اٹھارہویں سالگرہ اردو محفل کے حوالے سے آپ کی خواہش

جاسمن

لائبریرین
ویسے نبیل کو چاہیے کہ ایک دن کے لیے ہی سہی، ایسی معصوم معصوم خواہشات پوری کر دیں۔ سالگرہ پہ ہمیں بھی کوئی تحفہ ملنا چاہیے ناں!!!:):):)
 

جاسمن

لائبریرین
IMG-20230714-075214.jpg

بھلا پہلے والا کیا تھا؟
کبھی کبھار؟
 

علی وقار

محفلین
کاش میں بھی زیک کی طرح اپنے نام کے نیچے "محفلین" یا " مدیر" کی جگہ جب بھی جو بھی جی چاہتا، لکھ سکتی!!!
یہ سہولت تو ویسے پچھلے ورژن میں موجود تھی، موڈ کے حساب سے کئی آپشن دستیاب تھے۔ آپ اوتار میں تصویری صورت میں لکھ لیا کریں، یہ آپشن تو آپ کے پاس ایک لحاظ سے اب بھی موجود ہے۔
 

علی وقار

محفلین
اردو محفل کے حوالے سے میری خواہش ڈارک تھیم کے آپشن کے موجود ہونے کی ہے جو کہ بدقسمتی سے دستیاب نہیں ہے۔ اس کا ایک اور حل بتا دیا جاتا ہے کہ براؤزر سے کوئی ایکسٹیشن ڈال لی جائے مگر میں بوجوہ ایسا نہیں کر سکتا۔
 

La Alma

لائبریرین
مانا کہ یہ اردو کی محفل ہے لیکن میری خواہش ہے کہ انگریزی کو تھوڑی سی توSpace دے دیں ۔
دو لفظوں کے درمیان بیچاری انگلش کے لیے ذرا سی خالی جگہ چھوڑ دیں۔😊
 
میری تمنا ہے کہ جب اُردُو ٹیکسٹ باکس کھولیں تو اُس میں اُردُوٹیکسٹ لکھنے کے وہ تمام آپشنس موجود ہوں جو ایم ایس ورڈ میں ملتے ہیں۔مجھے یقین ہے کہ اِس ویب سائٹ کے تکنیکی معاونین و ماہرین اِس جستجومیں سرگرداں ہوں گے اور ایک دن یا کسی شام یہ تمنا پوری ہوجائے گی ، انشاء اللہ العزیز الحکیم۔
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک گانا تھا امیتابھ کا۔ وہ گانے میں بچوں کو کہانی سنا رہا ہوتا ہے۔۔۔ بچے کہتے ہیں پھر کیا ہوا۔ وہ کہتا پھر میں مر گیا۔۔۔
ایک بچہ کہتا ہے۔۔۔ مگر آپ تو زندہ ہیں۔
امیتابھ کہتا ہے۔ یہ جینا بھی کوئی جینا ہے میرے للو
 

سیما علی

لائبریرین
اب تو یہی خواہش ہے کہ محفل بند ہو جائے
ایسا تو نہ کہیں اتنے اچھے اچھے لوگ کہاں سے لائیں گے ۔۔۔اکبر اعظم کے نورتن تو قصۂ پارینہ ہوئے ۔۔اب اردو محفل کے نو رتن ۔۔۔موتیوں کی طرح ایک لڑی میں پروئے ہیں ۔۔اور اردو کی محفل ہے جو صرف ادب و آداب اور محبت سکھا رہے ہیں۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
ایسا تو نہ کہیں اتنے اچھے اچھے لوگ کہاں سے لائیں گے ۔۔۔اکبر اعظم کے نورتن تو قصۂ پارینہ ہوئے ۔۔اب اردو محفل کے نو رتن ۔۔۔موتیوں کی طرح ایک لڑی میں پروئئے ہیں ۔۔اور اردو کی محفل جو صرف ادب و آداب اور محبت سکھاتے ہیں۔۔۔۔
اپنی اس لڑی کا ہی حوالہ دے سکتا ہوں۔
 
Top