ کو پہلوان جی کہا جاتا ہے۔
 
جہانزیب

محفلین
میرے خیال میں تو بلاگر کے فیڈ میں سے صرف اردو پوسٹ کا فیڈ کو اردو سیارہ پر دکھانا ممکن نہیں جب تک کہ بلاگر والے بھی مہربانی کر کے زمرات شامل نا کر دیں۔۔
 
زیک

مسافر
قدیر احمد نے کہا:
زکریا میرا خیال ہے کہ جاواسکرپٹ ہی استعمال کرنا پڑے گا ، کچھ سوچیں

قدیر آپ جاواسکرپٹ کے دیوانے ہیں۔ مگر اردو سیارہ پر جا کر دیکھیں آپ کو کوئی انگریزی پوسٹ نظر آتی ہے۔ Python زندہ باد! Regular expressions زندہ باد!

جلد میں محفل کے متعلقہ فورم پر اپنی کارستانی کی تفصیلات لکھوں گا۔

اردوداں صاحب: آپ کی خواہش پوری ہوئی۔ اب ذرا رومن اردو اپنے دستخط سے گول کیجیئے۔
 
شعیب صفدر

محفلین
زکریا نے کہا:

خوب بہت خوب۔۔۔۔۔زکریا
 
نو دو گیارہ

جی مگرا لگتا ہے کہ اردو دان صاحب تو یہاں سے نو دو گیارہ ہوچکے ہیں اور ہم لوگ مفت میں اپنا سرکھارہےہیں۔ وسلام
 
سیفی

محفلین
سلام زکری بھائی

آپ کچھ اگر بارے Python کے ارشاد فرما دیں تو بندہ کے علم میں شاید کچھ اضافہ ہو جائے۔۔۔۔۔مزید برآں مختصر اس کا تقابلی جائزہ اگر دوسری پروگرامنگ زبانوں سے ہو جائے تو کیا بات ہے۔۔۔۔۔ :idea:
 
شعیب صفدر

محفلین
سیفی نے کہا:

میں بھی انتظار میں ہو آپ بھی انتظار کریں۔۔۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
زیادہ تفصیل تو زکریا فراہم کردیں گے، تھوڑا بہت میں بھی عرض کیے دیتا ہوں۔ Python پرل اور پی ایچ پی کی مانند ایک سکرپٹنگ لینگویج ہے اور اپنے کئی صلاحیتوں کی بنا پر ویب اپلیکیشنز کے لیے بھی بہت موزوں ہے۔ اس کے متعلق تھوڑی بہت تفصیل یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔ زکریا نے جو Regular Expressions ذکر کیا ہے تو یہ تقریباً تمام مشہور سکرپٹنگ لینگویجز کی سب سے طاقتور فیچر ہے اور میرے خیال میں یہ سیکھنے میں سب سے زیادہ دقت طلب ہے۔ یہ بات کہنے میں مضائقہ نہیں ہوگا کہ ویب پروگرامنگ میں مہارت کے لیے ریگولر ایکسپریشنز پر عبور ہونا ضروری ہے۔ اس پر بنیادی معلومات کے لیے ذیل کے روابط سے رجوع کیا جا سکتا ہے یا پھر گوگل پر بھی بہت معلومات ڈھونڈھی جا سکتی ہیں۔

A Tao of Regular Expressions
Regular Expression HOWTO
Regular Expressions - User guide
 
شعیب صفدر

محفلین
نبیل نے کہا:

شکریہ
 
زیک

مسافر
نبیل نے معلومات میرے سے بہتر انداز میں دے دی ہیں۔ پائتھن کے متعلق میرا علم محدود ہے۔ اردو سیارہ کے علاوہ میں نے اسے کبھی استعمال نہیں کیا۔ Regular expressions سے کچھ بہتر واقفیت ہے۔ یہ بہت اہم اور زبردست چیز ہے۔

اردو سیارہ سے انگریزی کی پوسٹس کو detect کرنے کے لئے میں نے آسان راستہ اختیار کیا۔ Regular expression کے ذریعہ پوسٹ میں انگریزی حروف (a-z) گن لئے۔ اس کے علاوہ پوسٹ کے تمام حروف گن لئے۔ اگر انگریزی حروف آدھے سے زیادہ ہوں تو پوسٹ انگریزی کی مانی جائے گی۔ یہ خیال رہے کہ تمام حروف میں اردو کے علاوہ نمبر اور کاما، فل سٹاپ وغیرہ بھی شامل ہیں۔

اس میں ایک مسئلہ تھا کہ html tags میں انگریزی حروف ہوتے ہیں۔ لہذا ایچ ٹی ایم ایل کو ختم کرنے کے لئے ایک اور regular expression لکھی جو باقی کسی کام سے پہلے چلتی ہے۔

میں نے اس سب میں shortcut استعمال کئے ہیں کیونکہ مجھے approximate کام کرنا تھا نہ کہ exact۔

Python Regular Expressions
Python String methods
 
اردوداں

محفلین
زکریا صاحب کا میں شکر گذار ہوں کہ انہوں نے اتنا وقت دیا۔
اور ہاں میں دستخط تبدیل کیے دیتا ہوں۔
افتخار راجہ صاحب میں غیر حاضر ضرور رہا لیکن غائب نہیں ہوا تھا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اردو دان، ویلکم بیک۔ آپ نے دستخط تبدیل کرنے کی بجائے انہیں ختم ہی کر دیا ہے۔ بہرحال امید کرتا ہوں کہ آپ یہاں آتے رہیں گے۔ ہمیں اردو کی ترویج کے لیے آپ جیسے صاحب علم لوگوں کے ساتھ کی ضرورت ہے۔
 
Top