اردو پورٹل سوفٹویر؟

نبیل

تکنیکی معاون
میں ایک مرتبہ پہلے بھی اس سلسلے میں پوسٹ کر چکا ہوں۔ میری تجویز یہ تھی کہ phpbb پر مبنی کسی ایک pre-modded پیک کا اردو ورژن تیار کیا جائے تاکہ کمیونٹی ویب سائٹس بنانے والوں کا کام آسان ہوجائے۔ phpbb پر مبنی کئی پیکج موجود ہیں جن میں پہلے سے لا تعداد موڈ شامل ہوتے ہیں۔ ہم نے اپنے پورٹل کے لیے دوسرا راستہ چنا تھا کہ ہم نے یہاں صرف اپنی ضرورت کے موڈ وقفے وقفے سے شامل کیے۔

میرے خیال میں ذیل کے دو phpbb پورٹل بہتر ہیں۔ ان میں سے کسی ایک پر کام کیا جا سکتا ہے:

IntegraMOD
phpbb plus

ان کے علاوہ بھی مجھے phpbb پر مبنی جن پورٹل سوفٹویر کا پتا چلتا جائے گا، میں اس کا ربط یہاں پوسٹ کرتا رہوں گا۔ ہم اس فورم میں IM Portal موڈ استعمال کر رہے ہیں جو کہ IntegraMOD میں بھی استعمال ہو رہا ہے۔

ان میں سے کسی پورٹل سوفٹویر کو یونیکوڈ کمپیٹبل بنانے کے لیے انہیں تبدیلیوں کی ضرورت ہوگی جو کہ اردو فورم سوفٹویر میں کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ویب پیڈ انٹگریشن اور لینگویج فائلوں کے ترجمے کا کام آتا ہے۔ ترجمے کا کام کچھ وقت طلب ہے۔ میں اس سلسلے میں مزید پوسٹ کرتا رہوں گا۔
 
Top