اردو محفل فورم کی صرف ایک ’’ اچھی اور بری ‘‘ بات بتائیں۔

فاروقی

معطل
اچھی بات::::اچھے دوست ملتے ہیں یہاں سے.........

بری بات:::::منتظمین انسان نہیں ہیں کیا .......منتظمین سے معذرت
 
طالوت

محفلین
غیر جانبدار معلوماتی فورم ہے جہاں ہمیں بھی دل کے پھپھولے پھوڑنے میں آسانی رہتی ہے
کبھی کبھی منتظمین کی چھری بلا کسی تفریق (ظالم و مظلوم) کے گلے کاٹتی چلی جاتی ہے
وسلام
 
محسن حجازی

محفلین
منتظمین ایسے نہ ہوتے جیسے کہ ہیں تو شاید محفل بھی ایسی نہ ہوتی جیسی ہے۔
اب محفل کا تاثر ایک سنجیدہ فورم کا ہے اور محفل کا مستقبل بھی آنے والے منتظمین پر منحصر ہے کہ کس قسم اور مزاج کے لوگ نامزد کیے جاتے ہیں۔میں آئندہ پندرہ بیس سال کے تناظر میں بات کر رہا ہوں۔
 
وجی

لائبریرین
اچھی بات ۔۔۔۔۔۔۔ کہ اردو کمپیوٹینگ کے بارے میں کافی کچھ سیکھنے کو ملا اور دوست بھی ملے

بری بات ۔۔۔۔۔دھاگے کافی پھیلائے ہوئے ہیں اور بلاوجہ کا حصے بنے ہوئے ہیں
 
مغزل

محفلین
ہممم ۔۔۔۔۔ اب میں بھی تو کہوں !!

برائی :: اس ایک سال کے عرصے میں برائی نہیں تلاش کرپایا
( دو ایک دوستوں نے جسے برائی میں شمار کیا ہے اور منتظمین کے فرائضِ منصبی ہیں )

اچھائی : یہ ہے ک کہ میں دوبارہ پڑھنے کی طرف راغب ہوا
تحمل مزاجی کا جدول بہتر ہوتاجارہا ہے ۔۔سال بھر میں وہ کچھ سیکھنے کو ملا جو 28 سال میں
نہیں ملا۔۔۔۔۔۔ اور سب سے بڑھ کریہ کہ یہاں وہ دوست میسر آئے جو ۔۔عام زندگی میں کبھی
خواب میں نہ بھٹکیں۔۔ اور اس سے بڑی بات یہ کے مجھے ’’ اپنی غلطی قبول کرنے کا حوصلہ عطا ہوا‘‘
پھر یہ کہ فروغِ اردو و اردو رسم الخط کے میدان میں جو کام یہاں ہورہا ہے وہ کہیں نہیں ہورہا۔۔

والسلام
 
تعبیر

:eek::eek::eek: یہ صرف ایک اچھائی ہے

میں بھی جلد جواب لکھونگی انشاءاللہ :)
 
شمشاد

لائبریرین
بہت سی اچھائیاں ہیں، بلکہ اچھائیاں ہی اچھائیاں ہیں۔ سب سے بڑی بات کہ اردو کی ترویج و اشاعت میں اردو محفل کا اہم کردار ہے۔

بری بات : ایسا بُرا چسکا ہے کہ " اس کو چھٹی نہ ملی جس نے سبق یاد کیا"
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

صرف ایک اچھی بات کی قید کیوں رکھی مغل بھائی ۔ بہر حال مجھے اردو محفل کی بہت سی باتیں بہت پسند ہیں جیسے یہاں پر تمام تعمیری پراجیکٹس اور ان پراجیکٹس میں حصہ لینے والے تمام اراکین بہت پسند ہیں ایک اور چیز جو مجھے بہت پسند ہے وہ اردو محفل پر نظامت کا معیار اور معیاری ہونا ۔

ناپسندیدہ تو بہت کم ہیں البتہ یہاں پر سیاسی اور مذہبی مباحث میں اکثر اراکین کافی غیر معیاری تحریر و گفتگو پیش کرتے ہیں اور کچھ اراکین غیر مہذب انداز تخاطب کا مظاہرہ کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے جو یقیناً نا صرف یہ کہ ناپسندیدہ ہے بلکہ اس کے تخریبی اثرات بھی نمایاں ہوتے ہیں ۔ اراکین کو اس جانب توجہ دینی چاہیے ۔
 
تعبیر

محفلین
اچھائی ۔۔۔ ایک ہی جگہ سب کچھ ایک ساتھ مل جاتا ہے معلومات سے لیکر تفریح

برائی محفل میری دوست ہے سو دوست کی برائیاں بھی اچھائیاں لگتی ہیں
 
بہت سی اچھائیاں ہیں، بلکہ اچھائیاں ہی اچھائیاں ہیں۔ سب سے بڑی بات اور اہم بات یہ ہےکہ اردو کی ترویج و اشاعت میں اردو محفل کا اہم کردار ہے۔​
محفل میری دوست ہے سو دوست کی برائیاں بھی اچھائیاں لگتی ہیں۔​
 
عثمان

محفلین
بہت سی اچھائیاں ہیں، بلکہ اچھائیاں ہی اچھائیاں ہیں۔ سب سے بڑی بات اور اہم بات یہ ہےکہ اردو کی ترویج و اشاعت میں اردو محفل کا اہم کردار ہے۔
محفل میری دوست ہے سو دوست کی برائیاں بھی اچھائیاں لگتی ہیں۔​
بہت خوب عدنان! :)
خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ اس محفل میں گھل مل گئے ہیں۔ :)
 
Top