مبارکباد اردو محفل پہ 10 سال مکمل

یاز

محفلین
محترم احباب السلام علیکم
آج یعنی مؤرخہ 23 مارچ کی تاریخ یومِ پاکستان اور بھگت سنگھ کی برسی کے علاوہ بھی تھوڑی سی اہمیت کی حامل ہے۔ وہ کچھ یوں کہ 10 سال قبل 23 مارچ 2008 کو ہم نے اردو محفل پہ قدمِ رنجہ وغیرہ رکھا تھا۔ تو آج ہمیں شریکِ محفل ہوئے ایک عشرہ بیت چکا۔ میرے خیال سے یہ ایک طویل عرصہ ہے۔ امید اور دعا ہے کہ ایسے مزید عشرے وغیرہ بھی اسی فورم اور فورم کے سب احباب کے ساتھ گزریں گے۔

IMG_20180323_041042.jpg



IMG_20180323_041129.jpg
 
دس سال مکمل ہونے پر بہت بہت مبارک ہو یاز
بہت کچھ سیکھنے کو ملے آپ سے یاز اللہ تعالٰی آپ کو یوں ہی اردو کی خدمت کرنے کا موقع دیتا رہے، اور اردو محفل کے ساتھ اس آپ کے پیار اور ساتھ کو اور بھی مستحکم کرے
 

لاریب مرزا

محفلین
ارے واہ!! آپ کو دس سال ہو گئے اردو محفل میں، بہت خوشی کی بات ہے۔ خوب سیریں کرتے رہیں اور روداد شریک محفل کرتے رہیں۔ بہت بہت مبارک ہو۔ :)
 

جاسمن

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو۔
آپ کی بزلہ سنجی اور حاضر جوابی سے سجی پوسٹ محفل کے حسن میں اضافہ تو ہیں ہی۔۔۔۔۔ہمارے لئے شفگتگی مہیا کرنے کا عظیم کام بھی کرتی ہیں۔
اللہ آپ کو دونوں جہانوں میں خوش رکھے۔ایمان کی دولت کے ساتھ صحت کامل اور آسانیاں عطا فرمائے۔آمین!
 

فہد اشرف

محفلین
یاز بھائی آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔
ان دس سالوں کا حساب تو دیں کہ شروعاتی سال کیسے گزرے، کبھی لمبے عرصے تک غیر حاضر بھی رہے؟ ان دس سالوں میں کس سال کو محفل کا سنہرا سال کہیں گے وغیرہ
 

فرقان احمد

محفلین
یاز بھیا! مبارک باد قبول فرمائیں۔ دس سال تو خاصا طویل وقت ہوتا ہے۔ فہد کے سوالات کے جواب بھی عنایت فرمائیے گا۔
 
یاز بھائی آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔
ان دس سالوں کا حساب تو دیں کہ شروعاتی سال کیسے گزرے، کبھی لمبے عرصے تک غیر حاضر بھی رہے؟ ان دس سالوں میں کس سال کو محفل کا سنہرا سال کہیں گے وغیرہ
لمبے عرصے تک غائب کی بات کرتے ہو فہد میاں وی تو ایکٹو ہی ایک لمبے عرصے بعد ہوئے ہیں :)
 
Top