اردو محفل کا مشاعرہ برائے ۲۰۱۲ء ( تبصرہ جات کی لڑی)

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اب جہاں دیکھوں نظر آتے ہیں میخانے وہاں
شہر میں بس عشق کے بیمار رہتے تھے یہاں
کچھ تو ایسے جن کی کوئی مثل بھی ملتی نہ تھی
کچھ مرے جیسے بہت بے کار رہتے تھے یہاں

بہت خوب خرم شہزاد خرم بھیا
آپ کو اتنی پیاری غزل پہ بہت سی داد:)
جزاک اللہ عزت افزائی کا بہت شکریہ
 
برگ حنا

محفلین
عجب زخم الفت نے مجھ کو دیے ہیں
میں زخموں پہ مرہم لگانے لگا ہوں

محمد بلال اعظم
ایک اچھی سے نوازنے پر آپکا بہت شکریہ بھیا
مندرجہ بالا شعر تو بے حد پسند آیا ہمیں، اس لیے اس شعر پر خصوصی داد پیش کرتی ہوں
 
برگ حنا

محفلین
فراغت کیسی ہوتی ہے؟؟
فراغت جب بھی ملتی ہے،
خوشی سے جھوم جاتا ہوں،
طَرَب کے نغمے گاتا ہوں،
ہزاروں کام ہوتے ہیں،
جنہیں عرصے سے کرنا ہو،
مگر جو وقت نہ ملنے پہ اکثر چھوڑ دیتا ہوں،
فراغت جب بھی ملتی ہے،
بس اک یلغار ہوتی ہے،
وہ سارے کام جو میں نے،
ادھورے چھوڑے ہوتے ہیں،
مجھے سب یاد آتے ہیں،
فراغت میں بھی اکثر پھر،
بہت مصروف ہوتا ہوں،
مگر پھر تھک کے میں بستر پہ اپنے بیٹھ جاتا ہوں،
تذبذب اور تھکن سے پھر،
بہت مجبور ہو کر تب،
وہ سارے کام میں یکبارگی میں چھوڑ دیتا ہوں!!!

محمد امین بھیا یہ تو ہمیں اپنی روداد لگی بالکل
بہت خوب ۔ ۔
بہت لاجواب ۔ ۔
ڈھیر ساری داد آپ کی خدمت میں حاضر ہے ۔ ۔:)
 
برگ حنا

محفلین
یہ صحرا کا بستر، وہ چھت آسماں کی
فلک کی نوازش کا پیکر بنا ہوں

بہت اچھے واہ ۔ ۔
ذیشان بھیا ہماری طرف سے داد حاضر ہے
 
برگ حنا

محفلین
ترا در چھوڑ دیتا ہوں، مگر اتنی دعا کرنا
مرا احساس مر جاٴے، یا میں پتھر کا ہو جاوں
محمد اظہر نذیر
کیا ہی بہترین کلام سے نوازا ہے آپ نے جناب ۔ ۔
بہت ہی خوب ۔ ۔ ۔

ترا در چھوڑ دیتا ہوں، مگر اتنی دعا کرنا
مرا احساس مر جاٴے، یا میں پتھر کا ہو جاوں

اور اس شعر کی تو مثال نہیں ، بے حد پسند آیا یہ شعر جناب
آپ کی خدمت میں بہت ساری داد پیش کرتی ہوں جناب:)
 
بہت شکریہ، بڑی نوازش محترمہ
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
عجب زخم الفت نے مجھ کو دیے ہیں
میں زخموں پہ مرہم لگانے لگا ہوں

محمد بلال اعظم
ایک اچھی سے نوازنے پر آپکا بہت شکریہ بھیا
مندرجہ بالا شعر تو بے حد پسند آیا ہمیں، اس لیے اس شعر پر خصوصی داد پیش کرتی ہوں

بہت بہت شکریہ آپ کا برگِ حنا باجی۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ترا در چھوڑ دیتا ہوں، مگر اتنی دعا کرنا
مرا احساس مر جاٴے، یا میں پتھر کا ہو جاوں
یقیناً ترک کردوں گا میں یوں آشفتہ سر پھرنا
مگر یہ تب ہی ممکن ہے کہ میں اظہر کا ہوجاؤں

ویسے تو پوری غزل ہی لا جواب ہے،
مگر مجھے خاص طور پہ یہ دو اشعار زیادہ پسند آئے ہیں۔
داد قبول کیجیے۔
 
سید ذیشان

محفلین
Top