اردو ڈیجیٹل لائبریری

رضا

معطل
وکیپیڈیا کا ربط درکار ہے۔
اس کو اپنی سائٹ پر اپ لوڈ کرنا چاہ رہے ہیں تاکہ اس پہ اپنی اردو ڈیجیٹل لائبریری بنا سکیں اردو محفل کی طرح۔
نبیل بھائی اس بارے میں گائیڈ کریں تو نوازش ہوگی۔
یہ بھی وضاحت سے بتا دیں کہ آپ نے لائبریری کیلئے وکیپیڈیا کا استعمال کیوں کیا؟
استعمال کا طریقہ بھی بتا دیں تو آسانی رہےگی۔

ایک اور سوال تھا ۔۔
"ذکر" (‍قرآنی اطلاقیہ) اگر آپ یا کوئی استعمال کررہے ہوں۔(میں نے تو اسے استعمال کیا اور بہت ہی مفید پایا۔)
اس کو ہم اپنی سائٹ پہ اپ لوڈ کر سکتے ہيں؟(یعنی سوفٹوئیر سائٹ پہ ہی کام کرے۔)
یا کوئی مناسب حل۔۔۔۔
اگر اسی طرح کے سوفٹوئیر میں لائبریری کو بنایا جائے تو میرا خیال ہے کہ زیادہ مفید رہے گا۔سرچ بہت اچھی کرتا ہے۔اس کے علاوہ اور بھی آپشنز ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
رضا، لائبریری پراجیکٹ کے لیے وکی سوفٹویر کا استعمال اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ اس میں ایک ہی مواد کو مختلف لوگ مدون کر سکتے ہیں اور اس میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ اس کے استعمال کا طریقہ مشکل نہیں ہے۔ کچھ ٹیوٹوریل ہم نے بھی وکی سائٹ پر شامل کیے ہیں اور مزید شامل کرنے کا ارادہ ہے۔ آپ چند روز انتظار کریں، میں میڈیا وکی اردو سپورٹ کے ساتھ ریلیز کر دوں گا۔
 
Top