اردو مقامیانے میں باہمی تعاون کی ضرورت

دوست

محفلین
نبیل بھائی نے کل جملہ کا اردو ورژن پیش کرہی دیا جو کہ ابھی نامکمل سہی پھر بھی اچھا لگ رہا ہے۔
اس دوران مجھے جو چیز محسوس ہوئی وہ یہ تھی کہ ابھی تک اس سلسلے میں باہمی تعاون کے ذریعے کام کرنے کا فقدان ہے۔لائبریری ٹیم میں اب ماشاءاللہ یہ سپرٹ آگئی ہے کہ وہ ایک کتاب کو بانٹ لیتے ہیں جیسا کہ علی پور کا ایلی کے ساتھ ہوا۔ اگرچہ وہ ابھی زیر تکمیل ہے(میرے جیسے سست لوگوں کی وجہ سے)۔یہاں تعاون سے کیا مراد ہے؟
نبیل بھائی کی خصوصیت اردو محفل پر جو میرے علم میں ہے کہ وہ اردو نوٹ پیڈ کے خالق، موجد جو بھی سمجھ لیں ہیں۔ دوسرے سافٹویرز کو بدلنا اور اردو کے قالب میں‌ ڈھالنا ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ زکریا بھائی سافٹویر پیکج کی عمومی دیکھ بھال کی ذمہ داری اکثر نبھاتے ہوئے پائے گئے ہیں۔ اور بسس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چونکہ باقی احباب ملے جلے کام سرانجام دیتے ہیں جن میں یہ ناچیز بھی شامل ہے۔ عرض یہ تھی کہ اگر کسی سافٹویر کو مقامیانا ہو اور عمومًا وہ ویب پر مشتمل سافٹویر ہی ہوتا ہے تو کام کو تقسیم کرلیا جائے۔ جیسا کہ اگر جملہ کو اردوانے کے لیے تقسیم کیا جاتا تو کچھ اس طرح کی صورت حال ہوتی::
نبیل بھائی کو اس میں اردو لکھنے کی سہولت میسر کرنے کی ذمہ دازی سونپی جاتی۔زکریا بھائی اگر کام کرنا پسند کرتے تو وہ اس کی سٹائل شیٹ وغیرہ میں تبدیلیاں‌کرتے اور اصطلاحات کے تراجم اردو ترجمہ ٹیم کے اراکین کو سونپی جاسکتی تھی۔
اس طرح میرا خیال ہے یہ کام جلد مکمل ہوجاتا۔ اگرچہ مکمل اب بھی ہوگیا ہے تاہم مل جل کر کام میں برکت ہوتی ہے(وغیرہ وغیرہ۔۔)۔
اس لیے میری عرض ہے کہ اگلی بار جب کوئی سافٹویر مقامیانا مقصود ہو تو اس کے ٹوٹے کرلیے جائیں اور متوازی عمل کاری کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اس مکمل کیا جائے۔
آپ کی کیا آراء ہیں؟؟
 

عاصم ملک

محفلین
دوست بھائی آپ نے بہت اچھی رائے دی ہے واقعئی مل جل کر کام کرنے میں برکت ہوتی ہے اور ٹیم ورک میں تو کام کرنے کا اپنا ہی مزا ہے،کام بھی جلدی ہو جاتا ہے اور وقت بھی بہت کم لگتا ہے۔لیکن ٹیم ورک کے لئے سب ممبرز کا کام کے متعلق جاننا ضروری ہے اب ہم جیسے بھی ہیں جنھیں سرے سے ہی کچھ نہیں پتا، ہم بجائے مدر کرنےکے الٹا جوجھ بنیں گے،لیکن اگر آپ سب بھائیوں کی نگرانی اور مدد رہی تو ہم بھی کچھ نہ کچھ کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
نبیل بھائی اور اردو محفل کوجملہ کا اردو ورژن پیش کرنے پر مبارک باد۔
 
Top