ویب ڈیویلپمنٹ اردو ویب سائٹ بنانے کا تیسرا سانچہ

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
محترم دوستو!
یونی کوڈ اردو میں ویب سائٹ بنانے کا تیسرا سانچہ ( ٹمپلیٹ ) پیش خدمت ہے۔اصل میں یہ سانچہ اوپن سورس سے لیا گیا ہے اور اسے اردو کے قالب میں ڈھال کر آپ کی خدمت میں پیش کیا گیا ہے۔آپ اسے اپنی ویب سائٹ کے لئے مفت میں استمال کر سکتے ہیں۔

ٹمپلیٹ کو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اور اس سانچے ( ٹمپلیٹ ) کو اگر آپ اپنی ویب سائٹ کے لئے استمال کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ہمارے اس اردو ویب کے ڈاؤن لوڈ سیکشن سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

جزاک اللہ خیر
 
الف عین

لائبریرین
لیکن اوپیرا میں اس کے ہیڈنگ مفرد حروف بن جاتے ہیں۔ نارمل ٹیکسٹ اور روابط ہی درست ہیں۔ کچھ اسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ فائر فاکس اور آئ ای میں ٹھیک ہے۔ حالاں کہ میں اوپیرا 9 استعمال کرتا ہوں۔
 
الف عین

لائبریرین
ایک بات اور
بہتر ہو کہ ایک ٹیوٹوریل بھی دیا جائے۔ میں تو سی ایس ایس کے بارے میں انٹر نیٹ پر بہت کچھ پڑھنے کے بعد بھی اب تک نہیں سمجھ سکا کہ جب مزید ویب صفحات بنائے جائیں تو ان میں یہ ہیڈر وغیریہ کیوں نہیں آتا۔ پھر اس کا فائدہ؟؟؟ جب کہ یہ کہا جاتا ہے کہ یہ فریم اب ’فیشن‘ میں نہیں رہے۔ لیکن ان میں کم از کم یہ تو ممکن تھا کہ آپ کسی ربط پر کلک کریں تو ربط والا مضمون آپ کی مقررہ جگہ، صفحے کے بیچ مثال کے طور پر، کھلے۔
اور اگر آپ انڈیکس فائل کو کاپی اور پیسٹ کر کے ان کا متنی مواد بدل کر صفحات بنائیں تو یہ تو کسی طرح بھی ممکن ہے، پھر سی ایس ایس میں کیا خاص بات ہے۔ میرا ضعیف ذہن سمجھنے سے معذور ہے۔ اسی وجہ سے 'سمت' کے لئے اب تک کچھ نہیں کر سکا۔
 
پردیسی

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:

بھائی جی آپ کی بات بالکل درست ہے۔میں اس کو مانتا ہوں کہ اوپیرا میں ایسا ہوتا ہے۔مگر بھائی جی ایسا ہونا، ضروری نہیں کہ کسی ٹمپلیٹ کی خامی کی وجہ سے ہی ہو۔مگر میں اس بات کو بھی تسلیم کرتا ہوں کہ ٹمپلیٹ کی خامی کی وجہ سے ہو بھی سکتا ہے۔
اصل میں اوپیرا براؤزر میں اپنی کچھ سہولیات ہیں جو انہوں نے user کی سہولت کی خاطر دی ہوئی ہیں۔
مثلاً ہم اسی ٹمپلیٹ کو لیتے ہیں اوپیرا براؤزر میں اس کی ہیڈنگ کے الفاظ ٹوٹے ٹوٹے نظر آتے ہیں مگر متن سہی نظر آتا ہے۔
اب اوپیرا براؤزر قاری کو یہ سہولت بھی دیتا ہے کہ وہ اسے کیسے دیکھنا پسند کرتا ہے۔

آئیے ہم اس ٹمپلیٹ کو اوپیرا میں ہر طرح سے سہی دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

بھائی جی آپ اوپر مینو بار میں View میں جائیں۔

پھر آپ zoom میں جائیں

اب آپ یہاں سے اپنی دیکھنے کی تحریر کو 90% یا 80% یا 50% پر رکھئے۔یعنی جہاں آپ کو سہولت ہو
انشااللہ مجھے امید ہے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

جزاک اللہ
 
پردیسی

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
ایک بات اور
بہتر ہو کہ ایک ٹیوٹوریل بھی دیا جائے۔ میں تو سی ایس ایس کے بارے میں انٹر نیٹ پر بہت کچھ پڑھنے کے بعد بھی اب تک نہیں سمجھ سکا کہ جب مزید ویب صفحات بنائے جائیں تو ان میں یہ ہیڈر وغیریہ کیوں نہیں آتا۔ پھر اس کا فائدہ؟؟؟ جب کہ یہ کہا جاتا ہے کہ یہ فریم اب ’فیشن‘ میں نہیں رہے۔ لیکن ان میں کم از کم یہ تو ممکن تھا کہ آپ کسی ربط پر کلک کریں تو ربط والا مضمون آپ کی مقررہ جگہ، صفحے کے بیچ مثال کے طور پر، کھلے۔
اور اگر آپ انڈیکس فائل کو کاپی اور پیسٹ کر کے ان کا متنی مواد بدل کر صفحات بنائیں تو یہ تو کسی طرح بھی ممکن ہے، پھر سی ایس ایس میں کیا خاص بات ہے۔ میرا ضعیف ذہن سمجھنے سے معذور ہے۔ اسی وجہ سے 'سمت' کے لئے اب تک کچھ نہیں کر سکا۔

السلام علیکم
بھائی جی آپ کی یہ تحریر پڑھ کر واقع میں مجھے اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ میری نااہلی ہے کہ اب تک اس پر میں ایک جامع مضمون کیوں نہیں لکھ پایا تاکہ تھوڑا ویب سائٹ کو جاننے والا بھی آسانی سے اپنی ایک مکمل ویب سائٹ بنا پائے۔
بھائی جی انشااللہ اسی ہفتہ کو میں کوشش کروں گا کہ اس پر تفصیلی روشنی ڈالی جا سکے اور اگر جامع نہیں تو کچھ نہ کچھ اس پر ضرور لکھوں۔

جزاک اللہ
 
الف عین

لائبریرین
ابھی میں نے چیک کیا۔ 90 فیصد میں درست دکھائی دیتا ہے
اور اگر ٹیوٹوریل بھی دے دو تو پیشگی شکریہ۔
 
پردیسی بھائي : میں اس سلسلے میں آپ کا بہت شکر گزار ہوں ۔ لیکن آپ کوئی ایسا اردو کا ٹیم پلیٹ بتائیں جو ورڈ پریس پر کام دے سکے اور یہ بھی بتائیں کہ کیا ہم یہ ٹیم پلیٹ ان بلاگز سائیٹ میں بھی انسٹال کر سکتے ہیں جو ورڈ پریس ڈاٹ کام پر موجود ہیں ۔

یہ میرا بلاگ ، ورڈ پریس ڈاٹ کام پر موجود ہے ۔

http://urdublog.wordpress.com/

کیا میں اس بلاگ میں یہ ٹیمپلیٹ انسٹال کر سکتا ہوں ؟

اگر پردیسی بھائي کے علاوہ کوئي اور صاحب بھی اس کے بارے میں جانتے ہیں تو مجھے ضرور بتائیے ۔
 
دوست

محفلین
شمیل بلاگر کے لیے الگ سے مفت سانچے دستیاب ہیں۔ یہ مشکل سے ہی استعمال ہوگا وہاں۔ اور ورڈ پریس کا بھی شاید یہی حال ہو۔
 
زیک

مسافر
شمیل ورڈپریس ڈاٹ کام پر آپ اپنی مرضی کا ٹمپلیٹ نہیں لگا سکتے۔ ان کے دیئے گئے میں ایک منتخب کرنا پڑتا ہے۔
 
پردیسی

محفلین
السلام علیکم
شمیل بھائی جیسا کہ ذکریا بھائی نے کہا ہے وہ ٹھیک بات ہے۔
آپ کا یہ والا ٹمپلیٹ بھی خوبصورت ہے میں خود بھی یہی استمال کر رہا ہوں۔آپ بس اپنی تصویروں کی چوڑائی اگر کم کر لیں تو اس کی سائیڈ بار اپنی جگہ پر واپس آ جائے گی۔یہ صرف آپ کی تصویروں کی چوڑائی زیادہ ہونے کی وجہ سے خراب ہو گیا ہے۔

جزاک اللہ
 
Top