اردو پیڈ میں ان پیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر

الف عین

لائبریرین
یہ ان پیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر کا چسپاں پیغام نہیں مل رہا ، کہاں منتقل ہو گیا؟
ان پیج کی بہت سی فائلوں کو اردو میں تبدیل کرنے پر (اور ظاہر ہے میں اردو صرف یونی کوڈ کو کہتا ہوں) ایک گڑبڑ تو سمجھ میں آتی ہے، ی اور ے کا فرق، جس کے بارے میں سمجھتا ہوں کہ ٹائپ کرنے والے جہاں بڑی ے کا تلفّظ آتا ہے، وہاں بڑی ے لکھتے ہیں، جیسے"میں" "میرا" "میلا" "کیسے" وغیرہ، جو تبدیل کرنے پر مےں، مےرا، مےلا اور کےسے بن جاتے ہیں۔ لیکن دو اور اہم مسئلے محض 'ء' اور 'ؤ' میں آتے ہیں۔ سنِ عیسوی کے لئے بھی اگر "ء' استعمال کیا جائے تو وہ "ئ" سے بدل جاتا ہے، 'ؤ' تو حرف واو کے علاوہ ایک الٹا سوالیہ نشان اور ایک ڈبّہ بن جاتا ہے۔ میں اردو یونی کوڈ سالیوشن زیادہ استعمال کرتا ہوں (جو شاید امانت علی گوہر صاحب کا ہے) لیکن ایس ایچ سافٹ کا یو سی 2.1 بھی اسی طرح کام کرتا ہے۔ کیا کوئی ایسا کنورٹر ہے جس میں یہ مسائل پیدا نہ ہوتے ہوں؟ اور جب نبیل اردو پیڈ میں یہ سپورٹ دو تو اس کا خیال رکھو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ انپیج ٹو یونیکوڈ کنورژن والا Sticky پیغام تو مجھے بھی نہیں مل رہا۔ عجیب بات ہے۔ اس کا سراغ لگانے کی کوشش کروں گا۔

یہاں صرف وضاحت کے لیے عرض کر رہا ہوں کہ ایسی کنورژن کی سپورٹ‌ اردو ویب پیڈ میں نہیں بلکہ ڈیسک ٹاپ اردو ایڈیٹر میں فراہم کی جائے گی۔
 
Top