اردو لغت

جیسبادی

محفلین
اس چوپال کے چند نیک لوگوں نے ایک اردو لغت (spelling ) بنائی تھی، مگر ابھی تک اوپن آفس یا hunspell کے پاس نہیں پہنچی۔ اس کی کیا وجہ ہے؟
 

مہوش علی

لائبریرین
اردو ويب نے چند بہت اچھے پراجيکٹ شروع کيے، مگر ان کا منفي پہلو يہ رہا ہے کہ بہت سے پراجيکٹ اختتام تک نہيں پہنچائے گئے بلکہ وہ راستے ميں ہي دم توڑ گئے (يا راستے ميں ابھي ہانپ رہے ہيں، اور انہيں روح افزا وغيرہ کي ضرورت ہے تاکہ وہ آگے بڑھ سکيں)
 

نبیل

تکنیکی معاون
کسی زمانے میں شارق نے یہاں سے الفاظ کی فہرست لے کر اسے hunspell میں شامل کرنے کا سوچا تو تھا۔ آگے کا معلوم نہیں کیا بنا۔ اردو ویب کے پراجیکٹس اسی وقت آگے بڑھ سکتے ہیں جب انہیں مناسب افرادی قوت میسر آئے گی۔ ہم لوگ پراجیکٹس اس نیت سے شروع کرتے ہیں کہ اس سے باقیوں کو بھی انسپریشن ملے گی۔ میں ایک وقت میں ایک پراجیکٹ پر ہی کام کر سکتا ہے۔ اگر فرصت میسر آئے تو کسی دوسرے پراجیکٹ کو بھی دیکھوں گا۔ میں نے ایک مرتبہ کوشش کی تھی کہ آصف کی تیار کردی فہرست الفاظ pspell میں شامل کروں لیکن یہ کام کافی دشوار ثابت ہوا ہے۔ میں اس سلسلے میں آنے والی مشکلات کا ذکر کروں گا۔
 

جیسبادی

محفلین
hunspell اور اوپن آفس کے ساتھ کامیابی سے چلانے کا تجربہ تو شارق نے ان صفحات پر بیان کیا تھا۔
ایک مسلئہ لاسنس کا ہے۔ اوپن آفس خود LGPL ہے، اس لیے میرے علم کے مطابق GPL قبول نہیں کر سکتا۔
بہتر تو یہی ہے کہ جن لوگوں نے یہ کام کیا ہے (لغت بنانے کا) وہ خود ہی زبر اثقال بھی کریں۔
http://lingucomponent.openoffice.org/
http://wiki.services.openoffice.org/wiki/Dictionaries
http://hunspell.sourceforge.net/

cc
 

دوست

محفلین
کچھ کرنا پڑے گا۔
آصف بھائی اگر بتا دیں اس کا لائسنس کیا رکھنا ہے۔
لائسنس کا کیا ہے جو مرضی رکھ دیں کام ہونا چاہیے۔
وسلام
 
Top