اردو لائبریری پراجیکٹ اور ورک فلو منیجمنٹ

نبیل

تکنیکی معاون
حالیہ چند روز میں اردو لائبریری پراجیکٹ پر کام میں خاطر خواہ سرگرمی نظر آئی ہے جو کہ ایک خوش آئند امر ہے۔ اردو لائبریری پراجیکٹ ہمیشہ اردو ویب کا ایک اہم پراجیکٹ رہا ہے لیکن وقت کے ساتھ اس پر کام کی رفتار آہستہ ہوتی گئی تھی۔ اب جبکہ محب علوی اور محمد شعیب کی کوششوں سے اس پراجیکٹ میں پھر سے سرگرمی نظر آ رہی ہے تو اس مومینٹم کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ ایک فعال لیڈر شپ کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ لائبریری پراجیکٹ کے ورک فلو کو بھی مؤثر انداز میں منیج کیا جائے۔ اس وقت کتابوں کے تصویری متن کو شئیر کرنے، ٹائپنگ کا کام تقسیم کرنے اور مکمل کتاب کو پبلش کرنے سے متعلق کوئی واضح ورک فلو موجود نہیں ہے۔ اردو لائبریری سائٹ موجود ضرور ہے لیکن سعود کی عدم دستیابی کی وجہ سے اس کا استعمال بھی مشکل معلوم ہو رہا ہے۔ اس تھریڈ کا مقصد انہی امور پر مشاورت کرنا ہے کہ اس سلسلے میں کیا کیا جا سکتا ہے۔ میری نظر میں اس سلسلے میں ذیل کے ایشوز پر غور کرنا ہوگا:

1۔ (کاپی رائٹ سے آزاد) متون کے تصویری متن کیسے حاصل کیے جائیں اور انہیں کہاں شئیر کیا جائے؟

اس سلسلے میں ممکن حل گٹ ہب رپازٹریز ہو سکتی ہیں، یا پھر خود اردو ویب پر ہی سپیس فراہم کی جا سکتی ہے۔

2۔ ٹائپنگ اور پروف ریڈنگ کا کام کیسے تقسیم کیا جائے؟

اس سلسلے میں کافی عرصے پہلے کے ایک تھریڈ سے استفادہ کیا جا سکتا ہے جس کا ربط ذیل میں موجود ہے:

کتابیں برقیانے کے لئے ڈسٹریبیوٹڈ پروفریڈرز ماڈل/سوفٹویئر

کچھ دوست علم الدین سائٹ پر کتب برقیانے کا کام کرتے آئے ہیں۔ ان سے درخواست کی ہے کہ وہ کچھ معلومات حاصل کریں کہ وہاں کونسا سسٹم استعمال ہوتا ہے۔

3۔ مکمل کتابوں کو پبلش کیسے کیا جائے؟

اس کا ایک ممکنہ حل تو وہی اردو لائبریری سائٹ کا استعمال ہے۔ لیکن یہ سعود کا لکھا ہوا کسٹم سی ایم ایس ہے۔ معلوم نہیں کہ اب یہ کیسا کام کرے گا۔ اس کے بارے میں وہ خود ہی بہتر بتا سکیں گے۔

ایک اور طریقہ گٹ ہب پر پبلش کرنے کا بھی ہو سکتا ہے جیسا کہ سعادت نے املا نامہ پبلش کرتے ہوئے استعمال کیا ہے۔

آپ دوستوں سے درخواست ہے کہ اس سلسلے میں اپنی آراء سے آگاہ کریں۔

روجہ برائے:
اسد ، زیک ، سعادت ، محمد شعیب
 
زیک

مسافر
حالیہ چند روز میں اردو لائبریری پراجیکٹ پر کام میں خاطر خواہ سرگرمی نظر آئی ہے جو کہ ایک خوش آئند امر ہے۔ اردو لائبریری پراجیکٹ ہمیشہ اردو ویب کا ایک اہم پراجیکٹ رہا ہے لیکن وقت کے ساتھ اس پر کام کی رفتار آہستہ ہوتی گئی تھی۔ اب جبکہ محب علوی اور محمد شعیب کی کوششوں سے اس پراجیکٹ میں پھر سے سرگرمی نظر آ رہی ہے تو اس مومینٹم کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔
اردو لائبریری ہمیشہ سے کچھ اسی انداز سے چلتی آئی ہے کہ کچھ عرصہ کافی سرگرمی اور پھر غائب۔ ایک فعال لیڈرشپ کی ضرورت ہے جو کتب کا انتخاب کر کے ٹائپنگ اور پروف ریڈنگ کا کام تقسیم کرے اور آخر میں ان کتب کو آن لائن رکھنا بھی ایک لازمی حصہ ہے۔ اردو لائبریری میں ٹائپنگ کبھی مسئلہ نہیں رہا لیکن باقی امور پر توجہ کم رہی ہے۔
 
زیک

مسافر
1۔ (کاپی رائٹ سے آزاد) متون کے تصویری متن کیسے حاصل کیے جائیں اور انہیں کہاں شئیر کیا جائے؟

اس سلسلے میں ممکن حل گٹ ہب رپازٹریز ہو سکتی ہیں، یا پھر خود اردو ویب پر ہی سپیس فراہم کی جا سکتی ہے۔
میرے خیال میں تصویری متون شیئر کرنے کے لئے اردوویب کو ہی استعمال کرنا آسان ہو گا لیکن یہ سوال ورک فلو سافٹویئر کے استعمال کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ تصویری متن کو کیسے اور کہاں اپلوڈ کیا جائے اور پھر کیسے آرکائیو کیا جائے یہ اہم سوال ہیں۔
 
زیک

مسافر
2۔ ٹائپنگ اور پروف ریڈنگ کا کام کیسے تقسیم کیا جائے؟

اس سلسلے میں کافی عرصے پہلے کے ایک تھریڈ سے استفادہ کیا جا سکتا ہے جس کا ربط ذیل میں موجود ہے:

کتابیں برقیانے کے لئے ڈسٹریبیوٹڈ پروفریڈرز ماڈل/سوفٹویئر

کچھ دوست علم الدین سائٹ پر کتب برقیانے کا کام کرتے آئے ہیں۔ ان سے درخواست کی ہے کہ وہ کچھ معلومات حاصل کریں کہ وہاں کونسا سسٹم استعمال ہوتا ہے۔
اس بارے میں سالہا سال گفتگو ہوتی رہی ہے لیکن مسئلہ ہمیشہ یہ رہا کہ جو محفلین ٹائپنگ کرتے ہیں وہ محفل فورم ہی پر پوسٹ کرنے کو ترجیح دیتے رہے۔ ایسے کئی سافٹویر موجود ہیں جو یہ کام بہتر کر سکتے ہیں۔ اگر علم الدین سائٹ والے ایسا سافٹویر استعمال کر رہے ہیں جو اردو کے لئے بہتر ہے تو اس بارے میں معلومات شاید شمشاد سے مل سکیں۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
3۔ مکمل کتابوں کو پبلش کیسے کیا جائے؟

اس کا ایک ممکنہ حل تو وہی اردو لائبریری سائٹ کا استعمال ہے۔ لیکن یہ سعود کا لکھا ہوا کسٹم سی ایم ایس ہے۔ معلوم نہیں کہ اب یہ کیسا کام کرے گا۔ اس کے بارے میں وہ خود ہی بہتر بتا سکیں گے۔

ایک اور طریقہ گٹ ہب پر پبلش کرنے کا بھی ہو سکتا ہے جیسا کہ سعادت نے املا نامہ پبلش کرتے ہوئے استعمال کیا ہے۔
کسٹم سی ایم ایس مینٹین کرنا کافی مشکل ہے۔ ورڈپریس وغیرہ کا استعمال بہتر ہو گا۔ کتب پی ڈی ایف اور ٹیکسٹ فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کے لئے دستیاب ہوں۔
 
اس ذیل میں ویکی سورس کا طریقہ بھی اپنایا جا سکتا ہے۔ کتاب کی ٹائپنگ اور پروف خوانی کے وقت اس کا ٹیکسٹ ایڈیٹر دو حصوں (دائیں بائیں) میں تقسیم ہو جاتا ہے۔ بائیں جانب کتاب کا عکسی نسخہ نظر آتا ہے جسے دیکھ کر لکھنے یا پروف دیکھنے والے اپنا کام بحسن و خوبی اور بسہولت تمام انجام دیتے ہیں۔
مکتبہ جبریل یعنی علم دین ویب سائٹ نے بھی تقریباً اسی طرز کو (مع خصوصی سہولیات برائے اردو) اختیار کیا ہے۔
 
کوئی ساتھی یہاں راحیل فاروق صاحب کو بھی mention کر دے۔ ہماری درخواست پر وہ اپنی ویب گاہ میں ادب عالیہ کا پورا شعبہ بنا رہے ہیں تاکہ کتابیں وہاں اپلوڈ کی جا سکیں۔
 
کیا اردو ویب کے ذیلی ڈومین پر ٹائپنگ اور پروف خوانی کا حسب ذیل انتظام کیا جا سکتا ہے:
دو مرکزی شعبے بنائے جائیں:
  • ٹائپنگ
  • پروف خوانی
ٹائپنگ کے صفحہ پر جن کتابوں کی ٹائپنگ جاری ہے، ان کے سرورق (یا نام) موجود ہوں۔ ارکان جس کتاب کی ٹائپنگ میں حصہ لینا چاہیں، اس کے سرورق یا نام پر کلک کریں اور ٹیکسٹ ایڈیٹر میں جا پہنچیں۔ یہاں ایڈیٹر کے بائیں جانب کتاب کے صفحات ہوں اور دائیں جانب لکھنے کے لوازم۔ پروف خوانی کے صفحہ کی ترتیب بھی یہی رہے۔
 
Top