اردو نستعلیق فونٹ

راشداحمد

محفلین
[FONT=tahoma, sans-serif]گزارش ہے کہ جیساکہ آپ لوگوں کے علم میں ہے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مشہور کمپنیاں مثلاً ایپل،گوگل اور مائیکروسوفٹ وغیرہ اپنے gadgets کے default fonts میں نستعلیق اردوفونٹ کے بجائے نسخ اردو فونٹ دے رہے ہیں جو کہ اردو کا اصل فونٹ نہیں ہے۔ہمیں ایک لائحہ عمل کے ذریعہ گاہے بگاہے مسلسل ان کمپنیز کو اس طرف توجہ دلانی چاہئے تاآنکہ یہ نستعلیق فونٹ کو رائج کریں۔[/FONT]
[FONT=tahoma, sans-serif]یہ ادارے بنیادی طور پر اپنے کمپیوٹر اور موبائلز کے لئے جو آپریٹنگ سسٹم استعمال کر رہے ہیں اس میں ابھی تک انہوں نے اردو کا نستعلیق فونٹ شامل نہیں کیا۔اس لئے نستعلیق فونٹ کے استعمال کے لئے ضروری ہے کہ یا تو دیگر کمپنیوں کے بنائے گئے فونٹس انسٹال کئے جائیں یا پھر نسخ فونٹ کا ستعمال کیا جائے۔اگر یہ کمپنیاں اپنے ڈیفالٹ فونٹ میں نستعلیق کو شامل کر لیں گے تو پھر سرچ وغیرہ میں اور اردو کو آن لائن پرھنے میں بہت زیادہ بہتری آجائے گی۔[/FONT]
[FONT=tahoma, sans-serif]اس حوالہ سے ہمیں ایک مہم کے ذریعہ ان کمپنیز سے رابطہ کرکے انہیں نستعلیق فونٹ کو رواج دینے کی طرف توجہ دلانی چاہئے۔
ہم سب اگر اس طرف توجہ کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ لوگ اس طرف متوجہ نہ ہوں۔
اس سلسلہ میں خطوط اور ایڈریسز وغیرہ میں مہیا کروں گا آپ لوگ یہ زحمت کریں کہ انہیں ای میلز کریں۔
شکریہ
آپ کی آراء کا انتظار ہے
راشد
[/FONT]
 
مائیکروسوفٹ کا نستعلیق فونٹ اردو ٹائپسیٹنگ کے نام سے موجود ہے.
گوگل نوٹو نستعلیق پر کام کر رہا ہے. ابھی تک شاید مکمل سیٹسفائی نہیں ہوئے اس لئے اس کو اینڈرائڈ کے ساتھ پیکج نہیں کیا ہے.
ایپل کا مجھے نہیں معلوم، کہیں سنا تھا کہ ان کا بھی پراجیکٹ چل رہا ہے. مگر مجھے معلومات نہیں.
 

راشداحمد

محفلین
تابش بھائی ذرا مزید وضاحت فرمادیں کہ اردو ٹائپسیٹنگ کہاں موجود ہے؟
نوٹو نستعلیق سے کیا مراد ہے؟
ایپل نے گزشتہ سال انہی دنوں میں آئی او ایس بیٹا ورژن میں نستعلیق فونٹ متعارف کروایا تھا پھر اصل سے نکال دیا
 
ونڈوز کا اردو پیک انسٹال کریں تو اردو ٹائپ سیٹنگ فونٹ انسٹال ہو جاتا ہے.
ونڈوز فون کا نہیں معلوم
نوٹو نستعلیق گوگل کا نستعلیق فونٹ ہے.
 

طالب سحر

محفلین
اس حوالہ سے ہمیں ایک مہم کے ذریعہ ان کمپنیز سے رابطہ کرکے انہیں نستعلیق فونٹ کو رواج دینے کی طرف توجہ دلانی چاہئے۔
آپ کے جذبے کی قدر کرتا ہوں۔ اس سلسلے میں ایک تجویز یہ ہے کہ رابطے کاری اور وکالت کے سلسلے میں جولوگ پہلے کام کر چکے ہیں، اُن کے کام کا ایک جائزہ لے لیجیے۔ یہ دو نام اہم ہیں: علی اعتراض، اور مدثر عظیمی ۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن افسوس یہ ہے کہ اردو ٹائپ سیٹنگ کو مائکرو سافٹ نے بھی اردو کے ساتھ مربوط نہیں کیا۔ جیسے زبان ہندی سلیکٹ کرتے ہی فانٹ منگل سامنے آ جاتا ہے، ایسے اردو کومنتخب کرنے پر اردو ٹائپ سیٹنگ آنا چاہئے تھا، لیکن افسوس کہ نہیں آتا۔
 

arifkarim

معطل
لیکن افسوس یہ ہے کہ اردو ٹائپ سیٹنگ کو مائکرو سافٹ نے بھی اردو کے ساتھ مربوط نہیں کیا۔ جیسے زبان ہندی سلیکٹ کرتے ہی فانٹ منگل سامنے آ جاتا ہے، ایسے اردو کومنتخب کرنے پر اردو ٹائپ سیٹنگ آنا چاہئے تھا، لیکن افسوس کہ نہیں آتا۔
یہ شائد مائکروسافٹ کی غلطی نہیں ہے۔ فانٹ میکرز زبان فانٹ کے اندر ڈیفائن کرتے ہیں۔ میں نے تجربتاً ایک عربی فانٹ میں سے عربی زبان کا ٹیگ ڈیلیٹ کیا تو مائکروسافٹ اس سے عربی لکھنا ہی بھول گیا۔
 
Top