مبارکباد اردو ویب کی ہوسٹنگ کے لیے ہدف مکمل ہونے پر مبارکباد

شمشاد

لائبریرین
الحمد للہ اردو محفل کے لیے عطیہ کا جو ہدف تھا، وہ پورا ہو گیا۔

میں ان تمام اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس میں حصہ لیا۔
 
ماوراء

محفلین
گڈ۔ میری طرف سے بھی سب کا شکریہ۔

اور معذرت، اس بار میں کچھ نہیں دے سکی۔۔میرے حالات خراب چل رہے ہیں آجکل۔:noxxx:
 
نبیل

تکنیکی معاون
کوئی بات نہیں ماوراء۔ آپ ہمیشہ اپنا قیمتی وقت فورم کو بہتر اور دلچسپ بنانے کے لیے صرف کرتی رہی ہیں اور آپ نے ہمیشہ ڈونیشن کے لیے بھی کنٹریبیوٹ کیا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
گڈ۔ میری طرف سے بھی سب کا شکریہ۔

اور معذرت، اس بار میں کچھ نہیں دے سکی۔۔میرے حالات خراب چل رہے ہیں آجکل۔:noxxx:

او ہو، تمہارے لیے پھر دعا کرتے ہیں، اللہ کرئے تمہارے حالات اچھے ہو جائیں۔
ارے پھر کیا ہوا، نہیں دے سکی، اردو محفل کے لیے تمہاری دوسری کنٹریبیوشنز کیا کم ہیں۔
معافی مشکلہ یعنی کہ نو پرابلم۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
الحمد للہ اردو محفل کے لیے عطیہ کا جو ہدف تھا، وہ پورا ہو گیا۔

میں ان تمام اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس میں حصہ لیا۔

جزاک اللہ خیر شمشاد بھائی۔
میں بھی ان تمام دوستوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے اس مرتبہ اتنا بڑا ہدف اتنے کم وقت میں پورا کرنے میں ہمارے ساتھ فراخدلی سے تعاون کیا۔ اس سے نہ صرف آپ دوستوں کی اردو ویب اور محفل فورم سے محبت کا اظہار ہوتا ہے، بلکہ اس سے آپ کا ہماری اردو کی ترویج کی کاوشوں پر اعتماد کا اظہار بھی ہوتا ہے۔ اردو ویب اور محفل فورم انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج کا بہترین پلیٹ فارم ہے اور ہم انشاءاللہ اسے مزید بہتر بناتے رہیں گے۔ میں اس سلسلے میں شمشاد بھائی کا بھی خاص طور پر ممنون ہوں جن کی کوششوں سے ہی اصل میں اس مرتبہ ہوسٹنگ کے لیے رقم اکٹھی ہوئی ہے۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں شمشاد بھائی جیسے مخلص دوستوں کا ساتھ میسر آیا ہے۔ اللہ تعالی انہیں جزائے خیر عطا فرمائیں۔ آمین۔
 
بہت شکریہ نبیل بھائی۔ یہ سب اردو محفل سے محبت رکھنے والوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ میں تو بس گپ شپ ہی کرتا رہا ان کے ساتھ۔
 
فخرنوید

محفلین
575 ڈالر ہوسٹنگ کے مکمل ہونے پر مبارکباد

میری طرف سے تمام ڈونرز کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد قبول ہو۔
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم
الحمد اللہ یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی مہم کامیابی سے مکمل ہوگئی
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے بالا کے پیغامات کو اس تھریڈ میں علیحدہ کرکے ضروری اعلانات کے زمرہ میں منتقل کر دیا ہے۔ میری جانب سے ایک مرتبہ پھر تمام اراکین محفل کو ہوسٹنگ کے لیے رقم اکٹھی کرنے کا ہدف پورا ہونے پر دلی مبارکباد۔
 
میری طرف سے یہ سنگ میل عبور کرنے پر اہلیان محفل کو مبارکباد اور ڈونرز کو خصوصی مبارکباد

میں بھی اس دفعہ کچھ نہ دے سکا جس کی ایک وجہ یہ دیکھنا تھا کہ یہ ٹارگٹ کتنی جلدی پورا ہوتا ہے اور مجھے انتہائی خوشی ہے کہ میری توقع سے پہلے ہی پورا ہو گیا۔
 
طالوت

محفلین
چلیں اب جانے بھی دیں کسی نے دیا نہ دیا ، محبت میں دیا یا (نفرت میں تو کوئی دینے سے رہا ) ۔ اصل سرمایہ احباب کا وہ وقت ہے جو وہ اس محفل کو مثبت اور تعمیری انداز میں دیتے ہیں ۔
البتہ یہ بتائیں کہ یہ ہدف سال بھر کے لئیے ہے ؟
وسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
جی طالوت۔ اب اگلے سال جون تک کے ہوسٹنگ کے اخراجات کا بندوبست ہو گیا ہے۔
 
Top