اردو وکی پر لائبریری اور اس کے ذیلی زمرہ جات بنا دیں

دوست

محفلین
میں نے زاویہ کی پروف ریڈنگ شروع کی ہے اب چاہتا ہوں کہ اسے وکی پر ہی رکھا جائے براہ راست دونوں کام ساتھ ساتھ ہوتے جائیں تو کوئی اللہ کا بندہ وہاں لائبریری اور اس کے ذیلی زمرے بنا دے ڈھیر سارے نہیں صرف بڑے بڑے۔ میرا خیال ہے وہ کافی رہیں گے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
زکریا بھائی سے کہ دیتے ہیں۔ کیونکہ وہ زمرہ جات کی تعداد کم کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ وہ بہتر بتا سکیں گے اس بارے میں۔ یا پھر استادٍ محترم یا سیدہ شگفتہ صاحبہ سے پوچھ لیتے ہیں۔
بےبی ہاتھی
 

زیک

مسافر
مجھے دو تین دن کی مہلت دیں۔ پھر ایک باقاعدہ effort لائبریری کو منتقل کرنے کی شروع کرتے ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

بوجوہ مجھے وقت نہیں مل پا رہا کہ وکی کو صحیح معنوں میں دیکھ اور سمجھ سکوں اس لئے یہیں ایک سوال کی اجازت چاہوں گی ، اگر میں بھول نہیں رہی تو نبیل بھائی نے کسی ایک جگہ اُردو محفل کے پوسٹ پیج اور وکی پر پوسٹ کے طریقہ میں فرق کا ذکر کیا ہے۔ یہاں محفل کے پوسٹ پیج پر موجود سہولتیں مطلب و مفہوم بیان کرنے میں بہت مددگار ہیں اور یہاں لکھنے میں بہت سہولت رہتی ہے ۔ وکی پر کیا صورت ہے یا ہوگی ؟

شکریہ
 

دوست

محفلین
اوکھا کام ہے جی وکی پر کام کرنا۔ سمجھ ہی نہیں‌ آتی کہ کدھر جائیں۔
پتہ نہیں کس پاگل دے پتر نے اتنا اوکھا سافٹویر بنا دیا ہم جیسے معصوموں کے لیے :evil:
ہمیں تو پی ایچ پی بی بی ہی بھائے ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، یار معاف کر دو جو میں نے وکی کو فورم میں شامل کر دیا۔ :( :cry:

آپ لوگ فکر نہ کریں ہم وکی پر کونٹینٹ پبلش کرنے کے بارے میں جلد ہی گائیڈ لائنز پیش کریں گے۔

وکی پر کوئی صفحہ ایڈٹ کرنا فورم کی نسبت زیادہ آسان ہے اور اس کی افادیت اس سے کہیں زیادہ۔ ہم آپ لوگوں کے لیے اس کام کو ہرگز مشکل نہیں بنائیں گے، آپ بے فکر رہیں۔
 

دوست

محفلین
:lol:
آپ تو اداس ہی ہوگئے ہم اتنے بھی معصوم نہیں۔ :twisted:
آپ کو اندازہ نہیں ہوا تھا یہ دیکھ کر :wink:
 

آصف

محفلین
وکی اصل میں اتنا مشکل نہیں جتنا دیکھنے میں لگتا ہے۔ اور دوسرا اس میں اجتماعی کام کرنا بھی بہت آسان ہے۔ آپ لوگ کوشش تو کریں۔ دوست! زمرہ جات بھی آپ خود ہی بنا سکتے ہیں۔

نبیل نے کسی دوسرے مراسلے میں وکا وکی کی جگہ میڈیا وکی بھی استعمال کرنے کی بات کی تھی۔ کیا اس پر کچھ پیش رفت ہوئی تھی؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
آصف، میڈیا وکی پر بھی بات ہو چکی ہے۔ اس وقت اتفاق رائے اس پر ہے کہ فی الوقت وکاوکی ہماری ضروریات کے لیے کافی ہے۔ میڈیا وکی کا استعمال ہم لانگ ٹرم گول کے طور پر سوچ سکتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
جی بنا تو خود بھی سکتا ہوں مگر آن لائن رہ کر ایسا کام کرنا بہت کھلتا ہے۔ کافی سارا وقت چاہیے اس کام کے لیے اور آج کل میں‌پڑھاکو بنا ہوا ہوں اس لیے وقت کی کمی ہے چونکہ ڈیٹ شیٹ‌ بھی مورخہ 2 تاریخ سے آچکی ہے جس کے مطابق میرے امتحان 21 جون سے شروع ہوکی 11 جولائی تک جاری رہنے ہیں۔
دعا کیجیے گا۔ :arrow: :arrow: :arrow:
 

دوست

محفلین
شکریہ شکریہ۔
دھاگہ کس نام سے ہے اور کام کیا شروع کردیا۔
ویسے کام برا تو نہیں۔ :wink:
 
Top