الف عین
لائبریرین
جہاں لینکس میں مقامیانے کی کارروائیاں عرصے سے جاری ہیں، اردو والے کاموش بیٹھے ہوئے تھے۔ آ خر کار اردو والوں نے اس طرف توجہ دی ہے۔ کچھ اس سلسلے میں میں اپنی پیٹھ بھی تھپتھپاتا ہوں۔ میں نے پاکستان میں کئی لوگوں کو اس طرف متوجہ کیا، لینکس پاکستان کے طارق فاروقی کو فرصت نہیں، کچھ لوگوں نے کہا کہ اس کا فائدہ؟ اردو موزیلا ہی کون استعمال کرتا ہے۔ ایک میرے لئے یہ بھی خوشی کا باؑعث ہے کہ اردو کمپیوٹنگ کا کہیں ذکر ہو اور میرے یاہو گروپ کا ذکر نہ ہو، یہ ممکن نہیں۔ عرصے سے میں یہ مہم چلا رہا تھا اور انڈلینکس کی میلنگ لسٹ میں شور مچا رہا تھا۔ اس سلسلے میں انڈ لینکس کی آن لائن چاٹ میٹنگ میں یہ بھی گفتگو ہوئی کہ اردو کے لئے پاکستان، بنگالی کے لئے بنگلہ دیش، ٹمل کے لئے سری لنکا اور پنجابی کے لئے بھی پاکستام کو شامل کیا جائے تو پھر انڈ لیہنکس کو بھی سب کانٹی نینٹل لینکس کا نام دیا جائے؟ اور اب جو اس سلسلے میں ٹھوس قدم اٹھائے گئے ہیں، وہ فری سافٹ ویر فاؤنڈیشن، مغربی بنگال کے اندرانل دتا گپتا اور نجم النساء نے اٹھائے ہیں اور ایک اردو۔انڈک میلنگ لسٹ یہاں بنائی گئی ہے:
اندرا نل اردو سے ناواقف ہیں پھر بھی انھوں نے میلنگ لسٹ میں مدد کی خاطرسوال کرنے شروع کر دئے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ نجم النساء بھی خود ذو زبانی ہیں اور اردو سے زیادہ شاید بنگالی میں ماہر (یہ ٹیم در اصل بنگلہ انکور لینکس کی ہے)۔ ہم سب کو چاہئے کہ اس ٹیم کی ہر ممکن مدد کریں۔ فی الحال تیلگو جی، کروناکر (ھو ہندی کے کو آرڈینیٹر ہیں) اور اڑیا ٹیم کے سربراہ گورا موہنتی ان کی اردو یونی کوڈ سیٹ میں مدد کر رہےہیں۔ بہر حال کام تو ہو رہا ہے، امید ہے کہ پاکستان سے بھی اس گروپ کو خاطر خواہ تعاون حاصل ہوگا۔ یہاں کے ممبران سے بھی امید کرتا ہوں کہ سامنے آئیں۔